Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

سیکرٹری صحت نے ’ عالمی ایڈز ڈے۔2025‘ کی صدارت کی تبدیلی کیلئے اَقدامات کی ضرورت پر زور دیا

by Indian Times
02/12/2025
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

جموں….انفو …سیکریٹری برائے صحت و طبی تعلیم ڈاکٹر سیّد عابد رشید شاہ نے جموں میں کینال روڈ کے کنونشن سینٹر کے آڈیٹوریم ہال میں جموں و کشمیر ایڈز کنٹرول سوسائٹی (جے کے اے سی ایس) کی طرف سے منعقدہ یوٹی سطح کی تقریب میں’ عالمی ایڈز ڈے۔ 2025‘ کی صدارت کی۔اِس موقعہ پرڈاکٹر سیّدعابد رشید شاہ نے بطور مہمان خصوصی تقریب میں شرکت کی۔مہمانِ خصوصی نے اَپنے خطاب میں ایچ آئی وی،ایڈز کے متاثرہ اَفراد کی زندگیوں اور ذہنی صحت پر اس کے گہرے اثرات کے بارے میں بات کی اور ایسے عوامی صحت کے چیلنجوںسے نمٹنے کے لئے اِجتماعی ذِمہ داری کی ضرورت پر زور دیا۔ اُنہوں نے مریضوں کی ایچ آئی وی خدمات تک رَسائی بہتر بنانے، بدنامی اور امتیازی سلوک ختم کرنے اور حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے تبدیلی کے حل کی ضرورت پر زور ہے۔ڈاکٹر عابد رشید نے جموں و کشمیر ایڈز کنٹرول سوسائٹی (جے کے اے سی ایس) کی کوششوں کو سراہا اور کمیونٹی کے ممبران کی جانب سے تجربات کا کھلے عام اِشتراک کرنے کی سراہنا کی۔ اُنہوں نے یقین دِلایا کہ محکمہ کی طرف سے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا تاکہ ایچ آئی وی سے متاثرہ اَفراد صحت مند زِندگی گزار سکیں۔ اُنہوں نے 2030 تک عالمی صحت کے خطرے کے طور پر ایڈز کو ختم کرنے کے دیرپاترقیاتی ہدف (ایس ڈِی جی) کے ہدف کو حاصل کرنے میں مدد کے لئے مختلف شراکت داروںکو شامل کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔اِس سال کے موضوع’رُکاوٹوں پر قابو پانا، ایڈز کے ردِّعمل کو تبدیل کرنا‘،ایچ آئی وی کی روکتھام اور علاج کی خدمات میں رُکاوٹوں کو دور کرنے پر مرکوز ہے اور سیاسی عزم، بین الاقوامی تعاون اور اِنسانی حقوق پر مبنی نقطہ نظر سے چلنے والے تبدیل شدہ، مضبوط ردِّعمل کا مطالبہ کرتا ہے۔معززین نے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی مختلف شاخوں کی طرف سے فوئرایئریا میں لگائے گئے بیداری سٹالوں کا دورہ کیا۔ سٹالوں میں ایچ آئی وی،ایڈز کے بارے میںآئی اِی سی مواد، مفت ایچ آئی وی ٹیسٹنگ، ٹی بی بیداری، آیوش ادویات، انیمیامکت بھارت خدمات، ٹیلی۔ماناس خدمات، یوگا مظاہرے اور ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ سروسز جموں کے تعاون سے این ایچ ایم کی جانب سے ادویات کی تقسیم شامل تھی۔معززین نے مختلف تعلیمی اِداروں کے ریڈ ربن کلبوں کے طلبا¿کی تیار کردہ پوسٹروں اور کینوس مصوری کا بھی معائینہ کیا۔اِس سے قبل پروجیکٹ ڈائریکٹرجموں و کشمیر ایڈز کنٹرول سوسائٹی ڈاکٹر جہانگیر بخشی نے خطبہ اِستقبالیہ پیش کیا اور سوسائٹی کے مجموعی کام کاج اور اقدامات کا خاکہ پیش کیا۔اِس تقریب میں ثقافتی پرفارمنس بھی پیش کی گئی جس میں مختلف اداروں کے طلبا¿ کی طرف سے رقص پیش کیا گیا جس کا مقصد سامعین میں بیداری پھیلانا تھا۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

چیف سیکرٹری نے دونوں دارالخلافائی شہروں میں سفری سہولیت کی بہتری کیلئے ٹریفک مینجمنٹ پر ایم ڈِی سی کی صدارت کی

Next Post

ڈیلیوری ہونی چاہیے، ڈرامہ نہیں/نریندر مودی

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
نریندر مودی اور انکی کابینہ 9جون کو اُٹھائیں گے حلف

ڈیلیوری ہونی چاہیے، ڈرامہ نہیں/نریندر مودی

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS