Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

چیف جسٹس نے جی ڈی سی (بوائز ) پلوامہ میں بیداری پروگرام کی صدارت کی

by Indian Times
31/03/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

چیف جسٹس نے جی ڈی سی (بوائز ) پلوامہ میں بیداری پروگرام کی صدارت کی
پلوامہ/انفو/چیف جسٹس جموں وکشمیر اور لداخ ہائی کورٹ اور سرپرست جے اینڈ کے ایل ایس اے جسٹس این کوٹیشور سنگھ نے ایگزیکٹیو چیئرمین جے اینڈ کے لیگل سروسز اَتھارٹی جسٹس تاشی ربستن کی موجودگی میںڈگری کالج ( بوائز) پلوامہ میں’ ’منشیات کی بدعت اور منشیات کے استعمال ۔روکتھام اور چیلنجز“ سے متعلق ایک بیداری پروگرام کی صدارت کی ۔اِس بیداری پروگرام کا اِنعقاد ضلع لیگل سروس اَتھارٹی پلوامہ نے جے اینڈ کے لیگل سروسز اَتھارٹی کے زیر اہتمام سماجی بہبود اور صحت محکموں کے اشتراک سے کیا تھا۔چیف جسٹس کی آمد پر اُنہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ۔آمد پر چیف جسٹس نے گورنمنٹ ڈگری کالج (بوائز ) پلوامہ کے احاطے میں ایک چنار کا درخت لگایا۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے چیف جسٹس کو جانکاری دی کہ گزشتہ ایک برس میںاِسی طرح خصوصی شجرکاری مہم کے تحت تقریباً1.5 لاکھ درخت لگائے گئے ہیںاور شجر کاری مہم کے دوران مقامی طور پر تیار کردہ ورمی کمپوسٹ کا اِستعمال کیا گیا ہے۔چیف جسٹس جموںوکشمیر اور لداخ ہائی کورٹ جسٹس این کوٹیشور سنگھ نے اَپنے کلیدی خطبہ میں اِس قسم کی بیداری پروگراموں کے اِنعقاد میں ڈسٹرکٹ لیگل سروس اَتھارٹی اور جے اینڈ کے لیگل سروسز اَتھارٹی کے کردار کی تعریف کی ۔ اُنہوں نے کہا کہ منشیات کی بدعت کا شکار ہونے والے نوجوانوں کو تعلیم دینا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ اُنہوں نے حاضرین پر زور دیا کہ وہ احتیاط علاج سے بہتر کے سنہری اصول پر عمل کریں۔ایگزیکٹیو چیئرمین جسٹس تاشی ربستن نے اَپنے خطاب میں اِس بیداری پروگرام کے اِنعقاد کا بنیادی مقصد روشناس کیا جس کا مقصد منشیات کے اِستعمال فائدے اور نقصانات کے بارے میں معلومات پھیلانا ہے جو کہ ہمارے معاشرے کے لئے ایک بہت بڑا خطرہ بن چکی ہے ۔جسٹس تاشی ربستن نے پارلیمنٹ میں اُٹھائے گئے ایک سوال کا حوالہ دیتے ہوئے مجمع کو بتایا کہ جموںوکشمیر یوٹی میں منشیات کے اِستعمال کے تقریباً 10 لاکھ معاملات کی نشاندہی کی گئی ہے جن میں خواتین کی کافی تعداد ہے۔ اَپنے خطاب میں اُنہوں نے اِس مسئلے کی سنگینی کو اُجاگر کیا اور تمام شراکت داروں پر زور دیا کہ وہ معاشرے سے اِس بدعت کو ختم کرنے کے لئے اِجتماعی طور پر کام کریں۔پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نصیر احمد ڈاراور چیئرمین ڈی ایل ایس اے پلوامہ نے معززین اور چیف جسٹس کا اس طرح کی ایک اہم سماجی برائی جس کا اثر اس ملک کے نوجوانوں پر پڑ رہا ہے ، پر ایک پروگرام کے اِنعقاد پر خوش آمدید کہا۔پروگرام کی خاص بات یہ تھی کہ دو ماہر مقررین ایک معروف ماہر نفسیات ڈاکٹر ماجد اور ڈائریکٹر جے اینڈ کے سوسائٹی فار پروموشن آف یوتھ اینڈ ماسز محترمہ پلوی سنگھ نے اَپنے اَپنے خطابات اُردو اور کشمیری زبان میں بھی پیش کئے تاکہ بیداری پروگرام کا یہ پیغام عام لوگو ں تک پہنچے۔ڈاکٹر ماجد نے مادے کے غلط اِستعمال سے متاثرہ اَفراد کے علاج میں طبی ماہرین کے کردار کو اُجاگر کیا ۔ اِس سلسلے میں یوٹی اِنتظامیہ اور مرکزی حکومت کی طرف سے اُٹھائے گئے اقدامات پربھی روشنی ڈالی ۔ اُنہوں نے کہا کہ جموںوکشمیر کے تمام ہسپتالوں میں ڈی ایڈکشن سینٹر اور اور حکومت ضرورت مند اور متاثرہ اَفراد کے لئے اِس طرح کی سہولیات تک آسان رَسائی کے لئے پہلے ہی ہیلپ لائن نمبروں کو مطلع کیا ہے ۔ محترمہ پلومہ سنگھ نے منشیات کے عادی اَفراد کی اِصلاح میں والدین اور اساتذہ کے کردار کو اُجاگر کیا۔بعد پروگرام گورنمنٹ ڈگری کالج ( بوائز ) پلوامہ کے طلباءنے چیف جسٹس سے لیگل لٹریسی کلب کھولنے کی درخواست کی اور چیف جسٹس نے ان کے مطالبے پر غور کرتے ہوئے ممبر سیکرٹری جے اینڈ کے ایل ایس اے کو موقعہ پر ہی ہدایات جاری کیں تاکہ اِس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ اس کلب کو جلد از جلد قائم کیا جائے۔بعد ازاں،چیف جسٹس نے ایگزیکٹیو چیئرمین جے اینڈ کے ایل ایس اے کی موجودگی میں پنچایت گھر نکا س پلوامیں ایک قانونی اِمداد کلینک کا بھی اِفتتاح کیا۔اِس موقعہ پر چیف جسٹس نے موجود مقامی اِجتماع سے اَپنے خطاب میں دیہات میں ایسے کلینک او رسپورٹ سینٹروں کے مقصد کی وضاحت کی جو قانونی اِمداد متلاشی اور نظام کے درمیان رابطے کے پہلے نقطہ کا کردار اَدا کرتے ہیں۔ چیف جسٹس نے ایک مخصوص علاقے کے دور دراز کونے میں پیرا لیگل رضاکاروں کے کردار کی بھی وضاحت کی۔ اُنہوں نے کہا کہ ایسی جگہ جہاں کوئی وکیل نہ ہو وہاں قانونی اِمدادِکلینک کھولنے کے بارے میں لیگل ایڈ کلینک علاقے کے مقامی لوگوں کے لئے زیادہ فائدہ مندثابت ہوگا۔اِس موقعہ پرپروگرام میں رجسٹرار ویجی لنس وائی پی بورنی ،چیف جسٹس کے پرنسپل سیکرٹری ایم کے شرما، ممبر سیکرٹری جموںوکشمیر لیگل سروس اَتھارٹی امیت کمار گپتا ، رجسٹرار آئی ٹی انوپ کمار شرما، سی جے ایم پی پلوامہ منصور احمدلون، ضلع ترقیاتی کمشنر پلوماہ بصیر الحق چودھری ، ایس ایس پی پلوامہ محمد یوسف چودھری، صدر بار ایسو سی ایشن پلوامہ ایڈوکیٹ جی ایم ڈار، سیکرٹری دی ایل ایس اے پلوامہ ریاض احمد چودھری ، پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج پلوامہ اور ضلع پلوامہ کے دیگر اَفسران موجود تھے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

چیف سیکرٹری نے لمبرداروں اور چوکیداروں کی تقرری مکمل کرنے پر جموںوکشمیر اِنتظامیہ کی تعریف کی

Next Post

دفعہ370کی منسوخی اورسرجیکل اسٹرائیک جیسے فیصلے وزیراعظم نے باآسانی لئے/امت شاہ

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
دفعہ370کی منسوخی اورسرجیکل اسٹرائیک جیسے فیصلے وزیراعظم نے باآسانی لئے/امت شاہ

دفعہ370کی منسوخی اورسرجیکل اسٹرائیک جیسے فیصلے وزیراعظم نے باآسانی لئے/امت شاہ

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS