Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

چیف سیکرٹری نے دونوں دارالخلافائی شہروں میں سفری سہولیت کی بہتری کیلئے ٹریفک مینجمنٹ پر ایم ڈِی سی کی صدارت کی

by Indian Times
02/12/2025
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

جموں….انفو ….چیف سیکرٹری اَتل ڈولو نے جموں اور سری نگر کے لئے ٹریفک مینجمنٹ سسٹمز پر ملٹی ڈسپلنری کمیٹی (ایم ڈی سی) کی میٹنگ کی صدارت کی جس میں پہلے سے اُٹھائے گئے اَقدامات اور بھیڑ کو کم کرنے، سڑک کی حفاظت کو مضبوط بنانے اور مجموعی طور پر شہروں میں آواجاہی کو بہتر بنانے کے لئے تجویز کردہ اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔میٹنگ میں سینئر اِنتظامی و پولیس اَفسران نے شرکت کی جن میں اے سی ایس پی ڈبلیو ڈِی، پرنسپل سیکرٹری داخلہ، کمشنر سیکرٹری مکانات و شہری ترقی محکمہ، صوبائی کمشنر جموں، صوبائی کمشنرکشمیر، آئی جی پی ٹریفک، سیکرٹری ٹرانسپورٹ، ڈِی آئی جی ٹریفک کشمیر اورجموں، ایس ایس پیز ٹریفک سری نگر اورجموں، کمشنر میونسپل کارپوریشن جموں،سری نگر، وی سی ایل سی ایم اے، وائس چیئرمین جے ڈِی اے اورایس ڈِی اے اور دیگر متعلقہ محکموں کے اَفسران شامل تھے۔دورانِ میٹنگ چیف سیکرٹری نے اِس بات پر زور دیا کہ جموں اور سری نگر چوں کہ مرکزی حیثیت رکھتے ہیں اور مسلسل سیاحوں اوروِزیٹروںکی آمد ہوتی رہتی ہے، اس لئے سفری سہولیات کو بہتر بنانے کے لئے فوری اور مرکوز توجہ کی ضرورت ہے۔اُنہوں نے ٹریفک مینجمنٹ منصوبوں پر بروقت عمل درآمد کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے انٹیلی جنٹ ٹریفک مینجمنٹ سسٹم (آئی ٹی ایم ایس) اور اِنٹگریٹیڈ ٹریفک لائٹ سسٹم (آئی ٹی ایل ایس) کے جلد از جلد فعال کرنے کی ہدایت دی۔ اُنہوں نے صوبائی کمشنروں کو ہدایت دِی کہ وہ عمل درآمد کی سختی سے نگرانی کریں۔ اُنہوں نے شہریوں اور شراکت داروں کی آرا¿کو شامل کرکے دیگر رُکاوٹوں کے حل پر بھی زور دیا۔صوبائی کمشنروں نے میٹنگ کو ٹریفک کی بہتری کے اقدامات کی موجودہ صورتحال پر جانکاری دیتے ہوئے دونوں شہروں میں اُٹھائے گئے اَقدامات کا خاکہ پیش کیا جن میں ضرورت کے مطابق ڈائیوریژن کا تعین، نئے راو¿نڈ آباو¿ٹس کی تعمیر، سٹریٹجک پوائنٹس پر ٹریفک سگنلز کی تنصیب، پارکنگ سہولیات میں اِضافہ، نو پارکنگ علاقوں کی نشاندہی، مخصوص بس سٹاپوںکا تعین، مصروف راستوں پر ون وے ٹریفک کا نفاذ اور سکول و کالج اَوقات کی ایڈجسٹمنٹ شامل ہیں۔ اُنہوں نے مزید بتایاکہ مشرقی اور مغربی منی بسوں کے لئے مخصوص کو راہداریوں کی منصوبہ بندی کی گئی ہے، ہانکنگ زونوں کو ریگولیٹ کیا جا رہا ہے اور سمارٹ سٹی الیکٹرک بسوں کے لئے اِضافی چارجنگ پوائنٹس بھی قائم کئے جا رہے ہیں۔چیف سیکرٹری نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی بالخصوص لین ڈسپلن کی خلاف ورزی پر تشویش کا اِظہار کرتے ہوئے سخت نفاذ کی ہدایت دی۔ اُنہوں نے اِی۔چالان کے ذریعے شناخت کئے گئے 9,204 بار بار خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا جائزہ لیا۔ ٹرانسپورٹ کمشنر نے بتایا کہ 600 ڈرائیونگ لائسنس معطل کئے جا چکے ہیں جبکہ باقی کیسوں کا سنگینی کی بنیاد پر مناسب کارروائی کے لئے جانچ کی جا رہی ہے۔آئی جی ٹریفک نے بتایا کہ شہروں میں ٹریفک دباو¿ کم کرنے کے لئے اِی۔رکشوں کی زوننگ، کچھ علاقوں میں ون وے ٹریفک کا نفاذ اور ضرورت کے مطابق روڈ ڈیوائیڈرز کی تنصیب کی گئی ہے۔جموں اور سری نگر میونسپل کارپوریشنوں کے کمشنروںنے شہری جگہوں کو ہموار کرنے کے لئے اُٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا جن میں مخصوص ہاکر زونوں کا قیام، ریڑی والوں کی منتقلی، کیوسک الاٹمنٹ کے ذریعے بازآبادکاری اور تجارتی اِداروں کے لئے مناسب پارکنگ کے انتظام کو یقینی بنانا شامل ہے۔چیف سیکرٹر ی اَتل ڈولو نے تمام محکموں کو ہدایت دی کہ وہ زمینی سطح پر نافذ کردہ اقدامات کی تفصیلی، مقام وار رپورٹ جمع کریں۔ میٹنگ میں سیاحتی علاقوں میں ٹریفک مینجمنٹ پر زور دیتے ہوئے مخصوص پارکنگ مقامات کی ضرورت اور بڑے بسوں کے بجائے کم گنجائش والی گاڑیوں کے اِستعمال پر بھی تبادلہ کیا گیا۔محکموں نے ان اقدامات کے بارے میں اپ ڈیٹس بھی پیش کیں جن کا مقصد بلند راہداریوں اور فلائی اوورز کے ذریعے سڑکوں کی گنجائش کو بڑھانا، کثیر سطحی پارکنگ ڈھانچے کی تعمیر اور تجاوزات کو ہٹانا ہے جو ٹریفک کی روانی میں رُکاوٹ ہیں۔روڈ سیفٹی کے اَقدامات پر بھی تبادلہ خیال ہوا جن میں نو ہارننگ اور نو پارکنگ زونوں کا قیام،میڈین اور ڈیوائیڈرز کی تعمیر، غیر محفوظ سوراخواں کی بندش اور بلیک سپاٹس کی مرمت شامل ہے۔چیف سکرٹری نے شہر کے عوامی آواجاہی کے نیٹ ورک کو بڑھانے کے مقصد سے نئے خریدے گئے بس فلیٹ کی آپریشنل صورتحال کے بارے میں بھی دریافت کیا۔ جے ڈی اے اور ایس ڈی اے کے وائس چیئرمینوں نے شہری مقامی اِداروںکے نمائندوں کے ساتھ مل کر جاری بنیادی ڈھانچے اور منصوبہ بندی کے کاموں کی تفصیلات پیش کیں۔میٹنگ میں ٹریفک پولیس کے لئے آلات کی خریداری جیسے الکوحل میٹرز، بریتھ انالائزرز، سپیڈ ڈیٹیکشن ڈیوائسز اور باڈی کیمرے بھی زیر بحث آئے۔ ٹریفک پولیس کے عملے سے متعلق مسائل، سکول بسوں کے سیفٹی آڈِٹس، شہری مراکز میں پارکنگ و ٹرانسپورٹ کی منصوبہ بندی، شکارا اور واٹر ٹرانسپورٹ کا بہتر انتظام اور فٹ پاتھوں و سڑکوں سے تجاوزات ہٹانے پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔سیکرٹری ٹرانسپورٹ نے چیف سیکرٹری کو قومی اِداروں کے تعاون سے شہری آواجاہی سے متعلق شراکت داروں کی تربیت کے لئے شروع کی گئی صلاحیت سازی کی کوششوں کے بارے میں بتایا۔چیف سیکرٹری اَتل ڈولو نے تمام محکموں کے باہمی تعاون کی اہمیت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ بہتر لاجسٹکس اور ٹرانسپورٹ منصوبہ بندی دیرپا شہری ترقی کے لئے ضروری ہے۔اُنہوں نے اِی۔سمیکشا پورٹل کے ذریعے ٹریک کی جارہی پیش رفت کا جائزہ لیا او ر متعلقہ محکموں پر زور دیا کہ وہ شہریوں کے لئے آسانیاں پیدا کرنے والے اقدامات پر توجہ مرکوز رکھیں تاکہ جموں اور سری نگر دونوں شہروں میں ٹریفک حالات میں واضح اور دیرپا بہتری لائی جا سکے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

شانت منو نے ’ آر ٹ آف لیونگ۔ایجوکیٹر ز ڈیولپمنٹ پروگرام ‘ کا اِفتتاح کیا

Next Post

سیکرٹری صحت نے ’ عالمی ایڈز ڈے۔2025‘ کی صدارت کی تبدیلی کیلئے اَقدامات کی ضرورت پر زور دیا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
سیکرٹری صحت نے ’ عالمی ایڈز ڈے۔2025‘ کی صدارت کی تبدیلی کیلئے اَقدامات کی ضرورت پر زور دیا

سیکرٹری صحت نے ’ عالمی ایڈز ڈے۔2025‘ کی صدارت کی تبدیلی کیلئے اَقدامات کی ضرورت پر زور دیا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS