Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

ستیش شرما نے ذِمہ دار شہریوں کی تشکیل اور قومی تعمیر میں بھارت سکاﺅٹس اینڈ گائیڈز کے کردار کو سراہا

by Indian Times
30/12/2025
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

جموں  /  انفو/   وزیربرائے خوراک، شہری رسدات و اَمورِ صارفین، آئی ٹی، ٹرانسپورٹ،اَمورِ نوجوان و کھیل کود، سائنس و ٹیکنالوجی ستیش شرما نے کہا کہ بھارت سکاو¿ٹس اینڈ گائیڈزجموں و کشمیر سٹیٹ برانچ گزشتہ ایک صدی سے زائد عرصے سے نوجوانوں کے کردار، جرا¿ت اور عزم کی تعمیر میں کلیدی کردار اَدا کر رہی ہے۔وزیر موصوف نے اِن باتوں کا اِظہا ر آج یہاں بھارت سکاو¿ٹس اینڈ گائیڈز کی طرف سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اِس موقعہ پر ڈائریکٹر جنرل اَمورِ نوجوان و کھیل کود انورادھا گپتا، سیکرٹری محکمہ زراعت راجندر سنگھ تارا،آر ٹی ڈِی وِنگ کمانڈر منوج جوشی، تنظیم کے دیگر عہدیداران اور سکاو¿ٹس، گائیڈز، روورز، رینجرز اور یونٹ کے سربراہان کی بڑی تعداد موجود تھی۔وزیر نے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ اور حکومت جموں و کشمیر کی جانب سے دِلی مُبارک باد دِی اور نیک خواہشات کا اِظہار کیا ۔اُنہوں نے کہا کہ بھارت سکاو¿ٹس اینڈ گائیڈز کی جموں و کشمیر سٹیٹ برانچ مسلسل ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور ایسے با نظم، ذِمہ دار اور سماجی طور پر باشعور شہری تیار کر رہی ہے جو ہمیشہ قوم کی خدمت کے لئے تیار رہتے ہیں۔اُنہوں نے سکاﺅٹ و گائیڈ تحریک کو محض ایک غیر نصابی سرگرمی قرار دینے کے بجائے اسے ایک طرزِ زِندگی بتایا جو سکاو¿ٹ عہد اور قانون کی رہنمائی میں نوجوانوں کے اندر خدا اور ملک کے تئیں فرض شناسی، دوسروں کی خدمت، جسمانی صحت، ذہنی چوکسی اور اخلاقی دیانت جیسے اَقدار پیدا کرتی ہے۔ستیش شرمانے ہنگامی حالات میںسکاﺅٹس و گائیڈز کے اہم کردار کو اُجاگر کرتے ہوئے کہا کہ آفاتِ سماوی اور بحران کے اوقات میں وہ ہمیشہ اوّلین اِمدادی کارکنوں میں شامل ہوتے ہیں۔ اُنہوں نے جموں و کشمیر سکاﺅٹس اینڈ گائیڈز کی جانب سے تباہ کن سیلاب اور دیگر ہنگامی حالات کے دوران انجام دی گئی مثالی خدمات کو یاد کیا جب انہوں نے آرمڈ فورسز، این ڈی آر ایف اور سول اِنتظامیہ کے ساتھ مل کر اِمدادی سامان کی تقسیم، کمیونٹی کچن کے قیام اور ہزاروں متاثرہ کنبوں کے لئے اُمید کی کرن بننے میں انتھک محنت کی۔اُنہوںنے کہا،” سکاﺅٹس اینڈ گائیڈز کی طرف سے ظاہرکردہ ’خود سے پہلے خدمت‘کا جذبہ ہمارے معاشرے کی بہترین اَقدار کی عکاسی کرتا ہے اور مشکل حالات میں قوم کو مضبوط بناتا ہے۔“وزیر موصوف نے نوجوانوں کی ہمہ جہت ترقی کے لئے کام کرنے والی تنظیموں اور ایک مضبوط، با نظم اور خدمت پر مبنی معاشرے کی تشکیل میں کردار ادا کرنے والے اِداروں کو حکومت کی مسلسل حمایت کا یقین دِلایا۔اِس موقعہ پر اُنہوں نے اَپنی سی ڈی ایف میںسے بھارت سکاﺅٹس اینڈ گائیڈز کے لئے 11 لاکھ روپے دینے کا بھی اعلان کیا۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

نائب وزیر اعلیٰ نے نوجوانوں کی ترقی میں کھیلوں کے کردار پر زور دیا

Next Post

جے کے پی ایس سی نے سالانہ رپورٹ : لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہاکو پیش کی

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
جے کے پی ایس سی نے سالانہ رپورٹ : لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہاکو پیش کی

جے کے پی ایس سی نے سالانہ رپورٹ : لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہاکو پیش کی

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS