سرینگر…..29ستمبر …..سی این آئی اس…….. بات پر زور دیتے ہوئے کہ دفعہ 370 کی منسوخی نے مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کی راہ ہموار کی ہے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ اس سے تشدد میں بھی تیزی سے کمی آئی ہے جس سے جموں و کشمیر میں امن اور ترقی کے دور کا آغاز ہوا ہے۔سی این آئی کے مطابق نئی دہلی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا کہ اگست 2019 میں آئینی تبدیلی کے بعد مرکز نے جموں و کشمیر میں وکاس (ترقی)، تعلیم، اور غربت کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ایک جامع پالیسی بنائی۔وزیر داخلہ نے کہا ”میں نتائج کو ملک کے ساتھ بانٹنا چاہتا ہوں۔سال 2004 سے 2014 کے درمیان جموں و کشمیر میں 7,300 سے زیادہ پرتشدد واقعات رپورٹ ہوئے تھے۔ یہ تعداد اب کم ہو کر 1800 پر آ گئی ہے۔ سیکورٹی اہلکاروں کی اموات میں 65 فیصد کمی آئی ہے، جبکہ عام شہریوں کی اموات میں 77 فیصد کمی آئی ہے۔“ خطے میں سیاسی تبدیلی پر روشنی ڈالتے ہوئے امیت شاہ نے کہا کہ آزادی کے بعد پہلی بار جموں و کشمیر میں پنچایتی انتخابات کامیابی کے ساتھ منعقد ہوئے۔ انہوں نے کہا ” ایک وقت تھا جب ممبران پارلیمنٹ صرف 10ہزار ووٹوں سے منتخب ہوتے تھے کیونکہ لوگوں نے انتخابات کا بائیکاٹ کیا تھا۔ لیکن یہ بدل گیا ہے۔ ضلع اور تعلقہ پنچایت صدر کے انتخابات میں ووٹر ٹرن آو¿ٹ 99.8 فیصد کو چھو گیا تھا“۔انہوں نے کہا سال 2024 کے لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات میں بھی بڑے پیمانے پر عوامی شرکت دیکھنے میں آئی جو جمہوریت میں لوگوں کے اعتماد کی عکاسی کرتی ہے“۔مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ جموں و کشمیر میں تمام قوانین کے نفاذ نے اس خطے کو ملک کی حکمرانی کے مرکزی دھارے میں لایا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج ملک کا ہر قانون مرکز کے زیر انتظام علاقے میں نافذ ہے۔ ہم مسئلہ کشمیر کے حل اور خطے میں دیرپا امن، استحکام اور خوشحالی کو یقینی بنانے کے راستے پر مضبوطی سے گامزن ہیں۔






