جموں… انفو…لفٹینٹ گورنر مسٹر منوج سنہا نے رام بن اور اودھمپور میں حالیہ قدرتی آفات سے متاثرہ خاندانوں کیلئے نئے گھروں کی تعمیر کا سنگِ بنیاد رکھا ۔ رام بن میں مکمل طور پرتباہ شدہ 189 گھر 18 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کئے جائیں گے ۔ اودھمپور میں مکمل طور پرتباہ شدہ341 گھر 34 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کئے جائیں گے ۔ متاثرہ خاندانوں کیلئے ان نئے تین بیڈ روم والے پری فیبری کیٹڈ ہومز کی تعمیر کی لاگت ہائی رینج رورل ڈیولپمنٹ سوسائٹی ( ایچ آر ڈی ایس انڈیا ) برداشت کرے گی ۔اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے لفٹینٹ گورنر نے ایچ آر ڈی ایس انڈیا کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے بہتر مستقبل کی تشکیل کیلئے یہ نیک اقدام اٹھایا ۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ کو تمام حقیقی مستحقین کو شامل کرنے کا حکم دیا ۔ لفٹینٹ گورنر نے کہا ” میں ذاتی طور پر یقینی بناو¿ں گا کہ ہر غریب متاثرہ خاندان کے سر پر چھت ہو ۔پہلے مرحلے میں یو ٹی بھر میں حالیہ قدرتی آفات اور اپریشن سندور کے دوران پاکستان کی جانب سے گولہ باری سے متاثرہ خاندانوں کیلئے کُل 1500 گھر تعمیر کئے جائیں گے ۔ بنیاد کے کام کے آغاز سے چھ ماہ کے اندر تعمیر مکمل ہو جائے گی ۔ لفٹینٹ گورنر نے ضلعی انتظامیہ ، پولیس ، فوج ، سی اے پی ایف ، ڈیزاسٹر رسپانس فورسز ، ایمر جنسی رسپانڈرز ، شری ماتا ویشنو دیوی شرائین بورڈ ، جے اینڈ کے بینک ، سول سوسائٹی کے اراکین ، رضاکاروں اور ریلیف اور ریسکیو آپریشنز میں ملوث ہر شخص کی تعریف کی ۔ لفٹینٹ گورنر نے یو ٹی انتظامیہ کی وابستگی کو دوہرایا جو معزز وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی رہنمائی میں سماجی عدم توازن اور تفاوتوں کو ختم کرنے ، سماجی اور معاشی انصاف کو یقینی بنانے اور جموں و کشمیر یو ٹی کے مستقبل کو محفوظ کرنے کیلئے ہے ۔ لفٹینٹ گورنر نے پچھلے پانچ برسوں میں رام بن اور اودھمپور کی تبدیلی اور تیز رفتار ترقی کا بھی ذکر کیا اور انتظامیہ کی منصفانہ ترقی کی جانب عزم کو اجاگر کیا ۔ لفٹینٹ گورنر نے کہا ” ہمارا مقصد یہ یقینی بنانا تھا کہ ترقی کے فوائد آخری شخص تک پہنچیں ۔ انفراسٹرکچر کے منصوبوں کو تیز رفتاری سے مکمل کیا گیا اور اسکیموں کو نافذ کیا گیا تا کہ معاشرے کے تمام طبقات کو ترقی کے مرکزی دھارے میں شامل کیا جائے ۔ “ اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر ایچ آر ڈی ایس انڈیا مس سریتھا پی ، ڈویژنل کمشنر جموں ، ڈی آئی جی ڈوڈہ کشتواڑ، رام بن رینج ، ڈپٹی کمشنر اودھمپور ، ڈپٹی کمشنر رام بن ، پولیس اور سول انتظامیہ کے سینئر افسران اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگ موجود تھے ۔چئیر مین ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل اودھمپور مسٹر لال چند اور مختلف سماجی و سیاسی تنظیموں کے نمائندوں نے بھی تقریب میں شرکت کی ۔






