Wednesday, June 3, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

وزیر اعلیٰ نے ایشیا کی سب سے لمبی سکی ڈریگ لفٹ کا افتتاح کیا

by Indian Times
14/12/2025
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

گلمرگ………انفو….وزیر اعلیٰ مسٹر عمر عبداللہ نے گلمرگ اور اس کے ملحقہ علاقوں میں 17 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی متعدد اہم ٹورازم انفراسٹرکچر پراجیکٹس عوام کیلئے وقف کیں جو جموں و کشمیر کو عالمی سطح کے ایک اعلیٰ سرمائی ٹورازم مقام کے طور پر مضبوط کرنے میں ایک اہم سنگِ میل ہے ۔ وزیر اعلیٰ نے کنگڈوری میں ایشیا کی سب سے لمبی سکی ڈریک لفٹ کا افتتاح کیا ، جو 726 میٹر لمبی ہے اور اس کی لاگت 3.65 کروڑ روپے ہے ۔ انہوں نے کنگڈوری میں ایک پانی کے ذخیرے کے تحفظ کے کاموں کا بھی افتتاح کیا جو 0.90 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل ہوئی ۔ وزیر اعلیٰ نے افروت میں گھومنے والا کانفرنس ہال کا افتتاح کیا جو جے کے سی سی سی کی جانب سے 0.86 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا جو گلمرگ کے بلند علاقائی ٹورازم انفراسٹرکچر میں ایک منفرد اضافہ ہے ۔ وزیر اعلیٰ نے گلمرگ گالف کورس کی باڑ لگانے کے پراجیکٹ کا سنگِ بنیاد رکھا جو 4.77 کروڑ روپے کا ہے جس کا مقصد علاقے کے ایک مشہور ٹورازم اثاثے کی حفاظت اور بہتری ہے ۔ آن لائن افتتاح اور سنگِ بنیاد کی تقاریب کے ذریعے انہوں نے کئی اہم پراجیکٹس بھی وقف کئے جن میں0.82 کروڑ روپے کی لاگت والی گلمرگ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے دفتر کی عمارت ، 0.64 کروڑ روپے کی لاگت والی ہٹ نمبر 2 کی تعمیر،2.62 کروڑ روپے کی لاگت سے عالمبال روڈ سائیڈ کے ساتھ دیوری پاتھ کی تعمیر اور ایک مخصوص کار پارکنگ سہولت کی ترقی جس کی تخمینہ لاگت 2.78 کروڑ روپے ہے ۔ اس کے علاوہ وزیر اعلیٰ نے گلمرگ میں انٹی گریٹڈ سکیئنگ ٹریننگ اینڈ ایڈونچر ٹورازم سینٹر کا افتتاح کیا اور پیشہ وارانہ ونٹر اسپورٹس ٹریننگ سہولیات کو مضبوط بنانے کیلئے انٹی گریٹڈ سکی ٹریننگ کورسز کا آغاز کیا ۔ یہ منصوبے گلمرگ ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور جموں و کشمیر کیبل کار کارپوریشن ( جے کے سی سی سی ) کے ذریعے عمل میں لائے گئے ہیں ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ گلمرگ جموں و کشمیر کے سیاحت کے منظر نامے کا تاج محل رہا ہے اور اس کی مکمل صلاحیت کو کھولنے کیلئے جدید ، اعلیٰ معیار کی انفراسٹرکچر میں مسلسل سرمایہ کاری ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا ” یہ اقدامات صرف انفراسٹرکچر کے اضافے نہیں بلکہ اسٹریٹجک سرمایہ کاری ہیں جو سال بھر سیاحت کے مواقع پیدا کریں گے ، مقامی نوجوانوں کیلئے روز گار پیدا کریں گے اور گلمرگ کو بین الاقوامی معیار پر بلند کریں گے ۔ “ ٹورازم ڈیپارٹمنٹ اور جے کے سی سی سی کو ان عظیم الشان منصوبوں کی بروقت تکمیل پر مبارکباد دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے ان کی پیشہ وارانہ مہارت اور مربوط کوششوں کی تعریف کی ۔ انہوں نے کہا کہ نئی افتتاح شدہ سکی ڈریگ لفٹ اور ٹریننگ سہولیات ونٹر سپورٹس اور پیشہ وارانہ سکیئنگ کو بڑا فروغ دیں گی ۔ جبکہ افاروط پر گھومنے والا کانفرنس ہال زائرین کے تجربے کو نمایاں طور پر بہتر بنائے گا ۔ انہوں نے مزید کہا ” ہماری نظر گلمرگ کو ونٹر اسپورٹس کا عالمی مرکز بنانے کی ہے جبکہ اس کی نازک ماحولیات اور قدرتی خوبصورتی کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے ۔ “ وزیر اعلیٰ کے مشیر مسٹر ناصر اسلم وانی ، ایم ایل اے گلمرگ مسٹر فاروق احمد شاہ ، ایم ایل اے ذڈی بل تنویر صادق ، ڈپٹی کمشنر بارہمولہ ، ڈائریکٹر ٹورازم اور منیجنگ ڈائریکٹر جے کے سی سی سی ، سینئر افسران ، سیاحت کے اسٹیک ہولڈرز اور کشمیر بھر کے ممتاز کھلاڑی اس موقع پر موجود تھے ۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

رانا نے پیر پنچال علاقے میں بجلی کے بنیادی ڈھانچے ، آبپاشی اور ہائیڈرو پاور پراجیکٹس کا لیا جائیزہ

Next Post

ہر مستحق خاندان کو انصاف ملے گا، امن کی حفاظت کو یقینی بنانا ہمارا اجتماعی فرض /منوج سنہا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
ہر مستحق خاندان کو انصاف ملے گا، امن کی حفاظت کو یقینی بنانا ہمارا اجتماعی فرض /منوج سنہا

ہر مستحق خاندان کو انصاف ملے گا، امن کی حفاظت کو یقینی بنانا ہمارا اجتماعی فرض /منوج سنہا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS