Wednesday, June 3, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

ضلع ترقیاتی کمشنر سری نگر اور ایس ایم سی کمشنر نے شہر بھر میں معائینہ کر کے موسم سرما اور برف ہٹانے کی تیاریوں کا جائزہ کیا

by Indian Times
11/12/2025
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگر….انفو….ضلع ترقیاتی کمشنر سری نگر اَکشے لابرو نے کمشنر سری نگر میونسپل کارپوریشن (ایس ایم سی)، فضل الحسیب کے ساتھ شہر بھر میں برف ہٹانے کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس دورے کا مقصد عملے اور مشینری کی زمینی تیاری، کنٹرول روم کے کام کاج اور مجموعی طور پر موسمِ سرما کی صورتحال سے نمٹنے کی تیاریوں کا جائزہ لینا تھا۔دورے کے دوران ضلع ترقیاتی کمشنر سری نگر اور ایس ایم سی کمشنر کے ہمراہ چیف اِنجینئر میکینکل اِنجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ بودھ راج، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میر امتیاز العزیز، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عادل فرید، جوائنٹ کمشنرایس ایم سی نزہت خورشید، جوائنٹ کمشنرایس ایم سی سیّد ابوالقاسم، چیف پلاننگ آفیسر فیاض احمد ڈار، ایس ڈی ایم ویسٹ عرفان بہادر، آر اینڈ بی،ایم اِی ڈِی،ایم ایم سی کے سپراِنٹنڈنگ انجینئروں اور دیگر افسران بھی تھے۔ضلع ترقیاتی سری نگر اور ایس ایم سی کمشنر نے اہم مقامات کا معائینہ کیا جن میں شالہ ٹینگ میں ایم اِی ڈِی سنو کلیئر نس کنٹرول ، ایچ ایم ٹی میں اِنٹگریٹیڈ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (آئی سی سی سی) ،ایس ایم سی کنٹرول روم اور جیک لائن یارڈ شامل ہیں۔اَفسران نے رسپانس میکانزم، آلات کی دستیابی، مواصلاتی نظام اور فیلڈ ٹیموں کی تیاری کا جائزہ لیا۔ضلع ترقیاتی کمشنر اور ایس ایم سی کمشنر نے ایم اِی ڈِی کمپلیکس و کنٹرول روم شالہ میںچیف انجینئر ایم اِی ڈِی کے ہمراہ عملے اور مشینری کی تعیناتی، کنٹرول روم کی کارکردگی اور برفباری و ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے قائم کردہ کوآرڈی نیشن میکانزم کا معائینہ کیا۔اِس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر سر ی نگر اور ایس ایم سی کمشنر کو بتایا گیا کہ 45 برف ہٹانے والی مشینیں مکمل طور پر تیار ہیں جنہیں 35 راستوں پر تعینات کیا جائے گا جن کی مجموعی سڑک لمبائی 1634 کلومیٹر ہے اور یہ تمام علاقے ایم اِی ڈِی کے دائرہ اختیار میں آتے ہیں۔دونوں افسران نے قریبی بین محکمانہ ہم آہنگی، 24 گھنٹے فعال کنٹرول روم اور عوامی شکایات کے فوری ازالے کے نظام پر زور دیا۔ اُنہوں نے بروقت منصوبہ بندی، عملے اور مشینری کی فوری تعیناتی اور مو¿ثر مواصلات کی اہمیت پر بھی زور دیا تاکہ برفباری کی وجہ سے پیدا ہونے والی کسی بھی صورتحال کا مو¿ثر طریقے سے نمٹاجا سکے اور ضروری خدمات میں خلل نہ آئے۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے برف ہٹانے والی مشینری کو تیزی سے متحرک کرنے کی اہمیت کو اُجاگر کیا تاکہ عوام کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ ایس ایم سی کمشنر نے فیلڈ ٹیموں کو ہدایت دی کہ وہ الرٹ رہیں اور برفباری کی صورت میں کسی بھی ہنگامی صورتحال کا فوری اور مو¿ثر جواب دینے کے لئے پوری طرح تیار رہیں۔ضلع ترقیاتی کمشنر سری نگر اور ایس ایم سی کمشنر نے کنٹرول روموں کو چوبیس گھنٹے فعالیت کو یقینی بنانے اور ضروری خدمات میں رکاوٹ سے بچنے کے لئے مشینری کو تیز رفتاری سے متحرک کرنے پر زور دیا۔ اُنہوں نے ٹیموں کو ہدایت دی کہ وہ عوام کو بروقت مدد فراہم کرنے کے لئے مکمل طور پر تیار رہیں۔دریں اثنا، افسران نے انٹگریٹیڈ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (آئی سی سی سی آئی) ایچ ایم ٹی کا دورہ کیا جہاں اُنہوں نے سرمائی تیاریوں کی مو¿ثر نگرانی کے لئے سینٹر کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔ اُنہوں نے وہاں تعینات مختلف محکموں کے اہلکاروں سے بات چیت کی جو سینٹر میں چوبیس گھنٹے نگرانی، سرویلنس اور ہنگامی حالات میں معلومات کے بروقت اِشتراک کی ذمہ داری نبھا رہے ہیں۔بعد میںضلع ترقیاتی کمشنر اور ایس ایم سی کمشنر نے جیک لائن یارڈ بٹہ مالو میں ایس ایم سی کنٹرول روم کا معائینہ کیا اور وہاں موجود مشینری اور برف صاف کرنے کی کارروائیوں کے لئے تیاریوں کا جائزہ لیا۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

ضلع ترقیاتی کمشنر سری نگر نے پی ایم سوریہ مفت بجلی یوجنا کی عمل آوری میں پیش رفت کا جائزہ لیا

Next Post

بھارت میں52بلین ڈالرکی سرمایہ کاری کا اعلان/وزیراعظم نریندر مودی

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
کانگریس نے اپنے دور حکومت میں ہندوستان کو بدنام کیا/ وزیر اعظم نریندر مودی

بھارت میں52بلین ڈالرکی سرمایہ کاری کا اعلان/وزیراعظم نریندر مودی

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS