Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

شانت منو نے جی سی ڈبلیو پریڈ میں ڈویژن سطحی ڈیزاسٹر مینجمنٹ ورکشاپ کا اِفتتاح کیا

by Indian Times
09/12/2025
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

جموں…..انفو…. ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ اعلیٰ تعلیم شانت منو نے صوبہ جموںکے مختلف کالجوں کے فیکلٹی ممبران کے لئے ڈویژن سطحی ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی صلاحیت سازی کی دو روزہ ورکشاپ کا اِفتتاح کیا۔ اِس ورکشاپ کا اہتمام گورنمنٹ کالج برائے خواتین (جی سی ڈبلیو) پریڈنے کیا تھا جس میں تقریباً 100 فیکلٹی ممبران نے شرکت کی۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے اَپنے اِفتتاحی خطاب میں اِس بات پر زور دیا کہ جموں و کشمیر جیسے حساس اور آفات سے متاثرہ خطے میں موثر انداز میں آفات سے نمٹنے کے لئے پیشگی تیاری، مربوط رسپانس سسٹمز اور مضبوط کمیونٹی شمولیت اِنتہائی ضروری ہے۔ڈائریکٹر کالجز ڈاکٹر شیخ اعجاز بشیر نے اعلیٰ تعلیم میں استعداد کار میں اِضافے کی اہمیت اور این ایس ایس رضاکاروں اور ڈی آر آر کلبوںکے بنیادی سطح پر آفات سے متعلق بیداری پھیلانے میں کلیدی کردار کو اُجاگر کیا۔اِس موقعہ پرڈائریکٹر فائنانس محکمہ اعلیٰ تعلیم جموںوکشمیر عبدالمجید بٹ موجود تھے۔ محکمہ میں اُن کی خدمات، تعاون اور اعلیٰ تعلیمی اِداروں کو مضبوط بنانے میں ان کے نمایاں کردار کو سراہا گیابالخصوص جب وہ اَپنے تبادلے کے بعد محکمہ سے تبدیل ہو رہے تھے۔اِس موقعہ پر نوڈل پرنسپل ڈاکٹر رویندر کمار تِکو نے خطاب کرتے ہوئے اِس بات پر زور دیا کہ اَساتذہ ایک ذمہ دار تعلیمی کمیونٹی تشکیل دینے میں اہم کردار اَدا کرتے ہیں جو ابتدائی انتباہات کی ترسیل، بچاﺅ کی بنیادی مدد اور کمیونٹی کی سطح پر بیداری میں بھرپورمدد کر سکے۔ اُنہوں نے اِس بات کا اعادہ کیا کہ تربیت یافتہ ڈِی آر آر کلب کے رضاکار اور طلبا اِبتدائی ردِّعمل دینے والے مو¿ثر اَفراد ثابت ہو سکتے ہیںبالخصوص دُور دراز علاقوں میں جہاں بروقت مداخلت بہت ضروری ہے۔دو روزہ پروگرام میں تکنیکی سیشنز،لائیو مظاہرے اوراِستفساری مباحثے شامل تھے جن کا مقصد کالجوں کو عملی صلاحیتوں سے آراستہ کرنا تھا تاکہ کیمپس کی حفاظت کو بہتر بنایا جا سکے اور اِدارہ جاتی آفات سے نمٹنے کے طریقہ¿ کار کو بہتر بنایا جا سکے۔ڈِپٹی سیکرٹری، ڈِی ایم آر آر آر، صنوبر جمیل نے کہا کہ ڈِی ایم آر آر آر نے ورکشاپ کے لئے مکمل تعاون فراہم کیا اور متعلقہ ایجنسیوں کے ساتھ ہم آہنگی کو یقینی بنایا۔ورکشاپ نے آفات کے تخفیف، تیاری اور اِدارہ جاتی تیاری پر توجہ مرکوز کی جس میں زلزلے، سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اور دیگر خطے کے مخصوص خطرات کا احاطہ کیا گیا کیوں کہ ہائی رِسک ڈیزاسٹر پرون زون میں آتا ہے۔ ایس ڈِی آر ایف، این ڈِی آر ایف، فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز اور ریجنل اِنسٹی چیوٹ آف ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر جموں کے ریسورس پرسنوں نے انخلا¿کے پروٹوکول، اِبتدائی طبی اِمداد، آگ کی حفاظت، خطرے میں کمی کی حکمت عملیوں اور نفسیاتی تیاری پر عملی تربیتی سیشنوں کا اِنعقاد کیا۔یہ تقریب محفوظ کیمپس قائم کرنے، تیاری کے کلچر کو پروان چڑھانے اور طلبا¿ کو ان کی کمیونٹیوں کے اندر آفات سے نمٹنے کے لئے مزاحمت کے سفیر کے طور پر بااِختیار بنانے کے اِجتماعی عزم کے ساتھ اِختتام پذیر ہوئی۔ جی سی ڈبلیو پریڈ کی این ایس ایس پروگرام آفیسر عطیہ سید نے نظامت کے فرائض اَنجائے دئیے جبکہ ڈین اکیڈمک افیئرزڈاکٹر انجلی ابرول نے شکریہ کی تحریک پیش کی۔ پروگرام کی کوآرڈی نیشن این ایس ایس پروفیسر جی سی ڈبلیو پریڈ ڈاکٹر گرپریت کور نے اَنجام دی۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

چیف سیکرٹری نے جموںوکشمیر آر اِی آر اے ایکٹ کی عمل آوری کا جائزہ لیا

Next Post

پنجاب اِنٹرنیشنل ٹریڈ ایکسپو۔ 2025 میں جموںوکشمیر پویلین کا شاندار مظاہرہ

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
پنجاب اِنٹرنیشنل ٹریڈ ایکسپو۔ 2025 میں جموںوکشمیر پویلین کا شاندار مظاہرہ

پنجاب اِنٹرنیشنل ٹریڈ ایکسپو۔ 2025 میں جموںوکشمیر پویلین کا شاندار مظاہرہ

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS