Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے شیخ محمد عبداللہ کی 120ویں یوم ولادت پر خراجِ عقیدت پیش کیا

by Indian Times
06/12/2025
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگر…انفو ….وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے شیر کشمیر شیخ محمد عبداللہ کے مزار پر حاضری دی اور اس عظیم رہنما کے جموں و کشمیر کی سیاسی و سماجی تاریخ میں بے مثال کردار کو یاد کیا۔وزیر اعلیٰ نے سخت سردی کے باوجود حضرت بل نسیم باغ کا دورہ کیا جہاں اُنہوں نے شیخ محمد عبداللہ کی 120 ویں یوم ولادت کے موقعہ پر منعقدہ تقریب کی قیادت کی۔ شیخ محمد عبداللہ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے بانی، سابق وزیر اعلیٰ اور خطے کے جدید تاریخ کے سب سے موثر رہنماوں میں سے ایک تھے۔شیخ محمد عبداللہ جو لوگوں میں شیر کشمیر کے نام سے جانا جاتا ہیں،کو ان کی تبدیلی کی سیاست، عوامی بااختیار بنانے اور سماجی ترقی پر زور دینے اور جموں و کشمیرکے اِجتماعی تشخص پر ان کی گہری نقوش کے لئے یاد کیا جاتا ہےں۔ وہ نیشنل کانفرنس کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کے والد اور موجودہ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کے دادا تھے۔مزار پر وزیر اعلیٰ، ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور متعدد وزرا¿ کے ہمراہ، سپیکر اسمبلی ایڈوکیٹ عبد الرحیم راتھر، اراکین اسمبلی سمیت دیگرنے گل دائرے چڑھائے ۔اِس موقعہ پر فاتحہ خوانی کی گئی، مرحوم کی روح کے ابدی سکون کے لئے دعائیں بھی کی گئیں اور شیخ محمد عبداللہ کے قائدانہ اقدار کو برقرار رکھنے کے اجتماعی عہد کا اعادہ کیا۔وزیر اعلیٰ نے اِس موقعہ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شیرکشمیر کی زندگی اور کام جموں و کشمیر کے عوام کے لئے رہنمائی کا ذریعہ ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ شیخ محمد عبداللہ نے ایک ایسی معاشرت کی تصویر کشی کی تھی جو وقار، مساوات اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی پر مبنی ہو اوراُن کا پیغام نسل در نسل گونجتا رہتا ہے۔وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ شیخ محمد عبداللہ خودمختاری، انصاف اور امن کے لئے کھڑے تھے، ایسے وقت میں جب برصغیر انتشار اور تقسیم کا شکار تھا اور ان کے اصول آئندہ نسلوں کے لئے مشعل راہ رہیں گے۔شیخ محمد عبداللہ کو خراجِ عقیدت پیش کرنے اورخطے کی سیاسی و سماجی بیداری میں اُن کی بے مثال خدمات کو یاد کر نے کے لئے نسیم باغ میں بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

عمر عبداللہ نے سکمز کے 43 ویں یوم تاسیس سے خطاب کیا

Next Post

جاوید ڈار نے لڈورہ رفیع آباد میںناگ بل پلے فیلڈ کی ترقی کا سنگ بنیاد رکھا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
جاوید ڈار نے لڈورہ رفیع آباد میںناگ بل پلے فیلڈ کی ترقی کا سنگ بنیاد رکھا

جاوید ڈار نے لڈورہ رفیع آباد میںناگ بل پلے فیلڈ کی ترقی کا سنگ بنیاد رکھا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS