Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

نائب وزیراعلیٰ نے بھلوال میں 10.27کروڑ روپے کے سڑک پروجیکٹوں کا اِفتتاح کیا

by Indian Times
18/12/2025
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

جموں…..انفو……نائب وزیرا علیٰ سریندر کمار چودھری نے جموں ضلع کے بھلوال علاقے میں مختلف مقامات پر 10.27 کروڑ روپے لاگت کے متعدد سڑک پروجیکٹوںکا اِفتتاح کیا۔اِس موقعہ پر نائب وزیر اعلیٰ کے ہمراہ چیئرمین ڈِی ڈِی سی جموں بھارت بھوشن اوررُکن قانون ساز اسمبلی نگروٹہ دیویانی رانا بھی تھیں۔دورے کے دوران سریندر کمار چودھری نے نیو برج جولی سمبلی والا میں 2.50 کلو میٹر طویل نئی تعمیر شدہ سڑک کا اِفتتاح کیا۔ اُنہوں نے جموں کے لوئر گھروٹہ میں پھگواری ، کامیارا ، مگوترا اور محلہ نالہ والا کو جوڑنے والی دھرم کھو میں 1.10 کلو میٹر سڑک کی تعمیر کا بھی اِفتتاح کیا۔اِسی طرح نائب وزیر اعلیٰ نے بھیرہ سے سوبکا تک محلہ کھجوریہ،لوئر گھروٹہ جموں تک 1.25کلومیٹر طویل لنک روڈ کی تعمیر کا اِفتتاح کیا۔اُنہوں نے لفٹ اری گیشن بٹیرا سے بہرا پنچایت گھر لوئر گھرو ٹہ بھلوال تک 2.50 کلو میٹر سڑک منصوبے کا بھی اِفتتاح کیا۔بعد میں اُنہوں نے لوئر امب بھلوال کا دورہ کیا اور اُنہوں نے وہاں رنبیر کنال پر 22 میٹر سپین پر مشتمل ڈبل لین تھرو ٹائپ پلیٹ گرڈر پُل کی تعمیر کا اِفتتاح کیا۔نائب وزیرا علیٰ نے اِن پروجیکٹوں کو ہموار کنکٹویٹی کے لئے نہایت اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اِن سڑکوں کی تعمیر سے علاقے میں رَسائی میں نمایاں بہتری آئے گی اور لوگوںکے معیارِ زِندگی کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔اُنہوں نے مزید کہا کہ ان پروجیکٹوں کی تکمیل سے مقامی آبادی کے دیرینہ مطالبات پورے ہوئے ہیں۔سریندر کمار چودھری نے کہا،”قریبی نگرانی کے علاوہ ان سڑک پروجیکٹوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے لئے وقتاً فوقتاً ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔“اُنہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت دی کہ بھلوال میں جاری دیگر تمام ترقیاتی کاموں کی تکمیل میں تیزی لائی جائے۔اُنہوں نے اِس بات کا اعادہ کیا کہ حکومت جموں و کشمیر کے لوگوں کے لئے بغیر کسی رکاوٹ رابطے کو یقینی بنانے کے لئے پوری طرح پُرعزم ہے۔دورے کے دوران مختلف عوامی وفود نے نائب وزیراعلیٰ سے ملاقات کی اور ترقیاتی کاموں کی قریبی نگرانی اور پروجیکٹوں کی بروقت تکمیل پر اُن کا شکریہ اَدا کیا۔ مقامی لوگوں نے نائب وزیر اعلیٰ کو متعدد مسائل اور مطالبات بھی گوش گزار کئے۔اُنہوں نے عوامی وفود کو بغورسُنا اور یقین دِلایا کہ تمام جائز مسائل کو خوش اَسلوبی سے حل کیا جائے گا۔ اُنہوں نے کہا کہ حکومت جموں و کشمیر بھر میں برسوں سے زیرِاِلتوا ¿ پروجیکٹوں سمیت تمام جاری منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لئے پُرعزم ہے۔اِس موقعہ پرنائب وزیرا علیٰ سریندر کمار چودھری کے ہمراہ چیف اِنجینئر آر اینڈ بی جموں و کشمیر راجیش گپتا، ایگزیکٹیو اِنجینئر آر اینڈ بی ڈویژن نگروٹہ دردار خان اور متعلقہ محکمہ کے دیگر سینئر اَفسران بھی تھے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

ہماری توجہ میکرو اِکنامک استحکام او رتعلیم و صحت میں زیادہ سرمایہ کاری پر ہونی چاہیے/لیفٹیننٹ گورنر

Next Post

ستیش شرما نے آر ٹی اور دفتر سری نگر کا معائینہ کیا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
ستیش شرما نے آر ٹی اور دفتر سری نگر کا معائینہ کیا

ستیش شرما نے آر ٹی اور دفتر سری نگر کا معائینہ کیا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS