Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

ستیش شرما نے چمب حلقہ کا تفصیلی دورہ کیا

by Indian Times
05/12/2025
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

جموں…..انفو….وزیر برائے خوراک ،شہری رسدات و امور صارفین، ٹرانسپورٹ، اِنفارمیشن ٹیکنالوجی،اَمورِ نوجوان و کھیل کود ستیش شرما نے چمب اسمبلی حلقے اور ملحقہ علاقوںچوکی چوہراہ، سندر بنی، نیلی نالہ، ملاہ بروٹے، ناتھل، ڈوڑی اور ڈگرکا تفصیلی دورہ کیااور اُنہوں نے دیوساتھن مقامات کا معائینہ کیا، سرکاری بنیادی ڈھانچے اور علاقے میں عوامی خدمات سے متعلق اہم مسائل کا جائزہ لیا۔وزیر موصوف کے ہمرا ہ تمام محکموں کے سیکٹورل افسران بھی تھے جنہیں عوامی مسائل کے موقعہ پر جواب دینے اور جہاں ضرورت ہو فوری کارروائی کرنے کی ہدایت دی گئی۔دورے کے دوران ستیش شرما نے لڈیال بیرادری دیوس تھن، نیلی نالہ، بابا مائمل جی دیوس تھن، ملہ ٹاپ (ملہ بروٹے)، بابا مائمل جی دیوس تھن، ناتھل، بابا مائمل جی دیوس تھن ڈگر، رَکھملال بابا بھدواگ سنگھ جی دیوس تھن، مڈل سکول اور رَکھملال سکول کا دورہ و معائینہ کیا۔اُنہوں نے سکول کی عمارتوں، سرکاری دفاتر اور عوامی بنیاد ی ڈھانچوں کا بھی جائزہ لیا اور تعلیمی سہولیات، اساتذہ کی دستیابی، صفائی ستھرائی اور بنیادی سہولیات کی صورتحال کا معائینہ کیا۔وزیر موصوف نے مقامی افراد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی اوّلین ترجیحات میں خراب سڑکوں کی حالت بہتر بنانا، پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور شہری سہولیات سے متعلق عوامی شکایات کا ازالہ کرنا شامل ہے۔اُنہوںنے مقامی باشندوں سے تفصیلی فیڈبیک حاصل کیا اور یقین دلایا کہ اہم مسائل کے حل کے لئے متعلقہ محکموں کے درمیان فوری ہم آہنگی کو یقینی بنایا جائے گا۔ستیش شرما نے علاقے میں سولر پاور پلانٹوں کی تنصیب کے جائزے پر بھی زور دیا اور حکومت کی صاف توانائی، دیرپا بنیادی ڈھانچے اور دُور افتادہ دیہی بستیوں کے لئے قابلِ اعتماد بجلی فراہمی کی پالیسی کو اُجاگر کیا۔وزیر نے عوامی رابطہ پروگرام کے دوران غریب اور ضرورت مند کنبوں میں ضروری روزمرہ اشیا¿ تقسیم کیں اور حکومت کی سماجی بہبود اور پسماندہ طبقات کی امداد کے عزم کا اعادہ کیا۔ستیش شرما نے ہمراہ افسران کو ہدایت دی کہ عملی نوعیت کی رپورٹس تیار کریں، جاری کاموں میں تیزی لائیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان علاقوں میں ترقیاتی منصوبے بلا تاخیر مکمل ہوں۔ اُنہوں نے زور دیا کہ مساوی ترقی، بہتر رابطہ سڑکیں، بہتر سروس ڈیلیوری اور ثقافتی ورثے کے تحفظ کو حکومت کی اعلیٰ ترجیحات میں شامل رکھا جائے گا۔وزیر موصوف نے مقامی لوگوں سے بات چیت کرتے ہوئے سی ڈی ایف کے تحت فوری کام شروع کرنے کی بھی ہدایت دی جن میںحلقہ بھر میں ایمبولینسوں کی فراہمی، شمشان گھاٹ کے شیڈز کی تعمیر، پانی کی ٹنکیاں، واٹر پائپس، ٹرانسفارمرز، کمیونٹی ہالز وغیرہ شامل ہیں۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

جی سی او اِی جموں او رسی یو جے نے ’ پنچ پدی اپروچ‘پر قومی ورکشاپ کا اِنعقاد کیا

Next Post

ٹول وصولی کا موجودہ نظام ایک سال کے اندر ختم ہو جائیگا/ نتن گڈکری

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
ٹول وصولی کا موجودہ نظام ایک سال کے اندر ختم ہو جائیگا/ نتن گڈکری

ٹول وصولی کا موجودہ نظام ایک سال کے اندر ختم ہو جائیگا/ نتن گڈکری

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS