Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Opinion

رانا نے جموں میں سیلاب سے متاثرہ واٹر سپلائی کی بحالی کا لیا جائزہ

by Indian Times
31/08/2025
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

جموں… انفو…سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ضروری خدمات کی بھالی کیلئے فعال کوششوں کے تحت وزیر برائے جل شکتی ، جنگلات ، ماحولیات اور قبائلی امور مسٹر جاوید احمد رانا نے اعلیی سطح اجلاس کی صدارت کی جس میں اعلیٰ حکام ، اراکین قانون ساز اور ضلعی سربراہان شریک تھے ۔ اجلاس کا بنیادی مقصد حالیہ سیلاب کے نتیجے میں متاثرہ واٹر سپلائی خدمات کی بحالی کا جائیزہ لینا اور اسے تیز کرنا تھا ۔ اجلاس میں ڈی ڈی سی چئیر پرسن بھارت بھوشن ، اراکین قانون ساز چودھری وکرم رندھاوا ، ارون گپتا ، شام لال شرما ،ڈاکٹر نریندر سنگھ کے علاوہ سینئر افسران بشمول ڈپٹی کمشنر جموں ، کمشنر جموں میونسپل کارپوریشن ، چیف انجینئر آئی اینڈ ایف سی ، جل شکتی اور یو ای ای ڈی جموں ، نیز سپرنٹینڈنگ انجینئرز اور ایگزیکٹو انجینئرز شریک ہوئے ۔ اجلاس کے دوران وزیر کو جاری بحالی کی کوششوں ، اب تک کی پیش رفت ، درپیش چیلنجوں اور امدادی کارروائیوں کو تیز کرنے اور معمول کی واٹر سپلائی بحال کرنے کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی گئی ۔ مسٹر رانا نے خاص طور پر سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں واٹر سپلائی انفراسٹرکچر کی بحالی کی فوری ضرورت پر زور دیا تا کہ رہائشیوں کو صاف پینے کا پانی میسر ہو ۔ وزیر نے فوری طور پر واٹر ٹینکرز کو ان علاقوں میں تعینات کرنے کی ہدایت دی جہاں پانی کی فراہمی شدید طور پر متاثر ہوئی تھی ۔ انہوں نے چیف انجینئر کو بحالی کے کاموں کی تقسیم کی نگرانی اور افرادی قوت کو منطقی طور پر استعمال کرنے کی ہدایت دی تا کہ بحالی کے عمل کو تیز کیا جائے ۔ اجلاس میں شریک قانون سازوں نے اپنے حلقوں سے متعلق مخصوص چیلنجز اٹھائے اور بحالی کے کام کو تیز کرنے کی درخواست کی ۔ انہوں نے ان علاقوں کی نشاندہی کی جہاں پانی کی فراہمی شدید طور پر متاثر ہوئی تھی اور فوری عمل کی اپیل کی ۔ وزیر موصوف نے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت دی کہ وہ پانی کی سپلائی کو بحال کرنے کیلئے درکار مشینری کو بروئے کار لائیں ۔ انہوں نے عوام کو یقین دلایا کہ سیلاب سے متاثرہ پانی کی فراہمی کے بنیادی ڈھانچے کو جلد از جلد بحال کرنے کیلئے تمام ضروری اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

وزیر اعلیٰ نے ایچ ڈی ایف سی بینک کی جموں و کشمیر میں ترقی کی تعریف کی

Next Post

نائب وزیر اعلیٰ نے سندر بنی اور نوشہرہ میں سیلاب کی صورتحال کا جائیزہ لیا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
نائب وزیر اعلیٰ نے سندر بنی اور نوشہرہ میں سیلاب کی صورتحال کا جائیزہ لیا

نائب وزیر اعلیٰ نے سندر بنی اور نوشہرہ میں سیلاب کی صورتحال کا جائیزہ لیا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS