Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Business

21دسمبرکو درمیانی برف باری کاامکان

by Indian Times
18/12/2025
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگر…..۷۱،دسمبر….جے کے این ایس ….سری نگرسمیت پورے کشمیرمیںشبانہ درجہ حرارت پھر نقطہ انجماد سے رہنے کے بیچ وادی کشمیر میں شدید سردی کی لہر کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔منگل اور بدھ کی درمیانی رات شوپیان،پلوامہ ،اننت ناگ،پانپور اور بارہمولہ سردترین مقامات رہے جبکہ سری نگر میں دوران شب کم سے کم درجہ حرارت منفی1.6ڈگری سینٹی گریڈریکارڈکیاگیا۔اس دوران موسمیاتی مرکز سری نگرنے رواں شدید سردی اوردُھند کی صورتحال میں کسی فوری بہتری کوعملاً ناممکن قرار دیتے ہوئے کہاکہ 20دسمبر تک صورتحال جوںکی توں رہنے کے بعد21دسمبرکوبالائی علاقوںمیں ہلکی برفباری کا امکان ہے۔موسمیاتی ماہرین کے نجی گروپ ’کشمیر ویدر‘کے مطابق 21دسمبر کو شمالی وجنوبی کشمیراورگاندربل ضلع کے بالائی علاقوں میں مغربی ہواﺅں کی خلل اندازی کے چلتے درمیانی درجے کی برف باری متوقع ہے۔جے کے این ایس کے مطابق موسمیاتی مرکز سری نگرنے دوران شب درج کئے گئے درجہ حرارت سے متعلق جانکاری فراہم کرتے ہوئے بتایاکہ منگل اوربدھ کی درمیانی شب سرینگر کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 1.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔شوپیان اور پلوامہ میں شبانہ پارہ منفی 4.4 اورپانپور منفی 4.0، اننت ناگ میں کم سے کم درجہ حرات منفی4.2 اور بارہمولہ میں منفی 3.5 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ بڈگام میں درجہ حرارت منفی 2.۶، جبکہ اونتی پورہ3.2، پہلگام میں پارہ منفی 2.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ادھرسرینگر ہوائی اڈے پر پیر اور منگل کی درمیانی شب کم سے کم درجہ حرارت منفی 2 ڈگری ریکارڈ ہوا جس کے باعث صبح کے وقت گھنی دھند نے فضائی آپریشن کو متاثر کیا۔ وادی کے دیگر علاقوں میں بھی پارہ نقطہ انجماد سے نیچے رہا۔ منگل اوربدھ کی درمیانی شب، کپوارہ میں منفی2.2، گاندربل میں منفی1.4 ،بانڈی پورہ میںمنفی 2.2،بڈگام میں منفی 2.6،اور کوکرناگ میں منفی 0.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ سیاحتی مقام گلمرگ سردی نسبتاً کم درج کی گئی جہاں پارہ 1.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ موسمیاتی مرکز سری نگرکے مطابق کشمیر میں آنے والے کچھ دنوں تک دھند کا موسم جاری رہے گا۔20سے 21 دسمبر کے دوران، کشمیر ڈویڑن میں جزوی سے عام طور پر ابر آلود موسم کا مشاہدہ کیا جائے گا، جس میں اونچائی پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔ موسمیاتی مرکز سری نگر نے منگل کو اپنی تازہ ترین پیشین گوئی میں وادی کے اونچے علاقوں میں18 سے21 دسمبر تک ہلکی برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔ موسمیاتی مرکز سری نگر کے مطابق،18 سے19 دسمبر تک، موسم میں معمولی تبدیلی دیکھنے کا امکان ہے، جس کے نتیجے میں شمالی اور وسطی کشمیر کے الگ تھلگ اونچے علاقوں میں بہت ہلکی برف باری ہوگی۔ تاہم، وادی کا باقی حصہ عام طور پر بادلوں کی لپیٹ میں رہے گا۔اس تبدیلی کے بعد، موسمیاتی مرکز سری نگر نے کہا کہ 20 سے 21 دسمبر کے دوران، کشمیر ڈویڑن میں جزوی طور پر عام طور پر ابر آلود موسم کا مشاہدہ کیا جائے گا، جس میں اونچائی پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔ادھرموسمیاتی ماہرین کے نجی گروپ ’کشمیر ویدر‘کے مطابق 21دسمبر کو شمالی وجنوبی کشمیراورگاندربل ضلع کے بالائی علاقوں میں مغربی ہواﺅں کی خلل اندازی کے چلتے درمیانی درجے کی برف باری متوقع ہے۔کشمیرویدرکے مطابق مغربی ہواﺅںکا زیادہ تراثر شمالی کشمیر بشمول بارہمولہ،کپوارہ،بانڈی پورہ،گلمرگ وجنوبی کشمیربشمول اننت ناگ،پلوامہ ،کولگام ،شوپیان اوروسطی کشمیرکے ضلع گاندربل میں رہے گا،جہاں بالائی علاقوںمیں 21دسمبر کو6انچ سے 2فٹ تک تازہ برف گرسکتی ہے ۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

وزیراعظم ’دی گریٹ آنر نشان آف ایتھوپیا ایوارڈ‘ سے سرفراز

Next Post

جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ

جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS