Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

جوڈیشنل اکیڈیمی نے لداخ کے لیگل اسسٹنٹوں کیلئے دو ہفتوں پر مشتمل تربیتی کورس شروع کیا

by Indian Times
02/12/2025
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

جموں…..انفو… چیف جسٹس جموں وکشمیر او رلداخ ہائی کورٹ و سرپرست جے اینڈ کے جوڈیشل اکیڈیمی جسٹس ارون پلی کی سرپرستی میں او رجموںوکشمیر جوڈیشل اکیڈیمی کی گورننگ کمیٹی کی چیئرپرسن اورممبران کی رہنمائی میں جے اینڈ کے جوڈیشل اکیڈیمی نے لداخ یوٹی کے لیگل اسسٹنٹوں کے لئے دو ہفتوں پر مشتمل تربیتی کورس شروع کیا۔اِس پروگرام کا مقصد لداخ یو ٹی اِنتظامیہ کے مختلف محکموں میں کام کرنے والے اَفسران کی قانونی سمجھ، اِنتظامی صلاحیت اور پیشہ ورانہ قابلیت کو مضبوط بنانا ہے۔ یہ تربیتی پروگرام یکم دسمبر سے 12 دسمبر 2025ءتک اکیڈیمی جموں میں منعقد کیا جا رہا ہے۔ٹریننگ کے اِفتتاحی دِن میں نامور ماہرین تعلیم اور قانونی ماہرین کی قیادت میں ایک بامقصد، باہمی اور بصیرت افروز علمی سیشن منعقد کیا گیا۔پہلا سیشن سابق سربراہ شعبہ قانون ، ڈین فیکلٹی آف لا¿ اورسابق سٹیٹ اِنفارمیشن کمشنر جموں و کشمیرپروفیسر ایس کے شرما نے لیا۔ اُنہوں نے آئینی نظامِ حکومت اور یو ٹی اِنتظامیہ کے کردار پر تفصیلی گفتگو کی۔ اُنہوں نے بھارتی آئینی اصولوں کی بنیادیں اُجاگر کیں اور اِنتظامی اَفسران کی آئینی ذِمہ داریوں پر روشنی ڈالی۔ اُنہوں نے سرکاری اِنتظامی معاملات میں اخلاقی طرزِ حکمرانی اور قانونی تعمیل پر زور دیا۔دوسرے سیشن کی قیادت سابق ڈائریکٹر دی لا¿سکول جموں یونیورسٹی پروفیسر سنجے گپتا نے کی جنہوں نے اختیارات کی تقسیم، قانون کی حکمرانی اور لا¿ اَفسران کے فرائض و کردار پر لیکچر دیا۔ اُنہوں نے مو¿ثر قانونی جانچ پڑتال، اِنتظامی نوٹس کی ڈرافٹنگ اور اِنتظامی فیصلوں میں معروضیت اور قانونی حیثیت برقرار رکھنے کی اہمیت پر تفصیلی گفتگو کی۔تیسرا سیشن بھی پروفیسر سنجے گپتا نے لیا جس میں ”لیگل نوٹ کی ڈرافٹنگ“ اور ”اِختیارات کی ٹیلی گیشن پر کیس سٹیڈی“ کے موضوعات پر عملی ورکشاپ شامل تھی۔ شرکا¿ نے عملی مشقوں اور اِستفساری گفتگوکے ذریعے سرکاری قانونی کام میں وضاحت، درستگی اور تجزیاتی صلاحیت کو بہتر بنانے پر توجہ دی۔ڈائریکٹرجموںوکشمیر جوڈیشل اکیڈیمی نصیر احمد ڈار نے لداخ کے لیگل اسسٹنٹوں کے لئے دن بھر جاری رہنے والے تربیتی سیشن کی نظامت کے فرائض اَنجام دئیے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

لیفٹیننٹ گورنر نے وڈودرا میں سردار150@ یونٹی مارچ کے قومی پدیاترا میں کی شرکت

Next Post

شانت منو نے ’ آر ٹ آف لیونگ۔ایجوکیٹر ز ڈیولپمنٹ پروگرام ‘ کا اِفتتاح کیا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
شانت منو نے ’ آر ٹ آف لیونگ۔ایجوکیٹر ز ڈیولپمنٹ پروگرام ‘ کا اِفتتاح کیا

شانت منو نے ’ آر ٹ آف لیونگ۔ایجوکیٹر ز ڈیولپمنٹ پروگرام ‘ کا اِفتتاح کیا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS