Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

ہمارا محبوب اور فاتح ترنگا دُنیا میں بلند ہو/لیفٹیننٹ گورنر

by Indian Times
17/12/2025
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

جموں…..انفو….لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے وِجے دیوس کے موقعہ پرا کھنور کے کچریال میں 108 فٹ بلند قومی پرچم کی نقاب کشائی کی۔لیفٹیننٹ گورنر نے 1971 کی جنگ کے دوران اَپنی بہادری اور قربانیوںسے ملک کا سر فخر سے بلند کرنے والے شہدا¿ ، فوجیوں اور اَفسروں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اُنہوں نے جنگی سابق فوجیوں اور ویر ناریوں کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا اور ان کی قوم کے لئے بہادری اور قربانی کو سلام پیش کیا۔اُنہوںنے کہا،”کچریال کی زمین نہ صرف تاریخی اہمیت رکھتی ہے بلکہ یہ اہل وطن کے لئے بھی ایک مقدس سرزمین ہے کیوں کہ یہاں کا ہر ذرہ ان بہادر فوجیوں کو شکرگزاری کے ساتھ یاد کرتا ہے جنہوں نے 1965 اور 1971 کی جنگوں میں ملک کی خودمختاری اور سا لمیت کی حفاظت کرتے ہوئے اَپنی جانیں قربان کیں۔“لیفٹیننٹ گورنر نے جنرل آفیسر کمانڈنگ وائٹ نائیٹ کورز (16 کورز) لیفٹیننٹ جنرل پی کے مشرا کو 108 فٹ بلند قومی پرچم نصب کرنے کے اس قابلِ تحسین اقدام پر مُبارک باد دِی۔ اُنہوں نے اس تاریخی اقدام میں فلیگ فاو¿نڈیشن آف اِنڈیا کی شراکت کی بھی سراہنا کی۔اُنہوں نے مزید کہا،”ہمارا محبوب اور فاتح ترنگا دنیا میں بلندہو۔ ہمارا ترنگا ہماری آزادی، ہماری عزت نفس، قربانیوں اور شہادت کی علامت ہے۔ ہمیں ایک ساتھ مل کر بھارت کو ترقی یافتہ ملک بنانے کے عظیم مقصد کے حصول کے لئے آگے بڑھنا چاہیے۔“اِس موقعہ پر وزیر برائے اَمورنوجوان و کھیل کود، ٹرانسپورٹ ، خوراک ، شہری رسدات و اَمورصارفین،سائنس و ٹیکنالوجی ، اِنفارمیشن ٹیکنالوجی ، اے آر آئی اینڈ ٹریننگز ستیش شرما، جنرل آفیسر کمانڈنگ اِن چیف ناردن کمانڈلیفٹیننٹ جنرل پرتیک شرما، جی او سی وائٹ نائٹ کور (16 کور)لیفٹیننٹ جنرل پی کے مشرا، جی او سی 10 ریپڈمیجر جنرل ایچ ایس برار،کمانڈر پلن والا بریگیڈ بریگیڈیئر دایانند شرما، میجر جنرل آشم کوہلی (ریٹائرڈ)، چیف ایگزیکٹیو آفیسر، فلیگ فاو¿نڈیشن آف اِنڈیا، سینئر اَفسران، جنگ کے سابق فوجی، ویر ناری اور طلبا¿ بھی موجود تھے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

بھارت رتن اورآئرن مین آف انڈیا کوسلام عقیدت

Next Post

علی محمد ساگر نے پبلک اَنڈر ٹیکنگز کمیٹی کی صدارت کی

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
علی محمد ساگر نے پبلک اَنڈر ٹیکنگز کمیٹی کی صدارت کی

علی محمد ساگر نے پبلک اَنڈر ٹیکنگز کمیٹی کی صدارت کی

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS