Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home National

دفعہ 370کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے دفن کیا گیا/انوراگ ٹھاکر

by Indian Times
31/03/2024
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

جموں30….مارچ…… اطلاعات و نشرعات کے مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر نے ہفتے کے روز کہا کہ بھارتیہ جنتاپارٹی نے دفعہ 370کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے دفن کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ کشمیر میں علیحدگی پسندی اور دہشت گردی قصہ پارینہ بن چکے ہیں۔ان کے مطابق آج بغیر خوف کے لوگ لالچوک میں ترنگا لہرا رہے ہیں جو اس بات کی غماز ہے کہ کشمیر میں حالات یکسر تبدیل ہوگئے ہیں۔ان باتوں کا اظہار موصوف نے جموں میں انتخابی جلسے سے خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ بھارتیہ جنتاپارٹی نے گزشتہ دس سالوں کے دوران ملک کو ترقی کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔مرکزی وزیر نے کہا :’بی جے پی کی قیادت میں ملک اس وقت پانچویں بڑی معیشت کے طورپر ابھر کرسامنے آیا ہے۔ ‘ان کے مطابق موجودہ مرکزی حکومت نے مضبوط بھارت کو یقینی بنانے کی خاطر زمینی سطح پر عملی اقدامات اٹھائیں اور آج پوری دنیا میں بھارت کا ڈنکا بج رہا ہے۔انوراگ ٹھاکر نے کہاکہ تین خاندانوں نے جموں وکشمیر کو تباہی کی اور دھکیل دیا لیکن دفعہ 370کی منسوخی کے بعد حالات بہتر ہوئے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ مودی جی نے دفعہ 370کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے ختم کیا اور اب یہ قانون واپس نہیں آئے گا۔مرکزی وزیر برائے اطلاعات و نشرعات نے کہاکہ بھاجپا نے جموں وکشمیر میں خاندانی راج کو ختم کرنے کی خاطر قربانیاں دی ہیں۔انہوں نے کہا :’کشمیر میں علیحدگی پسندی اور دہشت گردی کا خاتمہ ہو گیا ہے۔‘ان کے مطابق گزشتہ دس برسوں کے دوران کشمیر میں بہت کچھ بدلا ہے ، علیحدگی پسندی اور دہشت گردی کا قلع قمع کیا گیا جبکہ تین خاندانوں سے بھی لوگوں کو چھٹکارا ملا ہے۔انہوں نے کہا کہ آج سری نگر کے لالچوک میں بغیر کسی خوف اور ڈر کے لوگ ترنگا لہرا رہے ہیں۔مرکزی وزیر نے کہاکہ جموں وکشمیر میں گزشتہ سال زائد از دو کروڑ سیاحوں نے سیاحتی مقامات کی سیر کی۔آج کے دور میں سری نگر میں فارمولہ ون کی گاڑیاں چل رہی ہیں، جی ٹونٹی کے کامیاب انعقاد سے جموں وکشمیر میں نئے دور کا آغاز ہوا۔اپنی تقریر میں مرکزی نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت نے والمیکی سماج اور گوجر وں کو انصاف فراہم کیا۔ ہم نے وہ کرکے دکھایا جو کانگریس نے ستر سالوں کے دوران نہیں کیا۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

دفعہ 370کی منسوخی کے بعد جموں کشمیر کے حالات بدل گئے / راجناتھ سنگھ

Next Post

منوج سنہا نے راجستھان کے یوم تاسیس پر لوگوں کو مبارکباد

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
منوج سنہا نے راجستھان کے یوم تاسیس پر لوگوں کو مبارکباد

منوج سنہا نے راجستھان کے یوم تاسیس پر لوگوں کو مبارکباد

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS