Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

چیف سیکرٹری نے ایم این آر اِی سکیم کے تحت جموںوکشمیر میں بڑے پیمانے پر سولر پارک کی تجویز کا جائزہ لیا

by Indian Times
05/12/2025
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

جموں….انفو …..چیف سیکرٹری اَتل ڈولو نے ایک میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے وزارتِ نئی و قابلِ تجدید توانائی (ایم این آر اِی) کی سولر پارک سکیم کے تحت جموں و کشمیر میں بڑے پیمانے پر سولر پارک کے قیام کی ممکنہ صلاحیت کا جائزہ لیا۔اُنہوںنے صوبائی اِنتظامیہ کو ہدایت دی کہ وہ منصوبے کے لئے مناسب اور رُکاوٹوں کے بغیر اراضی کی نشاندہی کے عمل کو تیز کریں۔میٹنگ میں کمشنر سیکرٹری فارسٹ، سیکرٹری سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، صوبائی کمشنر جموں، صوبائی کمشنر کشمیر ، منیجنگ ڈائریکٹر جے کے پی ڈِی سی اور دیگر سینئر اِفسران نے شرکت کی۔چیف سیکرٹری نے ضلع وار جائزہ لیتے ہوئے اِس بات پر زور دیا کہ ایسے وسیع زمین کے رقبوں کی نشاندہی ضروری ہے جو دیگر ترقیاتی کاموں کے لئے مختص نہیں کئے گئے اور جنہیں صاف توانائی کے بنیادی ڈھانچے کے قیام کے لئے فوری طور پر منتقل کیا جا سکے۔اُنہوںنے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے اَب تک کی پیش رفت اور اس منصوبے کو آگے بڑھانے کے لئے درکار طریقہ کار کی تیاری کو سراہا۔ اُنہوں نے زور دیا کہ بڑے پیمانے پر شمسی توانائی کا اِستعمال جموں وکشمیر کے قابلِ تجدید توانائی کے شعبے کو مضبوط بنانے اور روایتی توانائی ذرائع پر انحصار کم کرنے کے لئے نہایت اہم ہے۔سیکرٹری سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈاکٹر شاہد اِقبال چودھری نے میٹنگ کو ایم این آر اِی سولر پارک سکیم کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور راجستھان، کرناٹک اور مدھیہ پردیش میں عملائے گئے کامیاب ماڈلوںپر روشنی ڈالی۔اُنہوں نے بتایا کہ اِس سکیم کے تحت ایم این آر اِی انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ اور گرڈ کنکٹویٹی سمیت منصوبے کی لاگت کا 30 فیصد یا فی میگاواٹ 20 لاکھ روپے تک مرکزی مالی اِمداد (سی ایف اے) فراہم کرتا ہے۔اِس کے علاوہ ہرسولر پارک کے لئے تفصیلی پروجیکٹ رپورٹ (ڈِی پی آر) کی تیاری کے لئے 25 لاکھ روپے تک معاونت بھی شامل ہے۔ڈاکٹر شاہد اِقبال چودھری نے مزید بتایا کہ جموںوکشمیر میں شمسی توانائی کی تخمینہ شدہ صلاحیت تقریباً 20 سے 22 گیگاواٹ ہے جس میں سے 72 میگاواٹ پہلے ہی سرکاری عمارتوں پر سولر روف ٹاپ تنصیبات کے ذریعے حاصل کی جا چکی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ اِبتدائی مرحلے میں 250-200 میگاواٹ صلاحیت کے ایک سولر پارک کے قیام کی تجویز پیش کی گئی ہے جس کے لئے فی میگاواٹ تقریباً 5 سے 7 ایکڑ زمین اور ضروری برقی و ایویکوایشن انفراسٹرکچر درکار ہوگا۔میٹنگ میں جموںوکشمیر کے قابلِ تجدید توانائی کے شعبے میں موجود مواقع، سولر پارک سکیم کے تحت مختلف عمل درآمدی ماڈلز اور صوبائی کمشنروں کی جانب سے اِبتدائی طور پر نشاندہی کی گئی زمین پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اِس کے علاوہ مالیاتی پہلوو¿ں، لاگت کے تخمینوں اور سولر پارک کے مجموعی طور پر قابلِ عمل ہونے کا جائزہ بھی لیا گیا۔چیف سیکرٹری نے متعلقہ تمام محکموں کو قریبی تال میل قائم رکھ کر زمین کی فزیبلٹی کا جائزہ جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی تاکہ جموںوکشمیر صاف اور دیرپا توانائی کے حصول کی سمت ایک اہم قدم بڑھا سکے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

جاوید رانانے متعدد وفود سے ملاقات کی

Next Post

جی سی او اِی جموں او رسی یو جے نے ’ پنچ پدی اپروچ‘پر قومی ورکشاپ کا اِنعقاد کیا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
جی سی او اِی جموں او رسی یو جے نے ’ پنچ پدی اپروچ‘پر قومی ورکشاپ کا اِنعقاد کیا

جی سی او اِی جموں او رسی یو جے نے ’ پنچ پدی اپروچ‘پر قومی ورکشاپ کا اِنعقاد کیا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS