Wednesday, June 3, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

رانا نے طلبہ کو جدت کو اپنانے اور چیلنجز پر قابو پانے کی ترغیب دی

by Indian Times
09/12/2025
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

جموں….انفو….وزیر برائے جل شکتی ، جنگلات و ماحولیات اور قبائلی امور مسٹر جاوید احمد رانا نے میر کالج آف ایجوکیشن کے سالانہ انعامی تقریب میں شرکت کی ۔ یہ پروگرام طلبہ کی مختلف شعبوں میں نمایاں صلاحیتوں ، لگن اور کامیابیوں کا جشن منانے کیلئے منعقد کیا گیا تھا ۔ مہمانِ خصوصی کے طور پر وزیر موصوف نے تعلیمی ، تحقیقی ، نصابی سرگرمیوں ، کھیلوں اور کمیونٹی سروس میں نمایاں کاکردگی دکھانے والے تمام ایوارڈ یافتہ طلبہ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ۔ انہوں نے ان کی استقامت ، جذبے اور عزم کو سراہا اور کہا کہ ان کی کامیابیاں دوسرے طلبہ کیلئے ایک زبردست ترغیب کا باعث ہیں ۔ اپنے خطاب میں مسٹر رانا نے طلبہ کو حوصلہ دیا کہ وہ حدود کو مسلسل آگے بڑھاتے رہیں اور ہمیشہ تجسس کے ساتھ سیکھنے والے بنیں ۔ انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ جدید خیالات پیش کریں ، چیلنجز کا ڈٹ کا مقابلہ کریں اور زندگی کے ہر شعبے میں کمال کی طرف بڑھیں ۔ انہوں نے نوجوانوں کے قوم کی تعمیر میں کردار کو اجاگر کیا اور اپنے علم و ہنر کو معاشرتی ترقی کیلئے استعمال کرنے کی اہمیت پر روشنی ڈالی ۔ وزیر موصوف نے ایم آئی ای آر کالج کی تعریف کی کہ اس نے ایک پرورش بخش اور مستقبل کی طرف دیکھنے والا تعلیمی ماحول پیدا کیا ہے ۔ انہوں نے فیکلٹی اور عملے کی لگن کو سراہا جو طلباءکی تعلیمی ، ذاتی اور اخلاقی ترقی کو یقینی بنانے کیلئے کی جا رہی ہے ۔رانا نے کالج کے جدید انفراسٹرکچر اور تعلیمی ٹیکنالوجی کے موثر انضمام کی بھی ستائش کی ۔ انہوں نے تمام طلباءکو نیک خواہشات پیش کیں اور تعلیمی ٹاپرز ، کمیونٹی مہم چلانے والوں ، کھیلوں میں عمدگی ، ماحولیاتی جنگجوو¿ں سمیت کئی دیگر کیٹیگریز میں انعامات تقسیم کئے ۔ اس سے قبل ایم سی ای کے پرنسپل پروفیسر آدِت گپتا نے استقبالیہ خطبہ پیش کیا ۔ انہوں نے کالج کی کامیابیوں اور مختلف شعبوں میں وسیع پیمانے پر سرگرمیوں کو اجاگر کیا ۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

نائب وزیر اعلیٰ نے پونچھ میں ایم ترقیاتی کاموں کا جائیزہ لیا

Next Post

وندے ماترم کا قرض چکانے کا مقدس موقع / وزیر اعظم نریندر مودی

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
نریندر مودی اور انکی کابینہ 9جون کو اُٹھائیں گے حلف

وندے ماترم کا قرض چکانے کا مقدس موقع / وزیر اعظم نریندر مودی

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS