Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

لیفٹیننٹ گورنر نے جموںوکشمیر میں پردھان منتری ٹی بی مُکت بھارت ابھیان کی پیش رفت کا جائزہ لیا

by Indian Times
21/12/2025
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

جموں….انفو…..لیفٹیننٹ گورنرمنوج سِنہا نے ہفتہ کے روز منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں جموں و کشمیر یو ٹی میں پردھان منتری ٹی بی مُکت بھارت ابھیان کی عمل آوری اور پیش رفت کا جائزہ لیا۔میٹنگ میں چیف سیکرٹری اَتل ڈولو، لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر مندیپ کے بھنڈاری،سیکرٹری صحت و طبی تعلیم ڈاکٹر سیّد عابد رشید شاہ، مشن ڈائریکٹر این ایچ ایم جموں و کشمیر بصیر الحق چودھری،تمام ضلع ترقیاتی کمشنروں ، طبی و صحت اِداروں اور محکموں کے سربراہان اور دیگر سینئر اَفسران نے شرکت کی۔لیفٹیننٹ گورنر نے تپِ دق کے خاتمے کے قومی ہدف کے تئیں یو ٹی اِنتظامیہ کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔ اُنہوں نے ٹی بی سے متعلق معاملات اور علاج کے نتائج کے گہرے تجزیے پر زور دیا۔اُنہوںنے بغیر کسی رُکاوٹ کے بین ڈیپارٹمنٹل کوآرڈی نیشن اور کمیونٹی پر مبنی ایک مضبوط سپورٹ سسٹم پر زور دیا تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ کوئی مریض نظر اَنداز نہ ہو۔اُنہوںنے محکمہ صحت اور ضلعی اِنتظامیہ کو ہدایت دی کہ ٹیسٹنگ میں تیزی لائی جائے اور پسماندہ آبادیوں کی میپنگ کو ترجیح دی جائے۔منوج سِنہا نے لوگوں میں علامات، تشخیص اور علاج کی دستیابی کے بارے میں بیداری کے لئے گھر گھراِنفارمیشن، ایجوکیشن اور کمیونی کیشن (آئی اِی سی ) مہم کو مزید تیز کرنے کی بھی ہدایت دی۔ضلعی اِنتظامیہ کو ہدایت دی گئی کہ ٹی بی مُکت جموں و کشمیر اور ٹی بی مُکت بھارت کے ہدف کو حاصل کرنے کے لئے بہترین طریقہ¿ کار اَپنائے۔میٹنگ میں ضلع وار علاج کے نتائج، مشتبہ ٹی بی ٹیسٹنگ کی شرح، ٹی بی کیس نوٹیفکیشن اور ڈرگ ریزسٹنٹ ٹی بی کیسز، نکشے پوشن یوجنا (این پی وائی) کی صورتحال، نکشے میترا پہل، آیوشمان بھارت گولڈن کارڈوں کی مکمل کوریج پر خصوصی توجہ کے ساتھ آشا ورکروں کی ترغیب، ’ایک مریض ۔ ایک نکشے میترا‘ماڈل کی عمل آوری، علاج اور ٹیسٹنگ کے آلات کی خریداری پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔میٹنگ کو جانکاری دی گئی کہ جموں و کشمیر نے پسماندہ آبادی میں 99 فیصد کوریج (28,62,686 افراد) حاصل کی ہے۔سیکرٹری صحت و طبی تعلیم ڈاکٹر سیّد عابد رشید شاہ نے قومی ٹی بی کے خاتمے کے پروگرام کے تحت مختلف پیمانوں پر جموں و کشمیر کی کارکردگی پر ایک تفصیلی پرزنٹیشن پیش کی۔ اُنہوں نے گزشتہ میٹنگ میں دی گئی ہدایات پر عمل درآمد سے متعلق ایکشن ٹیکن رِپورٹ بھی پیش کی۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

نصیر بلال کی این آئی اے حراست میں 7روزہ توسیع

Next Post

لیفٹیننٹ گورنر نے محکمہ داخلہ کے ماتحت محکموں کی اعلیٰ سطحی جائزہ میٹنگ کی صدارت کی

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
لیفٹیننٹ گورنر نے محکمہ داخلہ کے ماتحت محکموں کی اعلیٰ سطحی جائزہ میٹنگ کی صدارت کی

لیفٹیننٹ گورنر نے محکمہ داخلہ کے ماتحت محکموں کی اعلیٰ سطحی جائزہ میٹنگ کی صدارت کی

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS