Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں میں یوٹی سطح کی سیکورٹی کانفرنس کی صدارت کی

by Indian Times
19/12/2025
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

جموں..انفو..لیفٹیننٹ گورنرمنوج سِنہانے جموں میں ڈی جی پیز،آئی جی پیز کانفرنس کے طرز پر یو ٹی سطحی کانفرنس کی صدارت کی۔ اُنہوںنے اَپنے خطاب میں کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کی قیادت میں یو ٹی سطحی سکیورٹی کانفرنس دہشت گردی کے تمام پہلوو¿ں سے نمٹنے کے لئے حکومت کے مشترکہ اقدامات کو فروغ دینے کے لئے غور وخوض اور تعاون کے مرکز کے طور پر کام کرے گی۔اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ اس برس رائے پور میں ڈی جی پیز،آئی جی پیز کانفرنس کے دوران ’وکست بھارت: سکیورٹی کے جہت‘ کے موضوع پر تفصیلی اور جامع بحث و تمحیص ہوئی جو مرکزی حکومت کے عزم کی عکاسی کرتی ہے کہ ہماری پولیسنگ اداروں کو ایک تیزی سے بدلتی دنیا کی ضروریات کے مطابق ڈھالا جائے۔منوج سِنہا نے دہشت گردوں، ان کے سہولیت کاروں اور نظریاتی حامیوں کے خلاف مربوط کارروائی کی ضرورت پر زور دیا تاکہ ان کے پورے نیٹ ورک اور محفوظ پناہ گاہوں کا خاتمہ کیا جا سکے۔اُنہوںنے کہا،” 2019کے بعد حاصل ہونے والی حقیقی سکیورٹی کامیابیوں کا ہر قیمت پر دفاع کیا جانا چاہیے اور وادی، جنگلات، پہاڑی علاقوں یا دیہات میں سرگرم ہر ایک دہشت گرد اور اس کے حامی کو غیر مو¿ثر بنایا جانا چاہیے۔“لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ گزشتہ چھ برسوںمیں ہم نے سکیورٹی نیٹ ورک کو مضبوط کیا ہے اور جموں و کشمیر پولیس، فوج، اِنٹلی جنس ایجنسیوں اورسینٹرل آرمڈ پولیس فورسز (سی اے پی ایفز) کی مشترکہ کوششوںسے دہشت گردانہ تشدد اور سرگرم دہشت گردوں کی تعداد میں نمایاں کمی آئی ہے۔اُنہوں نے کہا،”مسلح دہشت گرد اور ان کے حامی،او جی ڈبلیوز اور وہ عناصر جو عام شہریوں کو خوفزدہ کرتے ہیں، سب کے ساتھ یکساں سلوک کیا جانا چاہیے۔ ہمیں یہ یقینی بنانا چاہیے کہ وہ اَپنی کارروائی کی بہت بھاری قیمت ادا کریں۔“لیفٹیننٹ گورنر نے اُبھرتے ہوئے خطرات سے نمٹنے کی حکمت عملی، اِنٹلی جنس کی صلاحیتوں بڑھانے اور جدید سکیورٹی چیلنجوں کے لئے اگلے درجے کے سکیورٹی نیٹ ورک کی تشکیل پر بھی بات کی۔اُنہوں نے کہا،”حالیہ برسوں میں سکیورٹی خطرات کے منظرنامے میں ایک گہری تبدیلی آئی ہے۔ ہمیں ردعملی سکیورٹی سے پیشگی سکیورٹی حکمت عملی کی طرف جانا ہوگا اور دہشت گردی، دہشت گردی کی مالی معاونت، انتہا پسندی اور منشیات سے دہشت گردی کے خطرات سے نمٹنے کے لئے جدید ٹیکنالوجیوں جیسے اے آئی کا اِستعمال کرنا ہوگا۔“ایک روزہ یو ٹی سطحی سکیورٹی کانفرنس میں سینئر جموں و کشمیر پولیس، اِنٹلی جنس، سول اِنتظامیہ اور سی اے پی ایفز کے افسران نے شرکت کی۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

وزیر اعظم نریندر مودی کا ایتھوپیا کی پارلیمنٹ سے خطاب

Next Post

جاوید احمد ڈار نے زراعت اور اس سے منسلک سکیموں کے بارے میں بیداری مہم چلانے پر زور دیا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
جاوید احمد ڈار نے زراعت اور اس سے منسلک سکیموں کے بارے میں بیداری مہم چلانے پر زور دیا

جاوید احمد ڈار نے زراعت اور اس سے منسلک سکیموں کے بارے میں بیداری مہم چلانے پر زور دیا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS