Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

لیفٹیننٹ گورنر نے وڈودرا میں سردار150@ یونٹی مارچ کے قومی پدیاترا میں کی شرکت

by Indian Times
02/12/2025
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

جموں….انفو….لیفٹیننٹ گورنر منو سِنہانے وڈودرا گجرات میں ’سردار @ 150 یونٹی مارچ (پد یاترا)‘ میں شرکت کی۔ قومی پد یاترا جو سردار پٹیل کے خاندانی گھر کرمساد سے شروع ہوئی، 11 دنوں میں تقریباً 190 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرے گی اور 6 دسمبر کو سٹیچو آف یونٹی پر اِختتام پذیر ہوگی۔لیفٹیننٹ گورنر ’کشمیر ، حیدر آباد اور سردار‘ کے موضوع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے۔اُنہوںنے کہا،”اگر 1947 میں سردار پٹیل کو جموں و کشمیر کے انضمام کی مکمل ذِمہ داری دی گئی ہوتی تو تاریخ مختلف ہوتی۔“لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ براہِ راست جموں و کشمیر کے معاملات سنبھالنے کے باوجودسردار پٹیل نے یہ یقینی بنایا کہ یہ ہندوستان کا اٹوٹ حصہ رہے۔ سردار پٹیل نے شروع ہی سے کہا تھا کہ ہم جموں کشمیر کا ایک اِنچ بھی پاکستان کو نہیں دیں گے۔منوج سِنہا نے کہا،”سردار پٹیل اُس وقت کے وزیرِاعظم جواہر لال نہرو کی جموں و کشمیر کے حوالے سے پالیسی کے مخالف تھے۔ وہ اِس مسئلے کو اقوامِ متحدہ لے جانے کے بھی مخالف تھے۔ ایک عوامی جلسے میں سردار پٹیل نے واضح طور پر جموں و کشمیر کے مکمل انضمام کے بارے میں کہا تھا اور ان کی فیصلہ کن کارروائی تاریخ کا رخ بدل سکتی تھی۔“اُنہوںنے اَپنے خطاب میں یہ بھی کہا کہ سردار پٹیل کا اتحاد ، نظریات و مساوات اور سماجی انصاف کی اقدار آج بھی ہماری قوم کی ترقی کی رہنمائی کر رہی ہیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا،”جدیدہندوستان کے معمار کے طور پرسردار پٹیل ہندوستان کے خود اعتمادی، عزت نفس اور بہادری کی علامت ہیں۔ اُن کی اقدار جیسی سا لمیت، فیصلہ کن صلاحیت اور بے لوث خدمت ہمیں ایک مضبوط، خود کفیل اور ترقی یافتہ ہندوستان بنانے کی تحریک دیتی ہیں۔“اُنہوں نے کہا کہ وزیرِاعظم نریندر مودی سردار پٹیل کے خوابوں اور ویژن کو عملی جامہ پہنا رہے ہیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا،” اُنہوں نے آرٹیکل 370 کے خاتمے پورے ہندوستان کو اتحاد کے دھاگے میں پرویا اور ایک ملک، ایک جھنڈا، ایک آئین اور ایک رہنما کے تصور کو حقیقت کا روپ دیا۔“اُنہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی اہم پہلیں جیسے ’ون نیشن، ون ٹیکس‘، ’ون نیشن، ون راشن کارڈ‘، ’ون نیشن، ون ہیلتھ کارڈ‘، ’ون نیشن، ون گرڈ‘، ’نیشنل ایجوکیشن پالیسی‘، ’پی ایم گتی شکتی‘، ’کاشی ۔تمل سنگامم ‘ اور دیگر پروگراموں نے ملک کے اتحاد کو مضبوط کیا ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے نوجوانوں سے کہا کہ وہ اتحاد کے ستونوں کو مضبوط کریں۔اُنہوںنے کہا،”اتحاد کے تین اہم ستون مشترکہ اقدار، مشترکہ شناخت اور ایک مشترکہ مقصد ہیںجو دیرپا ترقی اور ترقی کے لئے ایک متحد قوت کا کام کرتے ہیں۔“

ShareTweetSendSend
Previous Post

آفت زدگان کو 6ماہ کے اندر3 کمروں کے مکان ملیں گے /لیفٹنٹ گورنر

Next Post

جوڈیشنل اکیڈیمی نے لداخ کے لیگل اسسٹنٹوں کیلئے دو ہفتوں پر مشتمل تربیتی کورس شروع کیا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
جوڈیشنل اکیڈیمی نے لداخ کے لیگل اسسٹنٹوں کیلئے دو ہفتوں پر مشتمل تربیتی کورس شروع کیا

جوڈیشنل اکیڈیمی نے لداخ کے لیگل اسسٹنٹوں کیلئے دو ہفتوں پر مشتمل تربیتی کورس شروع کیا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS