Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Business

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے صوبہ کشمیر کے 54 مستحقین میں ہمدردانہ تقرری کے آرڈر تقسیم کئے

by Indian Times
05/12/2025
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگر….انفو…وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے جموں میں ہمدردانہ بنیادوں پر تقرری کے احکامات تقسیم کرنے کے ایک دن بعد شیر کشمیر اِنٹرنیشنل کنونشن سینٹر (ایس کے آئی سی سی ) سری نگرمیں مستحقین کو ایس آر او ۔43 اور آر اے ایس۔2022 کے تحت تقرری کے احکامات حوالے کئے جس میں سوگوارکنبوںکو مدد فراہم کرنے کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا گیا۔وزیراعلیٰ نے کشمیر کے مختلف اَضلاع کے 54 مستفیدین کو تقرری اورریگولرائزیشن کے احکامات فراہم کئے جو ایس آر او ۔43 اورآر اے ایس۔2022 دونوں کے تحت زیرِ اِلتوا¿ معاملات کو نمٹانے کی سمت ایک اور اہم قدم ہے۔اس تقریب میں وزیر جاوید احمد رانا، کمشنر سیکرٹری جی اے ڈی ایم راجو،صوبائی کمشنر کشمیر اَنشل گرگ،ضلع ترقیاتی کمشنر سری نگر اَکشے لابرو، کمشنر ایس ایم سی فضل الحسیب ، سول اِنتظامیہ کے سینئر اَفسران اور اِستفادہ کنندگان اور اُن کے اہل خانہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔وزیر اعلیٰ جن کے جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کا قلمدان بھی ہیں ،نے اَپنے خطاب میں اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت ایس آر او ۔43 اور آر اے ایس۔2022 کے تحت تمام زیرِ اِلتوا¿ معاملات کو مقررہ وقت میں شفاف طریقے سے نمٹائے گی اور جہاں ضرورت ہو پالیسی کے تحت نرمی بھی فراہم کی جائے گی۔اُنہوں نے مرحومین کے اہل خانہ کے ساتھ ہمدردی کا اِظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمدردانہ بنیادوں پر تقرری کوئی احسان نہیں بلکہ ایک قائم شدہ پالیسی کے تحت ضمانت شدہ حق ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ مشکل ترین لمحات میں متاثرہ کنبوںکے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہوں اور انہیں وہ ادارہ جاتی مدد فراہم کریں جس کے وہ حقدار ہیں۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ معاملات کی پروسیسنگ میں موجود خامیوں کو دور کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ذِمہ داری حکومت پر ہو کہ وہ تمام رسمی کارروائیاں مکمل کرے، نہ کہ امیدواروں کو دفاتر کے چکر کاٹنے پڑیں اور ماتحت اداروں سے کاغذات کی فراہمی کے لیے مہینوں انتظار کرنا پڑے جس کی وجہ سے درخواست گزاروں کو مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

جاوید ڈار نے دیہی تری محکمہ کے کام کاج کا جائزہ لیا

Next Post

وزیرا علیٰ عمر عبداللہ نے سری نگر میں اَگنی ویر بیچ کی پاسنگ آﺅٹ پریڈ میں شرکت کی

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
وزیرا علیٰ عمر عبداللہ نے سری نگر میں اَگنی ویر بیچ کی پاسنگ آﺅٹ پریڈ میں شرکت کی

وزیرا علیٰ عمر عبداللہ نے سری نگر میں اَگنی ویر بیچ کی پاسنگ آﺅٹ پریڈ میں شرکت کی

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS