Wednesday, June 3, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

سکولوں کا ایک ہی مقصد ’مستقبل کے چیلنجوں کیلئے منفرد اَفراد تیار کرنا‘ہونا چاہیے /لیفٹیننٹ گورنر

by Indian Times
11/12/2025
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

جموں………..انفو….لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہانے بدھ کے روز سکولوں اور تعلیمی اِداروں پر زور دیا کہ ان کا ایک ہی مقصد’مستقبل کے چیلنجوں کے لئے منفرد اَفراد تیار کرنا‘ ہونا چاہیے۔اُنہوںنے کہا، ”دُنیا جدید ترین ٹیکنالوجیوں کے زیرِ اثر تیزی سے بدل رہی ہے اور سکولوں کو چاہیے کہ وہ نئی اِختراعی ٹیکنالوجیو کو اِستعمال میں لاتے ہوئے طالب علموںکی تخلیقی صلاحیت، تجسس، تنقیدی سوچ اور مسئلے حل کرنے کی مہارتوں کو فروغ دیں۔“لیفٹیننٹ گورنرنے اِن باتوں کا اِظہار آج ابھینو تھیٹر جموںمیں لارنس پبلک سکول کی چالیسویں سالانہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اُنہوں نے اَپنے خطاب میں لارنس پبلک سکول کی شاندار روایات، دیرپا اَقدار، ہمہ جہتی تعلیم اور جدید دور کے قائدین کی تیاری میں اس کے کردار کو سراہا۔ اُنہوں نے کہا کہ سکول نے اَپنی بنیادی اقدار کو برقرار رکھتے ہوئے ایسے کامیاب سابق طلبا¿ تیار کئے ہیں جو آج فخر کے ساتھ ملک کی خدمت کر رہے ہیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ تنقیدی سوچ اور تجسس طالب علموں کی سب سے بڑی طاقت ہے۔ اُنہوں نے اَساتذہ اور والدین پر زور دیا کہ وہ بچوں کو ان کی دلچسپی، جذبے اور صلاحیتوں کی بنیاد پر پڑھنے کی اِجازت دیں تاکہ وہ بغیر کسی دباو¿ کے اَپنی صلاحیتیں نکھار سکیں۔اُنہوں نے کہا، ”تعلیمی اِداروں کو چار اہم پہلوو¿ں بشمول رسائی ، برابری ، معیار اور نتائج پر خصوصی توجہ دینی چاہیے۔ اساتذہ کے دو بنیادی مقاصد یہ ہے کہ طلبا کو کالج اور مستقبل کے لئے تیار کرنا اور انہیں مسلسل بدلتے ہوئے مہارتوں سے روشناس کرنا ہے تاکہ وہ اکیسویں صدی کے عالمی شہری بن سکیں۔“منوج سِنہانے کہا کہ آرٹیفیشل اِنٹلی جنس کے تعارف سے کلاس روم میں اِنقلاب آئے گا جس سے اساتذہ طلبا¿ کی صلاحیتوں کو سمجھنے او ربہتر رہنمائی فراہم کرنے کے لئے ڈیٹا تجزیہ اِستعمال کرسکیں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل پلیٹ فارموں پر مشتمل ہائبرڈ کلاس روم ماڈل اِس بات کو یقینی بنائے گا کہ ٹیکنالوجی پر مبنی تعلیم سب کے لئے قابلِ رسائی ہو۔لیفٹیننٹ گورنرنے مزید کہا، ”اَساتذہ کا کردار صرف معلومات فراہم کرنے سے بڑھ کر ایک رہنما اور سرپرست کا ہو جائے گا۔ اُن کی بنیادی ذِمہ داری یہ ہوگی کہ وہ بچوں میں ضروری مہارتیں، تخلیقی صلاحیتیں، خواب اور حوصلہ پیدا کریں۔ اس میں یہ بھی شامل ہے کہ اُنہیں اَپنی روایات، زبان، اَقدار، محبت، شفقت ،ہمدردی، عدم تشدد اور بھائی چارے سے روشناس کریں۔“دورانِ تقریب لیفٹیننٹ گورنر نے مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والی خواتین کو اعزازات سے نوازا۔اِس موقعہ پر وزیر برائے اَمورِ نوجوان وکھیل کود ، خوراک ، شہری رسدات و اَمورِ صارفین ، ٹرانسپورٹ ، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ، آئی ٹی ، اے آر آئی اینڈ ٹریننگز ستیش شرما، چیئرمین لارنس پبلک سکول وِنگ کمانڈر ایم ایم جوشی (ریٹائرڈ)،منیجنگ ڈائریکٹر منیش جوشی،ٹرسٹی مانیا جوشی،پرنسپل شیوانی جوشی، اَساتذہ، طلبا¿ اور والدین موجود تھے۔تقریب میں ممبر قانون ساز اسمبلی نگروٹہ دیویانی رانا، سابق وزیر مملکت پریا سیٹھی، صدر گاندربل گلوبل فیملی جموںوکشمیر پدم شری ڈاکٹر ایس پی ورما،صدر جے اینڈ کے ایکس سروسز لیگ لیفٹیننٹ جنرل آر کے شرما (ریٹائرڈ)،مختلف اِداروں کے سربراہان اور سینئر افسران نے بھی شرکت کی۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

”وندے ماترم “گانے کی تقسیم ہندوستان کی تقسیم کا باعث بنی / امیت شاہ

Next Post

ضلع ترقیاتی کمشنر سری نگر نے پی ایم سوریہ مفت بجلی یوجنا کی عمل آوری میں پیش رفت کا جائزہ لیا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
ضلع ترقیاتی کمشنر سری نگر نے پی ایم سوریہ مفت بجلی یوجنا کی عمل آوری میں پیش رفت کا جائزہ لیا

ضلع ترقیاتی کمشنر سری نگر نے پی ایم سوریہ مفت بجلی یوجنا کی عمل آوری میں پیش رفت کا جائزہ لیا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS