10لاکھ نوکریاں دینے پر کام جاری/وزیراعظم مودی
سال 2047 تک ترقی یافتہ قوم کا درجہ حاصل کرنے کی جانب ہندوستان کے اس سفر میں ان نوجوانوں کے اہم کردار کی نشاندہی کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ مرکزی حکومت نوجوانوں کو 10 لاکھ نوکریاں دینے پر کام کر رہی ہے۔ سی این آئی مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی نے ویڈیو پیغام کے ذریعے گجرات روزگار میلہ سے خطاب کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے ان ہزاروں نوجوان امیدواروں کو مبارکباد دی جنہیں مختلف زمرے میں الگ الگ آسامیوں پر تقرری کے لیٹر دیے گئے ہیں۔ وزیر اعظم نے بتایا کہ دھنتیرس کے مبارک دن پر انہوں نے قومی سطح پر روزگار میلہ شروع کیا تھا جب انہوں نے 75000 امیدواروں کو تقرری کے لیٹر تقسیم کیے تھے۔ وزیر اعظم نے دھنتیرس کے دن کہا تھا کہ اسی طرح کے روزگار میلے مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں منعقد کیے جائیں گے۔ ا






