Wednesday, June 3, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

نوجوان ہمارے مستقبل کے محافظ ہیں /لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا

by Indian Times
31/05/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

نوجوان ہمارے مستقبل کے محافظ ہیں /لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا
بارہمولہ/انفو/لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے بارہمولہ ضلع میں متعدد کلیدی بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں، کسانوں کے لئے سات کسٹم ہائرنگ سینٹروں اور سیلف ہیلپ گروپ کے لئے 9پولی گرین ہاﺅس کا اِفتتاح کیا۔ اُنہوں نے مختلف منصوبوں کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔ اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ آج عوام کے لئے وقف کئے گئے پروجیکٹوں میں نہ صرف بارہمولہ ضلع بلکہ پورے جموںوکشمیر میں تبدیلی لانے کی صلاحیت ہے ۔اُنہوں نے مزید کہا کہ نارہ بل تا ٹنگمرگ سڑک کی اَپ گریڈیشن سے رابطے کو مزید تقویت ملے گی۔اُنہوں نے عوامی نمائندوں ، ضلع ترقیاتی کمشنروں اور پوری ضلع اِنتظامیہ کو” ایکسی لینس اِن پبلک سروس ایڈمنسٹریشن “ ایوارڈ کے لئے مبارک باد پیش کی جو کہ وزیراعظم نریندر مودی کے ذریعے بارہمولہ کو دئیے گئے اسپریشنل ڈسٹرکٹ کے زُمرے میں ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ یہ اسپریشنل ڈسٹرکٹ گذشتہ چند برسوں میں خود کو معاشی اہمیت کے مرکز میں تبدیل کر چکا ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ بارہمولہ کے شہریوں نے جس معیارِ زندگی کا خواب دیکھا تھا وہ کافی حد تک پورا ہو رہا ہے۔اُنہوںنے بارہمولہ کے شیر مقبول شیروانی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بارہمولہ کے نوجوان مختلف شعبوں میں نئے سنگ میل عبور کر رہے ہیں اور قوم کی تعمیر میں اہم کردار اَدا کر رہے ہیں۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کہا،” نوجوان ہمارے مستقبل کے محافظ ہیں اور جموںوکشمیر کی ترقی میں ان کا اہم کردار ۔اَپنے نوجوانوں اور کھلاڑیوں کو اَپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کا موقعہ فراہم کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں اور یہ مشن مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔“ اُنہوں نے حکومت کے ویژن اور وزیر اعظم نریندر مودی کی رہنمائی میں متعارف کی گئی اِصلاحات کو شیئر کیا تاکہ جموںوکشمیر کے تمام اَضلاع سماجی و اِقتصادی ترقی کی رفتار کو تیز کیا جاسکے۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا ،” صحت ، تعلیم ، بنیاد ی ڈھانچہ ، کنکٹویٹی اور خواتین اور نوجوانوں کو بااِختیار بنانے پر زور دینے میں ہمارے اقدامات نے مواقع کی ایک وسیع صف کھول دی ہے ۔ مساوی ترقی پر توجہ دینے سے معاشرے کے تمام طبقوں کو فائدہ پہنچ رہا ہے او رپسماندہ علاقوں کو مرکزی دھارے سے جوڑا جارہا ہے۔“اُنہوں نے پی آر آئی کے ممبران او رتمام شراکت داروں سے ’ جامع زرعی ترقیاتی پروگرام ‘ اور حکومت کی دیگر ترقیاتی کوششوں کے مو¿ثر نفاذ میں فعال شرکت پر زور دیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا،” جموںوکشمیر یوٹی کی 3/4 آبادی کو ” جامع زرعی ترقیاتی پروگرام ( ایچ اے ڈی پی )“ بااِختیار بنانے کا موقعہ فراہم کرتا ہے ۔ ہمیں اِس بات کو یقینی بنانا ہے کہ کسان سمپرک ابھیان سے زیادہ کسانوں کو فائدہ پہنچے اور اس کے بعد کے اقدامات دیر پا ترقی کا باعث بنیں۔“اُنہوں نے لوگوں پر زوردیا کہ وہ ان عناصر کو الگ تھلگ کریں جو اَمن کو خراب کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔اُنہوں نے کہا،” ہندوستان ڈیجیٹل اِنقلاب ترقی میں دُنیا کی قیادت کر رہا ہے اور دُنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بننے کے لئے تیار ہے ۔ ہمیں اعلیٰ مقصد حاصل کرنا چاہیے اور بہترین کارکردگی کا ماحول بنانا چاہیے تاکہ جموںوکشمیر ایک عالمی سپر پاور کے طور پر ہمارے ملک کی تعمیر کے خواب کو پورا کرنے میں اِجتماعی طور پر اَپنا حصہ اَدا کر سکے۔“اِس موقعہ پر چیئر پرسن ڈی ڈی سی بارہمولہ محترمہ سفینہ بیگ نے خطاب کرتے ہوئے ضلع بارہمولہ کے مختلف ترقیاتی مسائل اور مطالبات پر روشنی ڈالی اور ان کے جلد اَزالے کے لئے لیفٹیننٹ گورنر سے مداخلت کی خواہش کی۔صوبائی کمشنر کشمیر وِجے کمار بدھوری نے بھی جموںوکشمیر یوٹی کے کسانوں کی زندگی میں ’ جامع زرعی ترقیاتی پروگرام ‘ کے اَثرات پر اَپنے خیالا ت کا اِظہار کیا۔لیفٹیننٹ گورنر جن پروجیکٹوں کا اِفتتاح کیا اُن میں کریری ، اشکورا ، سنگھ باغ اور چیرداری میں پانی کی فراہمی کی سکیمیں اور 6.3 ایم وِی اے ،33/11 کے وِی ریسونگ سٹیشن نہالپورہ بھی شامل ہیںاور جن پروجیکٹوں کا آج سنگ بنیاد رکھا گیا ہے ان میں گورنمنٹ ڈگری کالج اوڑی کے لئے ہوسٹل بلاک اور کلاس روم بلاک کی تعمیر اور امر گڈھ بائی پاس اور ڈسٹرکٹ لائبریری بارہمولہ کے قریب اَنٹری گیٹ کی تنصیب شامل ہے۔اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر نے مستحقین میں وہیل چیئر، ٹرائی سائیکل اور طبی اِمداد بھی تقسیم کی۔اِس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ ڈاکٹر سیّد سحرش اَصغر ، سول اِنتظامیہ اور پولیس کے اعلیٰ اَفسران ، پی آر آئی کے اراکین ، کسان اور عوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

نوجوان ہمارے مستقبل کے محافظ ہیں /لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا

Next Post

ناظم روزگار نے ایمپلائمنٹ کمپلیکس جموں میں جاب میلے کا کیااِفتتاح

Indian Times

Indian Times

Related Posts

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ
Politics

نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
Next Post
ناظم روزگار نے ایمپلائمنٹ کمپلیکس جموں میں جاب میلے کا کیااِفتتاح

ناظم روزگار نے ایمپلائمنٹ کمپلیکس جموں میں جاب میلے کا کیااِفتتاح

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS