Wednesday, June 3, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

ناظم روزگار نے ایمپلائمنٹ کمپلیکس جموں میں جاب میلے کا کیااِفتتاح

by Indian Times
31/05/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

ناظم روزگار نے ایمپلائمنٹ کمپلیکس جموں میں جاب میلے کا کیااِفتتاح
جموں/انفو/ناظم روزگار نثار احمد وانی نے ایمپلائمنٹ کمپلیکس توف شیر خانیہ میں ایک روزہ جاب میلے کا اِفتتاح کیا۔اِس تقریب کا اِنعقاد ڈسٹرکٹ ایمپلائمنٹ اینڈ کونسلنگ سینٹر جموں نے کیا تھا جس میں18 کمپنیوں نے حصہ لیا اور مختلف شعبوں میں 500سے زیادہ ملازمتیں پیش کیں۔ تقریب میں روزگار کے متلاشیوں کی جانب سے زبردست ردِّعمل دیکھنے میں آیا جس میں زائد اَز 1000نوجوانوں نے شرکت کی۔اِس موقعہ پر ناظم روزگار فراہم کرنے والوں اورروزگار متلاشیوں کے ساتھ اِستفساری گفتگو کی اور تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوں کے لئے اِس طرح کی تقریبات کی اہمیت کو اُجاگر کیا۔اُنہوں نے کہا کہ حکومت بے روزگار نوجوانوں کو نجی سیکٹر میں روزگار کے حصول کے لئے باقاعدگی سے جاب میلے منعقد کر کے سہولیت فراہم کر رہی ہے ۔اُنہوں نے مزید کہا کہ ان تقریبات کا بنیادی مقصد روزگار کے متلاشیوں اور روزگار فراہم کرنے والوںکے درمیان دوری کو ختم کرنا اور اُنہیں مشترکہ پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے ۔ اُنہوں نے شرکا¿ کی حوصلہ اَفزائی کی کہ وہ اَپنے کیرئیر کے اِنتخاب کو وسیع کریں اور نجی سیکٹر میں دستیاب منافع بخش روزگار کے مواقع تلاش کر کے روزگار کے متبادل مواقع تلاش کریں۔اُنہوں نے مختلف دیگر محکمانہ سرگرمیوں پر بھی غور کیا اور نجی سیکٹر میں روزگار کے علاوہ سیلف ایمپلائمنٹ پر بھی زور دیا۔ناظم روزگار نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اِس طرح کے پلیٹ فارم کا مقصد نجی کمپنیوں کو ان کی اَسامیوں ، مہارت کی ضرورت کو ظاہر کرنے اور موقعہ پر بھرتیاں کرنے کا موقع فراہم کرنا ہے جب کہ بے روزگار نوجوانوں کو ایک ہی چھت کے تلے دستیاب کمپنیوں کے ساتھ بات چیت کرنے ، طلب میں اَپنے لئے روزگار مہارت کے بارے میں سیکھنے اور محفوظ منافع بخش کا موقعہ فراہم کرنا ہے۔جوائنٹ ڈائریکٹر ایمپلائمنٹ ڈاکٹر خالد حسین ملک نے بھی تقریب سے خطاب کیا اور تقریب کی اہمیت پر روشنی ڈالی ۔ اُنہوں نے ضلع ایمپلائمنٹ اینڈ کونسلنگ سینٹر جموں کی بے روزگار نوجوانوں تک پہنچنے کی کوششوں کو سراہا۔مختلف شعبوں کی 18کمپنیوں بشمول ایچ ڈی ایف سی بینک لمٹیڈ، ایکسز بینک لمٹیڈ ،بجاج الائنز ، جیو لمٹیڈ ، ایمکیور فارماسیوٹیکلز،ریوین بیل بائیو ٹیک،پریتم،اِنووسلوشنز، فیئر ڈیل موٹرس اور دیگر نے جموں اور ملحقہ علاقوں میں دستیاب اَسامیوں کے ساتھ حصہ لیا۔اِس تقریب میں زائد اَز 1000روزگار کے متلاشیوں نے شرکت کی جن میں سے 160اُمید واروں کو حصہ لینے والی کمپنیوں نے شارٹ لسٹ کیا تھا۔یہا ں یہ بات قابل ذِکر ہے کہ محکمہ روزگار کی جانب سے باقاعدگی سے جاب میلوں کا اِنعقاد کیا جارہا ہے ۔ ضلعی روزگار او رمشاورتی مراکز سے جموں وکشمیر کے ہر ضلع میں سہ ماہی جاب میلے منعقد کئے جارہے ہیں ۔ مزید برآں، محکمہ روزگار دیگر سرگرمیوں میں مصروف ہے جیسے کونسلنگ، ایمپلائمنٹ پورٹل پر رجسٹریشن یعنی www.jakemp.nic.in جسے حال ہی میں نیشنل کیرئیر سروسز پورٹل کے ساتھ مربوط کیا گیا ہے، بے روزگاروں کی رہنمائی اور حوصلہ افزائی کے لئے سیلف ایمپلائمنٹ سکیموں سے متعلق آگاہی نوجوان سرکاری وپرائیویٹ سیکٹر اور اسی طرح کی دیگر سرگرمیوں میں خود روزگار تلاش کریں۔اِس تقریب میں ڈپٹی ڈائریکٹر ایمپلائمنٹ ( سینٹرل ) رجنیش جیراتھ ، ڈپٹی ڈائریکٹر ( پلاننگ) منیش منہاس اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایمپلائمنٹ جموں راکیش شرما اور دیگر متعلقہ اَفسران موجود تھے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

نوجوان ہمارے مستقبل کے محافظ ہیں /لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا

Next Post

صوبائی کمشنر کا حج ہاﺅس بمنہ کا دورہ اور عازمین کیلئے سہولیت کا جائزہ لیا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ
Politics

نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
Next Post
صوبائی کمشنر کا حج ہاﺅس بمنہ کا دورہ اور عازمین کیلئے سہولیت کا جائزہ لیا

صوبائی کمشنر کا حج ہاﺅس بمنہ کا دورہ اور عازمین کیلئے سہولیت کا جائزہ لیا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS