سرینگر۔۔۔۔04دسمبر۔۔۔۔۔ ایجنسیز ٹول وصولی کا موجودہ نظام ایک سال کے اندر ختم ہو جائے گا کا اعلان کرتے ہوئے روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز کے مرکزی وزیر نتن گڈکری نے کہا کہ ہائی وے استعمال کرنے والوں کیلئے بغیر کسی رکاوٹ کے تجربے کو یقینی بناتے ہوئے ایک الیکٹرانک نظام اس کی جگہ لے گا۔ سٹار نیوز نیٹ ورک کے مطابق مرکزی وزیر نتن گڈکری نے کہا کہ ٹول وصولی کا موجودہ نظام ایک سال کے اندر ختم ہو جائے گا اور ہائی وے استعمال کرنے والوں کیلئے بغیر کسی رکاوٹ کے تجربے کو یقینی بناتے ہوئے ایک الیکٹرانک نظام اس کی جگہ لے گا۔ روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز کے مرکزی وزیر نے لوک سبھا میں وقفہ سوالات کے دوران کہا کہ نیا نظام 10 مقامات پر نافذ کیا گیا ہے اور ایک سال کے اندر اسے پورے ملک میں بڑھا دیا جائے گا۔انہوں نے کہا ” یہ ٹول سسٹم ختم ہو جائے گا، ٹول کے نام پر آپ کو روکنے والا کوئی نہیں ہو گا۔ ایک سال کے اندر پورے ملک میں الیکٹرانک ٹول وصولی کا عمل نافذ ہو جائے گا۔ “ گڈکری نے یہ بھی کہا کہ اس وقت ملک بھر میں 10 لاکھ کروڑ روپے کے 4500 ہائی وے پروجیکٹ چل رہے ہیں۔حال ہی میں جاری کردہ ایک سرکاری بیان کے مطابق، نیشنل پیمنٹس کارپوریشن آف انڈیا نے نیشنل الیکٹرانک ٹول کلیکشن پروگرام تیار کیا ہے، جو کہ الیکٹرانک ٹول کی ادائیگیوں کیلئے ایک متحد، انٹرآپریبل پلیٹ فارم ہے، تاکہ ہندوستان کی شاہراہوں پر ٹول وصولی کو ہموار کیا جا سکے۔یہ پلازہ پر رکے بغیر صارف کے منسلک اکاو ¿نٹ سے ٹول کی ادائیگیوں کو خود بخود کرنے کی اجازت دیتا ہے۔






