Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

شانت منو نے ’ آر ٹ آف لیونگ۔ایجوکیٹر ز ڈیولپمنٹ پروگرام ‘ کا اِفتتاح کیا

by Indian Times
02/12/2025
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

جموں……انفو….ایڈیشنل چیف سیکرٹری ( اے سی ایس) ہائیر ایجوکیشن و ڈائریکٹر ایس سی اِی آر ٹی شانت منو نے تین روزہ ’آرٹ آف لیونگ ۔ ایجوکیٹرز ڈیولپمنٹ پروگرام‘ کا بھارتیہ یوگ سنستھان ( بی وائی ایس) جموں میں اِفتتاح کیا۔یہ پروگرام جے کے ایس سی اِی آر ٹی اور ڈائیٹ(ڈِی آئی اِی ٹی) جموں کے اِشتراک سے منعقد کیا جا رہا ہے جس کا مقصد اَساتذہ میں تناﺅ کو کم کرنا اور سودرشن کریا بریتھ ورک، مائنڈفولنس مشقوں اور جذباتی نظم و ضبط کی تکنیکوں کے ذریعے ہمہ جہتی خوش حالی کو فروغ دیناہے۔شانت منو نے اَپنے اِفتتاحی خطاب میں اَساتذہ کی پیشہ ورانہ ترقی میں ذہنی صحت، جذباتی مضبوطی اور تناﺅ سے نمٹنے کی حکمت عملیوں کو شامل کرنے کی بڑھتی ضرورت پر زور دیا۔ اُنہوں نے کہا کہ آج کے اَساتذہ متنوع طالب علموں کی ضروریات اور بڑھتی ہوئی توقعات کا سامنا کرتے ہیںجس سے اُن کے اندرونی توازن اور مجموعی فلاح و بہبود کو پروان چڑھانا ضروری ہو جاتا ہے۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری موصوف نے اِس بات پر زور دیا کہ’ آرٹ آف لیونگ۔ ایجوکیٹرز ڈیولپمنٹ پروگرام‘ جیسے اَقدامات جذباتی استحکام کو تقویت دیتے ہیں، پیشہ ورانہ کارکردگی کو بہتر کرتے ہیں اور اَساتذہ کو ہمدرد، معاون اور مو¿ثر تعلیمی ماحول تشکیل دینے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔اُنہوں نے ایس سی ای آر ٹی جے اینڈ کے، ڈِی آئی اِی ٹی جموں اور بھارتیہ یوگ سنستھان کی مشترکہ کوششوں کو سراہتے ہوئے ایک باشعور، پُرعزم اور مستقبل کے لئے تیار تدریسی کمیونٹی تشکیل دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔جوائنٹ ڈائریکٹر ایس سی اِی آر ٹی جموں پروفیسر (ڈاکٹر) سندھوکپور نے بھی شرکا¿ سے خطاب کیا اور اَساتذہ کی دلچسپی اور جوش وخروش کو سراہا۔ اُنہوں نے کہا کہ مائنڈفولنس، عکاسانہ طرزِ عمل اور جذباتی نظم و ضبط کو اَساتذہ کی تربیت میں شامل کرنا اِنتہائی اہم ہے کیوں کہ نیشنل ایجوکیشن پالیسی۔ 2020 کا ویژن ایسے اساتذہ کا تقاضا کرتا ہے جو نہ صرف علمی طور پر ماہر ہوں بلکہ جذباتی طور پر مضبوط اور ہمہ پہلو شخصیت کے حامل بھی ہوں۔ اُنہوں نے کہا کہ اِس طرح کے پروگرام اَساتذہ کو کلاس روم کے چیلنجوں کا پُر سکون انداز اور آرام سے نمٹنے ، باہمی تعلقات کو مضبوط بنانے اور خود آگاہی کو بڑھانے میں مدد دیتے ہیں۔ڈاکٹرسندھو کپور نے اَساتذہ کی فلاح و بہبود کے لئے تبدیلی لانے والے اور سیکھنے والے مرکزپیشہ ورانہ تربیتی اَقدامات کو آگے بڑھانے کے لئے ایس سی اِی آر ٹی جموں کے عزم کا اعادہ کیا۔اِس تقریب میں آرٹ آف لیونگ کی سینئر فیکلٹی، لائف سٹائل کنسلٹنٹ اور میڈی ٹیشن فیسیلیٹیٹر ارونیما سِنہا بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی جو تین روزہ تربیت کے لئے لیڈ ریسورس پرسن کے طور پر خدمات انجام دیں گی۔ اِس تربیتی پروگرام میں کل 30 ٹیچر ایجوکیٹرز جس میں15 ڈائیٹ جموں سے اور 15 ایس سی اِی آر ٹی جموں ڈویژن سے شامل ہیں، حصہ لے رہے ہیں۔ تربیتی ماڈیول میں تجرباتی طرزِ عمل، شواہد پر مبنی ویل بینگ ٹولز، جذباتی نظم و ضبط کے سیشنز اور ذاتی ہم آہنگی و پیشہ ورانہ کارکردگی بڑھانے کے عملی طریقے شامل ہیں۔پرنسپل ڈائیٹ جموں، آرجی ڈوگرہ نے خطبہ اِستقبالیہ پیش کیا اور تمام معززین، ماہرین اور شرکا¿ کا گرمجوشی سے خیرمقدم کیا۔ اِس موقعہ پربھارتیہ یوگ سنستھان جموں کے معزز اراکین جن میں ست پال شرما (صدر) اور جیا لال شرما (جنرل سیکرٹری) موجود تھے۔ ایچ او ڈِی ڈائیٹ ڈاکٹر رومیش کمار اور پروگرام کوآرڈی نیٹر نے اس اَقدام کا جامع تعارف پیش کیا اور اس کے مقاصد بیان کئے۔پروگرام کی مو¿ثر نگرانی اسسٹنٹ پروفیسر و کوآرڈی نیٹر ایس سی اِی آر ٹی ڈاکٹر سنجیونی شرما، ش ایسوسی ایٹ کوآرڈی نیٹر ایس سی ای آر ٹی یوگیش کمار اور ایچ او ڈی ڈائیٹ جموںڈاکٹر رومیش کمار نے کی۔اسسٹنٹ پروفیسر و کوآرٹی نیٹر ایس سی اِی آر ٹی جموں سنجیو نی شرما نے شکریہ کی تحریک پیش کی جبکہ پروگرام کی نظامت کے فرائض سینئر لیکچرر ڈائیٹ جموں مدھو ٹنڈن نے اَنجام دئیے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

جوڈیشنل اکیڈیمی نے لداخ کے لیگل اسسٹنٹوں کیلئے دو ہفتوں پر مشتمل تربیتی کورس شروع کیا

Next Post

چیف سیکرٹری نے دونوں دارالخلافائی شہروں میں سفری سہولیت کی بہتری کیلئے ٹریفک مینجمنٹ پر ایم ڈِی سی کی صدارت کی

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
چیف سیکرٹری نے دونوں دارالخلافائی شہروں میں سفری سہولیت کی بہتری کیلئے ٹریفک مینجمنٹ پر ایم ڈِی سی کی صدارت کی

چیف سیکرٹری نے دونوں دارالخلافائی شہروں میں سفری سہولیت کی بہتری کیلئے ٹریفک مینجمنٹ پر ایم ڈِی سی کی صدارت کی

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS