Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

وزیر اعلیٰ نے سرینگر ۔ جموں قومی شاہراہ اور دیگر سڑکوں کی بحالی کا جائیزہ لیا

by Indian Times
31/08/2025
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سرینگر…. انفو….وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی تا کہ حالیہ مسلسل بارشوں سے متاثرہ جموں ۔ سرینگر نیشنل ہائی وے ( این ایچ 44 ) اور دیگر اہم سڑکوں کی بحالی کے کاموں کا جائیزہ لیا جا سکے ۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ کے مشیر ناصر اسلم وانی ، چیف سیکرٹری ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری برائے وزیر اعلیٰ ، پرنسپل سیکرٹری ہوم ، پرنسپل سیکرٹری پبلک ورکس ( آر اینڈ بی ) ، جموں و کشمیر کے ڈویژنل کمشنرز ، کئی ڈپٹی کمشنرز ، اور بی آر او ، این ایچ آئی ڈی سی ایل ، این ایچ اے آئی ، جموں و کشمیر پولیس اور دیگر متعلقہ محکموں کے سینئر افسران نے شرکت کی ۔ وزیر اعلیٰ نے حکام کو ہدایت دی کہ وہ خاص طور پر وادی کشمیر اور جموں ڈویژن کے دور دراز علاقوں میں سڑکوں کی رابطہ کاری کی فوری بحالی ، ٹریفک کی ہموار آمدورفت اورضروری اشیاءکی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنائیں ۔ انہوں نے بین المحکمہ ہم آہنگی اور بروقت اپ ڈیٹس کی ضرورت پر زور دیا تا کہ عوامی ضروریات کا فوری جواب دیا جا سکے ۔ چیف سیکرٹری مستر اتل ڈولو نے اجلاس کو این ایچ 44 کی صورتحال کے بارے میں بریف کیا اور اس کی بحالی کو اولین ترجیح قرار دیا ۔ انہوں نے دھار ۔ مہان پور ، رام بن ۔ گول اور ریاسی ۔ ماہور جیسے ہائی ویز کی عارضی بحالی کی ضرورت پر بھی زور دیا تا کہ متاثرہ اضلاع کو دوبارہ جوڑا جا سکے ۔ وزیر اعلیی نے بنی ، کشتواڑ ، ریاسی اور اودھمپور جیسے منقطع علاقوں میں راشن ، ایندھن اور ادویات کے ذخیرہ کی صورتھال کے بارے میں دریافت کیا ۔ انہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ جب تک سڑکوں کی مکمل بحالی نہ ہو ، متبادل راستوں کے ذریعے ، جیسے کہ کشتوار کیلئے اننت ناگ اور بنی کیلئے بھدرواہ کے ذریعے سامان کی ترسیل کو یقینی بنایا جائے ۔ ڈویژنل کمشنر جموں نے اجلاس کو بتایا کہ این ایچ 44 پر بحالی کے کام جاری ہیں ، وادی میں سپلائی دوبارہ شروع ہو گئی ہے اور مسافروں اور سیاحوں کی سہولت کیلئے خصوصی ٹرینیں چلائی جا رہی ہیں ۔ انہوں نے یقین دلایا کہ جموں مین راشن ، ایندھن یا دیگر ضروری اشیاءکی کوئی کمی نہین ہے اور منقطع علاقوں کو مناسب ذخیرہ رکھنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں ۔ اسی طرح ڈویژنل کمشنر کشمیر نے بتایا کہ وادی مین ایندھن اور راشن کے کافی ذخائیر موجود ہیں ۔ وزیر اعلیٰ نے یہ بھی ہدایت دی کہ بی آر او ، این ایچ اے آئی ، این ایچ آئی ڈی سی ایل اور دیگر ایجنسیوں کے تحت منقطع سڑکوں کی کڑی نگرانی کی جائے اور ان کی صورتحال کے بارے میں ان کے دفتر کو دن مین دو بار ، صبح اور شام رپورٹس بھیجی جائیں ۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

نائب وزیر اعلیٰ نے سندر بنی اور نوشہرہ میں سیلاب کی صورتحال کا جائیزہ لیا

Next Post

11قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع، ایک خاتون لاپتہ

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
CISFکے2 جوانوں سمیت کم از کم52 افراد کی موت واقعہ

11قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع، ایک خاتون لاپتہ

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS