Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

ضلع ترقیاتی کمشنر سری نگر نے پی ایم سوریہ مفت بجلی یوجنا کی عمل آوری میں پیش رفت کا جائزہ لیا

by Indian Times
11/12/2025
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگر….انفو….ضلع ترقیاتی کمشنر سری نگر ( چیئرمین مانیٹرنگ اینڈ مینجمنٹ کمیٹی پی ایم سوریہ گھرمفت بجلی یوجنا) اکشے لابرو نے ضلع میں پی ایم سوریا گھر مفت بجلی یوجنا کے تحت سولر روف ٹاپوں کی تنصیب میں پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے آج ڈی سی آفس کمپلیکس کے میٹنگ ہال میں ایک جائزہ میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ میں چیف پلاننگ آفیسر فیاض احمد ڈار، زونل ہیڈ جے کے بینک، کے پی ڈِی سی ایل کے ایگزیکٹیو انجینئروں، لیڈ ڈسٹرکٹ منیجر (بینک) ،کے پی ڈی سی ایل کے انجینئروں اور سکیم کے منظور شدہ وینڈروںنے شرکت کی جنہوں نے مرکزی معاونت والی سکیم کے تحت جاری تنصیب کے کاموں اور موجودہ صورتحال کا ٹیم وار جائزہ پیش کیا۔دورانِ میٹنگ ضلع ترقیاتی کمشنر سری نگر نے بڑے پیمانے پر بیداری مہمات، گھر گھر سروے اور اہل گھرانوں کی تیزی سے رجسٹریشن کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے تمام شراکت داروں کو ہدایت دی کہ بیداری میں اضافہ، بہتر بینکنگ سہولیات اور مقررہ وقت میں تنصیب کو یقینی بنایا جائے تاکہ سکیم کے فوائد بروقت مستفیدین تک پہنچ سکیں۔ اُنہوں نے تمام محکموں کو ہدایت دی کہ عمل درآمد میں تیزی لائی جائے، طریقہ کار کی رکاوٹیں دور کی جائیں اور ہر سطح پر قریبی رابطہ برقرار رکھا جائے۔اُنہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ توجہ اور سنجیدگی کے ساتھ کام کریں تاکہ مقررہ وقت کے اندر ضلع کے تمام اہل گھرانوں تک رسائی یقینی بنائی جا سکے اور صارفین سکیم کے فوائد حاصل کر سکیں۔میٹنگ میں ضلع ترقیاتی کمشنر سری نگر نے سری نگر کی چاروں الیکٹرک ڈویژنوں میں پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اُنہوں نے کے پی ڈِی سی ایل کے اِنجینئروں کو ہدایت دی کہ وہ مشن موڈ میں کام کریں، باہمی رابطہ بہتر بنائیں اور سکیم کی عمل آوری کی رفتار میں تیزی لائیں۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

سکولوں کا ایک ہی مقصد ’مستقبل کے چیلنجوں کیلئے منفرد اَفراد تیار کرنا‘ہونا چاہیے /لیفٹیننٹ گورنر

Next Post

ضلع ترقیاتی کمشنر سری نگر اور ایس ایم سی کمشنر نے شہر بھر میں معائینہ کر کے موسم سرما اور برف ہٹانے کی تیاریوں کا جائزہ کیا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
ضلع ترقیاتی کمشنر سری نگر اور ایس ایم سی کمشنر نے شہر بھر میں معائینہ کر کے موسم سرما اور برف ہٹانے کی تیاریوں کا جائزہ کیا

ضلع ترقیاتی کمشنر سری نگر اور ایس ایم سی کمشنر نے شہر بھر میں معائینہ کر کے موسم سرما اور برف ہٹانے کی تیاریوں کا جائزہ کیا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS