Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home National

بھارت میں52بلین ڈالرکی سرمایہ کاری کا اعلان/وزیراعظم نریندر مودی

by Indian Times
11/12/2025
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگر…..۰۱،دسمبر….جے کے این ایس ….بھارت دنیا بھر کی بڑی ٹیک کمپنیوں کے لیے ایک بڑا ہاٹ سپاٹ بن گیا ہے۔ ایک کے بعد ایک دنیا بھر کی ٹیک کمپنیاں بھارت میں بڑی سرمایہ کاری کر رہی ہیں۔ اب امریکی ٹیک کمپنی مائیکروسافٹ اس فہرست میں شامل ہو گئی ہے، جس نے بھارت میں اپنی اب تک کی سب سے بڑی ایشیائی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔ جے کے این ایس مانٹرینگ ڈیسک کے مطابق مائیکرو سافٹ کےCEO ستیہ نڈیلا نے وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کے بعد ذاتی طور پر اپنے میگا سرمایہ کاری پلان کا اعلان کیا۔انہوں نے اعلان کیا کہ مائیکروسافٹ اگلے 4 برسوں میں بھارت میں17.5 بلین ڈالر، یا 1.5 لاکھ کروڑ سے زیادہ کی سرمایہ کاری کرے گا۔ یہ ایشیا میں مائیکروسافٹ کی اب تک کی سب سے بڑی سرمایہ کاری ہے اور یہ واضح طور پر ظاہر کرتی ہے کہ عالمی ٹیک کمپنیاں آنے والے اے آئی دور میں ہندوستان کی اہمیت اور کردار سے واقف ہیں۔اس سرمایہ کاری کا بنیادی مقصد:ستیہ نڈیلا کے مطابق مائیکروسافٹ کی توجہ صرف پیسہ لگانے پر نہیں ہے، بلکہ بھارت کے بنیادی ڈھانچے، مہارتوں، اور صلاحیتوں کو مضبوط بنانے پر بھی ہے تاکہ ملک اے آئی پر مبنی مستقبل کے لیے پوری طرح سے تیار ہو۔ انہوں نے مائیکروسافٹ کی اس بڑی سرمایہ کاری کے چار بنیادی مقاصد بتائے:AIیعنی مصنوعی ذہانت اور کلاو¿ڈ کے لیے ایک بڑا ڈیٹا سینٹر نیٹ ورک تیار کرنا،لوگوں کو AIیعنی مصنوعی ذہانت اور کمپیوٹنگ کی مہارتوں میں تربیت دینا،بھارت کے لیے ملک میں تیار ہائپر اسکیل انفراسٹرکچر بنانا،نئے کلاو¿ڈ ریجنز اور کمپیوٹنگ کی جدید سہولیات کی تعمیر۔سب سے بڑا کلاو¿ڈ انفراسٹرکچر کہاں بنایا جائے گا؟:مائیکروسافٹ کے سی ای اﺅ ستیہ نڈیلا نے کہا کہ وہ بنیادی طور پر حیدرآباد میں بھارت کے جنوبی وسطی کلاو¿ڈ ریجن پر توجہ مرکوز کر رہا ہے۔ یہ کلاو¿ڈ ریجن سنہ2026 کے وسط تک لائیو ہو جائے گا۔ کمپنی نے یہ بھی کہا کہ ایک نیا کلاو¿ڈ ریجن تیار کیا جا رہا ہے جو کولکاتا کے ایڈن گارڈنز اسٹیڈیم سے تقریباً دوگنا بڑا ہو گا۔وزیراعظم مودی نے کہا کہ پوری دنیا کو بھارت کیAIیعنی مصنوعی ذہانت صلاحیتوں پر پورا بھروسہ ہے۔ حکومت خود ملک کوAIیعنی مصنوعی ذہانت اور سیمی کنڈکٹر حب کے طور پر ترقی دینے کے لیے خاطر خواہ مراعات فراہم کر رہی ہے تاکہ مقامی جدت کو فروغ دیا جا سکے اور درآمدات پر انحصار کم کیا جا سکے۔دوسری طرف بھارت دنیا کی تیزی سے ترقی کرنے والی ڈیجیٹل مارکیٹوں میں سے ایک ہے۔ اس دوڑ میں گوگل نے گذشتہ ماہ اعلان کیا تھا کہ وہ 5 برسوں میں بھارت میں 15 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا اور وشاکھاپٹنم میں اپنا پہلا اے آئی مرکز بنائے گا۔عام صارف کے لیے کیا تبدیلی آئے گی؟:یہ سرمایہ کاری نہ صرف کمپنیوں بلکہ عام صارفین کے لیے بھی اہم تبدیلیاں لائے گی۔ اس کی چند جھلکیاں یہ ہیں:ملک میں تیز اور محفوظ کلاو¿ڈ سروسز کی دستیابی میں اضافہ ہو گا۔مقامی اے آئی ٹولز اور ایپلیکیشنز تیزی سے تیار ہوں گے۔لاکھوں لوگ نئی اے آئی ملازمتوں اور تربیتی پروگراموں سے مستفید ہوں گے۔اعلی درجے کی ڈیجیٹل خدمات کو حکومت اور عوامی شعبوں میں بھی نافذ کیا جائے گا۔مائیکروسافٹ کے کے بعد ایمیزون کا بھی بڑی سرمایہ کاری کا اعلان:بھارت میں ٹیک سرمایہ کاری کی بارش ہو رہی ہے۔ مائیکروسافٹ کی جانب سے منگل کو بھارت میں17.5 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کا وعدہ کرنے کے بعد ای کامرس کمپنی امیزون نے بدھ کے روز اعلان کیا کہ وہ بھارت میں 2030 تک اپنے کاروباروں میں 35بلین (3.14 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ) کی میگا سرمایہ کاری کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔امیزون کمپنی کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا کہ تازہ میگا سرمایہ کاری اے آئی سے چلنے والی ڈیجیٹائزیشن، برآمدات میں اضافے اور ملازمتوں کی تخلیق پر مرکوز ہوگی۔امیزون سمبھاو سمٹ کے دوران یہ اعلان کرتے ہوئے سینئر وی پی ایمرجنگ مارکیٹس، امیت اگروال نے کہا کہ کمپنی نے بھارت سے برآمدات کو تقریباً20 بلین امریکی ڈالر سے4 گنا بڑھا کر 80بلین امریکی ڈالر تک پہنچانے کا ہدف مقرر کیا ہے اور سنہ 2030 تک ایک ملین اضافی براہ راست، بالواسطہ اور موسمی ملازمتیں پیدا کرے گا۔ایمیزون نے 2010 سے اب تک بھارت میں40 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔اگروال نے کہاکہ اب ہم بھارت میں اپنے تمام کاروباروں میں 2030 تک مزید 35 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گے۔ایمیزون کا سرمایہ کاری کا یہ منصوبہ مائیکرو سافٹ کے 17.5 بلین امریکی ڈالر کے سرمایہ کاری کے منصوبے سے دو گنا اور 2030 تک گوگل کے 15 بلین امریکی ڈالر کے سرمایہ کاری کے منصوبے سے2.3 گنا زیادہ ہے۔ اگروال نے کہا کہ امیزون نے اب تک بھارت میں 40 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے اور وہ بھارت میں سب سے بڑی غیر ملکی سرمایہ کار ہے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

ضلع ترقیاتی کمشنر سری نگر اور ایس ایم سی کمشنر نے شہر بھر میں معائینہ کر کے موسم سرما اور برف ہٹانے کی تیاریوں کا جائزہ کیا

Next Post

اصلاحات مکمل طور پرعام شہریوں پر مرکوز /وزیراعظم مودی

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
Next Post
نریندر مودی اور انکی کابینہ 9جون کو اُٹھائیں گے حلف

اصلاحات مکمل طور پرعام شہریوں پر مرکوز /وزیراعظم مودی

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS