Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

چیف سیکرٹری نے جموںوکشمیر آر اِی آر اے ایکٹ کی عمل آوری کا جائزہ لیا

by Indian Times
09/12/2025
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

جموں…..انفو….چیف سیکرٹری نے جموں و کشمیر رئیل اسٹیٹ ریگولیٹری اَتھارٹی (جے کے آر اِی آر اے) کی تفصیلی میٹنگ کے دوران جموںوکشمیر میںرئیل اسٹیٹ (ریگولیشن اینڈ ڈیولپمنٹ) ایکٹ 2016 کی عمل آوری کا جائزہ لیا۔میٹنگ میں چیئرمین جے کے آر اِی آر اے ستیش چندر، سیکرٹری دیہی ترقیات محکمہ، جموں اور سری نگر میونسپل کارپوریشنوں کے کمشنران ، رجسٹریشن کے انسپکٹر جنرل، جموں ڈیولپمنٹ اَتھارٹی اور سری نگر ڈیولپمنٹ اَتھارٹی کے وائس چیئرپرسنوں کے علاوہ متعلقہ محکموں کے دیگر سینئر اَفسران نے شرکت کی۔چیف سیکرٹری نے مربوط اور ہم آہنگ طریقہ¿ کار کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عمل آوری کے نظام کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے تاکہ رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں شفافیت، جوابدہی اور گھر یلوخریداروں کے مفادات کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔اُنہوں نے متعلقہ صوبائی اور ضلعی اِنتظامیہ پر زور دیا کہ وہ شہری اور دیہی دونوں علاقوں میں ایکٹ کی مو¿ثرعمل آوری کے لئے جے کے آر اِی آر اے کو ہر ممکن تعاون فراہم کریں۔ اُنہوں نے کہا کہ ایکٹ کی دفعات پر عمل نہ کرنے سے بے ترتیب اور غیر منصوبہ بند تعمیرات ہوتی ہیں جو بنیادی سہولیات اور قانونی تقاضوں سے محروم رہتی ہیں۔اِس سے قبل، چیئرمین جے کے آر اِی آر اے ستیش چندر نے اتھارٹی کے مینڈیٹ اور کام کے طریقہ¿ کار کے بارے میں بتایا کہ یہ اتھارٹی 2016 میں پارلیمنٹ کے ایکٹ کے تحت قائم کی گئی تھی۔ اُنہوں نے بتایا کہ جے کے آر اِی آر اے کو یونین ٹیریٹری کے تمام رہائشی اور کمرشل رئیل اسٹیٹ منصوبوں پر اختیار حاصل ہے جن میں 500 مربع میٹر سے زائد پلا ٹ کی ترقی یا 8 سے زیادہ اپارٹمنٹوں پر مشتمل منصوبے بھی شامل ہیں جیسا کہ ایکٹ کی دفعہ 3 میں درج ہے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ ریئیل اسٹیٹ منصوبوں اور رئیل اسٹیٹ ایجنٹوں کی جے کے آر اِی آر اے کے ساتھ رجسٹریشن لازمی ہے اور کوئی بھی پروموٹر رجسٹریشن کے بغیر کسی منصوبے کی تشہیر، مارکیٹنگ یا فروخت نہیں کر سکتا۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ ایکٹ خریداروں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بناتا ہے اور ڈیولپروں کو مطلوبہ اِنفراسٹرکچر اور سہولیات فراہم کرنے کا پابند بناتا ہے تاکہ غیر معیاری اور غیر منصوبہ بند تعمیرات کو روکا جا سکے۔اَتھارٹی نے میٹنگ میں منصوبوں اور ایجنٹوں کی رجسٹریشن، شکایات کے اِندراج و تصفیہ اور قانونی دفعات کی عمل آوری کے طریقہ¿ کار پر بھی جانکاری دی۔ بتایا گیا کہ کوئی بھی متاثرہ فردجس میں الاٹی، پروموٹرز اور رئیل اسٹیٹ ایجنٹس شامل ہیں،دفعہ 31 کے تحت آن لائن یا آف لائن شکایات درج کر سکتا ہے۔ جے کے آر اِی آر اے کو تحقیقات کرنے اور عدم ِتعمیل کے معاملات میں زمینی محصول کے بقایا جات کے طور پر جُرمانے کی وصولی کا اِختیار ہے۔میٹنگ کو ایکٹ کے تحت سخت سزاو¿ں کی دفعات سے آگاہ کیا گیا جس میں پروجیکٹ کی لاگت کے 10 فیصد تک کے جُرمانے اور پروجیکٹوں کی رجسٹریشن نہ کرنے اور اَتھارٹی یا اپیلٹ ٹربیونل کے احکامات کی تعمیل میں ناکامی جیسے خلاف ورزیوں کے معاملات میں پروموٹرز کو قید کی سزا شامل ہے۔اَتھارٹی نے میٹنگ میں شراکت داروںکو ایکٹ کی دفعات، خریداروں کے تحفظات اور ریگولیٹری ذمہ داریوں سے آگاہ کرنے کے لئے جاری بیداری پروگراموں پر بھی روشنی ڈالی۔دورانِ میٹنگ عمل آوری کی کارروائیوں اور نمٹائی گئی شکایات کی تفصیلات بھی پیش کی گئیں۔میٹنگ میں جن اہم مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا اِن میں دیہی علاقوں میں کالونیوں کے لئے ترتیب کی منظوریوں کے حوالے سے وضاحت کا فقدان، متعدد محکمانہ منظوریوں کی وجہ سے تاخیراور اِنٹرڈیپارٹمنٹل کوآرڈی نیشن کو بڑھانے کی ضرورت شامل ہیں۔جے کے آر اِی آر اے نے ان چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے تجاویز پیش کیں جن میں دیہی علاقوں میں منظوری دینے والے اِداروں کی واضح نشاندہی، مربوط منظوریوں اور رَجسٹریشن کے لئے سنگل وِنڈو سسٹم کا قیام اورضلع ترقی کمشنروں کی سربراہی میں ضلعی سطح پر اَنفورسمنٹ سیلوںکا قیام شامل ہے تاکہ نگرانی، رِپورٹنگ اور آر اِی آر اے خلاف ورزیوں کی عمل آوری کو مضبوط بنایا جا سکے۔ اِس بات پر زور دیا گیا کہ یہ اَقدامات جموں و کشمیر میں رئیل اسٹیٹ سیکٹر کی شفاف، منظم اور منصوبہ بند ترقی کو یقینی بنائیں گے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

لیفٹنٹ گورنر نے مسلح افواج کے ریٹائیرڈ افسران سے ملاقات کی

Next Post

شانت منو نے جی سی ڈبلیو پریڈ میں ڈویژن سطحی ڈیزاسٹر مینجمنٹ ورکشاپ کا اِفتتاح کیا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
شانت منو نے جی سی ڈبلیو پریڈ میں ڈویژن سطحی ڈیزاسٹر مینجمنٹ ورکشاپ کا اِفتتاح کیا

شانت منو نے جی سی ڈبلیو پریڈ میں ڈویژن سطحی ڈیزاسٹر مینجمنٹ ورکشاپ کا اِفتتاح کیا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS