جموں….انفو ….جموں و کشمیر ٹریڈ پروموشن آرگنائزیشن (جے کے ٹی پی او) نے پنجاب اِنٹرنیشنل ٹریڈ ایکسپو (پی آئی ٹی اِی ایکس) کے 19ویں ایڈیشن میں حصہ لیا جو 4 سے 8 دسمبر 2025 ءتک رنجیت ایونیو اَمرتسر میں منعقد ہوا۔جے کے ٹی پی او نے جموں اور کشمیر دونوں صوبوں سے تعلق رکھنے والے 36 دست کاروں ، برآمد کنندگان ، ایف پی اوز اور خواتین کاروباریوں کو سپانسر کیاجنہوں نے خطے کی بھرپور فنی اور ثقافتی ورثے کی نمائش کی۔ نمائش میں پشمینہ شالیں، سوزنی اور کریول کڑھائی، چمڑے اور اونی مصنوعات، سٹولز، تِلہ ورک، بسوہلی پشمینہ اور عالمی شہرت یافتہ جی آئی ٹیگ والی کشمیری زعفران، خشک میوہ جات، سوکھی سبزیاں، شہد اور جموں ریجن کی مشہور راجماش شامل تھیںجو بھارت اور بیرونِ ملک سے آنے والے زائد اَز پانچ لاکھ وِزٹروں کے لئے ایک بڑی کشش ثابت ہوئیں۔پانچ روزہ اِس ایونٹ میں زائد اَز 1.36 کروڑ روپے کی فروخت ہوئی اور معروف کاروباری اِداروں کے ساتھ 391 بزنس لیڈز حاصل ہوئیں جو جموں و کشمیر کے دستکاروں اور کاروباریوں کے لئے معاشی فوائد کا باعث بنیں گی۔پی آئی ٹی اِی ایکس۔ 2025 کا اِفتتاح بھارت کے سابق صدر رام ناتھ کووند اور پنجاب کے وزیر خزانہ ہرپال چیما نے کیا۔پی ایچ ڈی چیمبر آف کامرس اینڈ اِنڈسٹری (پی ایچ ڈی سی سی آئی) کی جانب سے منعقدہ اِفتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر نے پنجاب کی تیز رفتار ترقی کو اُجاگر کیا ۔ اُنہوں نے کہا کہ پنجاب جو کبھی صرف ’ہندوستان کی روٹی کی ٹوکری‘ کے طور پر جانا جاتا تھا، اَب ایم ایس ایم ایز، ٹیکنالوجی، مینوفیکچرنگ اور ایز آف ڈوئنگ بزنس کا ابھرتا ہوا مرکز بن چکا ہے۔اِس ایکسپو میںہندوستان اور بیرونِ ملک سے نمائش کنندگان نے شرکت کی جن میں 17 ہندوستانی ریاستوں کے شرکا¿ اور متعدد بین الاقوامی نمائندے بھی شامل تھے جنہوں نے متنوع مصنوعات کی نمائش کی گئی۔پی آئی ٹی اِی ایکس ۔ 2025 میں جموں و کشمیر پویلین کی کامیابی جے کے ٹی پی او کے اس عزم کی عکاسی کرتی ہے کہ وہ مقامی دستکاروں اور کاروباریوں کے لئے مارکیٹ تک رَسائی کو بہتر بنانے اور بی ٹو بی وسی تو بی دونوں سطحوں پر روابط کو فروغ دینے کے لئے پُرعزم ہے۔ یہ اقدام ثقافتوں کو جوڑنے، روزگار کے مواقع بڑھانے اور یونین ٹیریٹری میں اِقتصادی ترقی کو آگے بڑھانے میں مددگار ثابت ہو رہا ہے۔جے کے ٹی پی او نے رواںمالی برس کی سرگرمیوں کے تحت کئی پروگرام منعقد کئے ہیں جن میںایک کے آئی سی سی میں خریدار۔فروخت کنندہ میٹنگ، بڈگام میں جی آئی میلہ، کشمیر ہاٹ میں گاندھی شلپ بازار اور کٹرا میں پشمینہ فیسٹول شامل ہیں۔ اِس کے علاوہ جے کے ٹی پی او نے نئی دہلی میں ہینڈووون ایکسپو، ورلڈ ف±وڈ اِنڈیا اور بھارت منڈپم میں منعقدہ آئی آئی ٹی ایف جیسے اہم قومی پروگراموں میں بھی حصہ لیا تاکہ جموں و کشمیر کی معاشی صلاحیت کو اُجاگر کیا جا سکے۔






