Wednesday, June 3, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

رانا نے پیر پنچال علاقے میں بجلی کے بنیادی ڈھانچے ، آبپاشی اور ہائیڈرو پاور پراجیکٹس کا لیا جائیزہ

by Indian Times
14/12/2025
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

جموں…….انفو …وزیر برائے جل شکتی ، جنگلات و ماحولیات اور قبائلی امور مسٹر جاوید احمد رانا نے سول سیکرٹریٹ میں ایک اجلاس کی صدارت کی جس میں پونچھ اور راجوری کے سرحدی اضلاع میں بجلی کی تقسیم اور ترسیل کے بنیادی ڈھانچے ، آبپاشی کے کاموں اور ہائیڈرو پاور پراجیکٹس کی صورتحال کا جائیزہ لیا گیا ۔ اجلاس میں جے کے پی ڈی سی ایل کے منیجنگ ڈائریکٹر ، چیف انجینئر آئی اینڈ ایف سی ، چیف انجینئر ٹرانسمیشن جے پی ڈی سی ایل ، سی ای پلاننگ اینڈ پرکیورمنٹ جے پی ڈی سی ایل ، چیف انجینئر پراجیکٹس اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی ۔ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر نے علاقے میں بجلی کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے اور خاص طور پر دور افتادہ اور سرحدی علاقوں میں قابل اعتماد اور بلا تعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا ۔ انہوں نے کہا کہ مضبوط بجلی کا بنیادی ڈھانچہ معاشی ترقی ، عوامی بہبود اور بہتر سروس ڈلیوری کیلئے ضروری ہے ۔ جائیزے کے دوران وزیر نے ٹرانسمیشن لائنوں ، سب سٹیشنوں اور ٹرانسمیشن کوریڈورز کی حالت اور توسیع پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔ انہوں نے مختلف مرکزی اور یو ٹی سپانسرڈ اسکیموں مے تحت چلنے والے کاموں کی پیش رفت کا بھی جائیزہ لیا ۔ متعلقہ افسران کو تمام زیر التواءمسائل کے حل کو تیز کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے مسٹر رانا نے مقررہ ٹائم لائینز پر سختی سے عمل درآمد پر زور دیا ۔ انہوں نے خبر دار کیا کہ انفراسٹرکچر پروجیکٹس میں تاخیر عوامی خدمات کی فراہمی پر منفی اثرات ڈالتی ہے ۔ انہوں نے عوامی شکایات کی باقاعدہ نگرانی اور فوری ازالے کی اہمیت پر بھی زور دیا تا کہ صارفین کے اطمینان میں اضافہ ہو ۔ وزیر نے سیوت راجوری رسیونگ سٹیشن کی پیش رفت کا جائیزہ لیا اور اسے راجوری ضلع کیلئے ایک بڑا پاور انفراسٹرکچر پروجیکٹ قرار دیا ۔ پرنائی ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کا جائیزہ لیتے ہوئے مسٹر رانا نے جموں و کشمیر حکومت کی ہائیڈرو پاور ڈیولپمنٹ اور توانائی میں خود کفالت پر توجہ کا اعادہ کیا ۔ انہوں نے عمل آوری ایجنسی کو پروجیکٹ کی بروقت تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت دی ۔ منیجنگ ڈائریکٹر جے کے پی ڈی سی ایل نے اجلاس کو آگاہ کیا کہ پروجیکٹ پر کام مستقل طور پر آگے بڑھ رہا ہے اور توقع ہے کہ یہ دسمبر 2027 تک مکمل ہو جائے گا ۔ انس ایری گیشن کینال پروجیکٹ میں طویل تاخیر کا سنگین نوٹس لیتے ہوئے وزیر نے متعلقہ محکموں کو کام جلد از جلد شروع کرنے کیلئے تمام ممکنہ آپشنز تلاش کرنے کی ہدایت دی ۔ وزیر نے پونچھ اور راجوری ضلعوں میں ری ویمپڈ ڈسٹری بیوشن سیکٹر سکیم ( آر ڈی ایس ایس ) کے نفاذ کا جامع جائیزہ بھی لیا ۔ اجلاس کے دوران بتایا گیا کہ آر ڈی ایس ایس کے تحت راجوری میں فزیکلی پیش رفت 58 فیصد اور پونچھ میں 19 فیصد ہے ۔ افسران نے وزیر کو یقین دلایا کہ تمام زیر التوا کام مقررہ ٹائم لائن کے اندر مکمل کر لئے جائیں گے ۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

چیف سیکرٹری نے جگٹی میں منی ٹاو¿ن شپ کا دورہ کیا

Next Post

وزیر اعلیٰ نے ایشیا کی سب سے لمبی سکی ڈریگ لفٹ کا افتتاح کیا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
وزیر اعلیٰ نے ایشیا کی سب سے لمبی سکی ڈریگ لفٹ کا افتتاح کیا

وزیر اعلیٰ نے ایشیا کی سب سے لمبی سکی ڈریگ لفٹ کا افتتاح کیا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS