Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Opinion

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ایس اے ایس سی آئی کے تحت شروع کئے گئے شہری منصوبوں کا جائزہ لیا

by Indian Times
10/12/2025
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

جموں…انفو…. وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے مکانات و شہری ترقی محکمہ کے اُن منصوبوں کا جائزہ لیا جوریاستوں کو خصوصی مدد برائے سرمایہ کاری (ایس اے ایس سی آئی) سکیم کے تحت عملائے جا رہے ہیں۔میٹنگ میں وزیر اعلیٰ کے مشیر ناصر اسلم وانی، وزیر اعلیٰ کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری دھیرج گپتا، پرنسپل سیکرٹری فائنانس سنتوش ڈی ویدیا، کمشنر سیکرٹری مکانات و شہری ترقی محکمہ مندیپ کور، ضلع ترقیاتی کمشنر اننت فخر الدین حامد، کمشنر جموں میونسپل کارپوریشن و سی اِی او جموں سمارٹ سٹی لمیٹیڈ دیونش یادو، کمشنر سری نگر میونسپل کارپوریشن و سی اِی او سری نگر سمارٹ سٹی لمیٹیڈ فضل الحسیب، وائس چیئرمین لیکس اینڈ کنزرویشن ڈیولپمنٹ اَتھارٹی، ڈائریکٹر جنرل بجٹ محمد سلطان ملک اور دیگر متعلقہ اَفسران موجود تھے۔وزیر اعلیٰ نے تجویزات کا جائزہ لیتے ہوئے کہاکہ پروجیکٹوں میں شہری زندگی کے معیار میں نمایاں بہتری، ثقافتی ورثہ کے تحفظ کو مضبوط بنانے اور شہری مراکز میں سیاحت کو فروغ دینے کی صلاحیت ہے۔ اُنہوں نے اِس بات پر زور دیا کہ تمام کام عوامی ضرورت کے مطابق، ماحول دوست اور طویل مدتی شہری منصوبہ بندی کے اہداف سے ہم آہنگ ہونے چاہئیں۔اُنہوں نے مزید ہدایت دی کہ منصوبہ بندی اور عمل درآمد کے مراحل میں مقامی قانون سازوں اورشراکت داروں کو شامل کیا جائے تاکہ کام بلا تعطل جاری رہ سکے۔ اُنہوں نے کہا کہ پیش رفت کی باقاعدہ رپورٹس اُن کے دفتر کو بھیجی جائیں اور کسی بھی رُکاوٹ کو مقررہ وقت میں دور کیا جائے۔اِس سے قبل سمارٹ سٹی لمیٹیڈز کے متعلقہ سی ای اوز نے مرکزی حکومت کی فنڈنگ سے ایس اے ایس سی آئی سکیم کے تحت اُٹھائے جانے والے منصوبوں پر تفصیلی جانکاری دی۔سی اِی او جموں سمارٹ سٹی لمیٹیڈ نے بتایا کہ متعدد منصوبے ورثے کے تحفظ، ٹریفک جام، نکاسی آب، غیر منظم وینڈنگ، غیر منصوبہ بند یوٹیلیٹیز اور پسماندہ ہیریٹیج کوریڈورز جیسے مسائل کو حل کرنے کے لئے اُٹھائے جا رہے ہیں۔ دیرپائی یقینی بنانے کے لئے مختلف مربوط شہری اقدامات کی تجویز دی گئی ہے۔اُنہوں نے مزید بتایا کہ مرکزی کاروباری ضلع (سی بی ڈِی) اور تاریخی مرکز کی بحالی منصوبے کا اہم جزو ہے۔ تجویز کردہ اقدامات میں پریڈ گراو¿نڈ، مبارک منڈی، جیول چوک، گاندھی نگر۔ویئر ہاﺅس اور ٹانگاسٹینڈ۔گمٹ بازار جیسے زیادہ بھیڑ والے مقامات پرکچیر سطحی کار پارکنگ کی سہولیات کی تعمیر شامل ہے۔ دیگر منصوبوں میں یوٹیلیٹی اَپ گریڈیشن و بیوٹیفکیشن کے کام، باوے ماتا، ہر کی پوری اور مہا مایا کو جوڑنے والے مندر کی ترقی، سبزی منڈی میں ماڈل ویجی ٹیبل منڈی، اِندرا چوک میں شاپنگ کمپلیکس اور پریڈ چوک پر کلاک ٹاور (گھنٹہ گھر) کی تعمیر بھی شامل ہیں۔سی ای او سری نگر سمارٹ سٹی لمیٹیڈ نے نیبرہُڈ ڈیولپمنٹ اور نگین جھیل کے واٹر فرنٹ کی بحالی پر اَپنی پرزنٹیشن دی۔ اُنہوں نے بتایا کہ 4.5 کلو میٹر طویل نگین جھیل فرَنٹ کو عوامی رسائی کے ساتھ ترقی دی جائے گی، گھاٹوں کی اَپ گریڈیشن، چیری پارک کی بہتری اور پورے علاقے کی جامع ترقی سے سہولیات میں اضافہ اور سیاحتی امکانات بہتر ہوں گے۔اُنہوں نے سری نگر کے کلائی اندر (قدیم شہر) کی بحالی کے منصوبوں پر بھی جانکاری دی جن میں عوامی مقامات کی بہتری، تاریخی عمارتوں کا تحفظ، سبز مقامات کی تخلیق اور کاٹھی دروازہ ، سنگین دروازہ اور بچھّی دروازہ جیسے اہم گیٹ ویز کی بحالی شامل ہے۔ اِس کے علاوہ نکاسی آب اور پیدل چلنے والوں کے لئے بہتر راستوں کی بھی تعمیر ہوگی۔ دیوی آنگن کے عوامی مقامات کو بھی بڑھایا جائے گا۔انہوں نے مزید بتایا کہ اننت ناگ میں کے پی روڈ کے قریب گرین فیلڈ ڈیولپمنٹ کی تجویز ہے جس میں دریائی کنارے ایکو پارک، سٹی پارک، سائیکل ٹریکس، پاتھ ویز، گیزبوس ، کیوسکس اور آری پت نالہ کے قریب ایک سمارٹ لائبریری کی تعمیر شامل ہے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

چیف سیکرٹری اتل ڈولو نے جموںوکشمیر میں گورنمنٹ میڈیکل کالجوں میں ایم بی بی ایس اور پی جی سیٹوں کی توسیع پر زور دیا

Next Post

حکومت بہتر حکمرانی فراہم کرنے کیلئے پُر عزم /سکینہ اِیتو

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
حکومت بہتر حکمرانی فراہم کرنے کیلئے پُر عزم /سکینہ اِیتو

حکومت بہتر حکمرانی فراہم کرنے کیلئے پُر عزم /سکینہ اِیتو

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS