Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

جاوید رانانے متعدد وفود سے ملاقات کی

by Indian Times
05/12/2025
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگر….انفو…وزیر برائے جل شکتی، جنگلات و ماحولیات اور قبائلی امورجاوید احمد رانانے کشمیر کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے متعدد وفود سے ملاقات کی جنہوں نے اپنے اپنے علاقوں کے اہم اور فوری توجہ طلب عوامی مسائل سے اُنہیں آگاہ کیا۔وفود نے جل جیون مشن کے تحت ٹھیکیداروں کی زیرِ اِلتوا¿ اَدائیگیوں کے بارے میں تشویش کا اِظہار کیااور اُنہوں نے کہا کہ طویل تاخیر کی وجہ سے جاری ترقیاتی کاموں کی رفتار متاثر ہو رہی ہے۔اُنہوںنے ترال میں لفٹ اری گیشن سکیم سے متعلق پیش رفت اور درپیش رُکاوٹوں کے بارے میں بھی وضاحت طلب کی جو مقامی زرعی اور باغبانی ضروریات کے لئے نہایت اہم منصوبہ ہے۔وفود نے صوبہ کشمیر میں بالخصوص سردیوں کی تیزی سے شدت کے پیش نظر مناسب مقدار میں جلانے کی لکڑی کی فوری فراہمی کی ضرورت پر بھی زور دیا۔وزیر جاوید رانا نے ان مسائل کا فوری نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پرچیف کنزرویٹر فارسٹ (سی سی ایف) کشمیر اور محکمہ جنگلات کے سینئر اَفسران کے ساتھ ایک جائزہ میٹنگ طلب کی۔اُنہوں نے لکڑی اور ایندھن کی موجودہ سٹاک پوزیشن، سپلائی چین اور تقسیم کے نظام کا تفصیلی جائزہ لیا۔وزیر موصوف نے واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے محکمہ کو ہدایت دی کہ عوام کے لئے بروقت، مناسب اور بلا رُکاوٹ لکڑی کی دستیابی یقینی بنائی جائے اور اِنتظامی تاخیر کا فوری اَزالہ کیا جائے۔اُنہو ںنے جل جیون مشن ٹھیکیداروں کی اَدائیگیوں اور ترال کی لفٹ اری گیشن سکیم سے متعلق معاملات پر وفود کو یقین دِلایا کہ وہ متعلقہ محکموں کے ساتھ ذاتی طور پر فالو اَپ کریں گے۔وزیر جل شکتی نے اِس بات پر زور دیا کہ ان مسائل کو اوّلین ترجیح دی جائے گی تاکہ بروقت حل ممکن ہو سکے اور عوامی فلاح و بہبود کے ضروری اَقدامات کی بلاتعطل پیش رفت کو یقینی بنایا جا سکے۔اُنہوں نے عمر عبداللہ حکومت کی جوابدہ، شفاف اور عوامی مفاد پر مبنی حکمرانی کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عوامی مسائل کو بروقت حل کرنے اور جموں و کشمیر بھر میں بنیادی خدمات کی مو¿ثر فراہمی یقینی بنانے کے لئے پُرعزم ہے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

وزیرا علیٰ عمر عبداللہ نے سری نگر میں اَگنی ویر بیچ کی پاسنگ آﺅٹ پریڈ میں شرکت کی

Next Post

چیف سیکرٹری نے ایم این آر اِی سکیم کے تحت جموںوکشمیر میں بڑے پیمانے پر سولر پارک کی تجویز کا جائزہ لیا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
چیف سیکرٹری نے ایم این آر اِی سکیم کے تحت جموںوکشمیر میں بڑے پیمانے پر سولر پارک کی تجویز کا جائزہ لیا

چیف سیکرٹری نے ایم این آر اِی سکیم کے تحت جموںوکشمیر میں بڑے پیمانے پر سولر پارک کی تجویز کا جائزہ لیا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS