جموں…..۰۲،دسمبر…جے کے این ایس ….جموں وکشمیرکےلیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے لوک بھون جموں میں محکمہ داخلہ کے ماتحت محکموں کی ایک اعلیٰ سطحی جائزہ میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ میں چیف سیکرٹری اتل دلو، چیف سکریٹری، ڈائرکٹر جنرل آف پولیس جیل خانہ جات دیپک کمار، ، پرنسپل سکریٹری ہوم چندرکر بھارتی، پرنسپل سکریٹری محکمہ خزانہ سنتوش ڈی ویدیا، لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سکریٹری ڈاکٹر مندیپ کے بھنڈاری،کمانڈنٹ جنرل ہوم گارڈز عبدالغنی میر، ڈائریکٹر فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز آلوک کمار، ڈائریکٹر سینک ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ بریگیڈیئر پنکج چب (ریٹائرڈ)، ڈائریکٹر، فارنسک سائنسز لیبارٹری اوم پرکاش اور دیگر سینئر حکام نے شرکت کی۔جے کے این ایس کے مطابق میٹنگ میں BE,2025-2026 کے تحت جیلوں، پراسیکیوشن، ہوم گارڈز/CDاینڈSDRF، فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز، فارنسک سائنسز لیبارٹری، سینک ویلفیئر، اور ایڈوائزری بورڈ کےPSA بجٹ اور اخراجات کی پوزیشن پر تبادلہ خیال کیا گیا۔لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہانے مہان پور کٹھوعہ میں ہائی سیکورٹی جیل کی تعمیر سمیت اہم جاری پروجیکٹوں بشمول فارنسک سائنسز لیبارٹری( FSL) جموں میں سائبر ڈویڑن کا قیام، فارنسک سائنسز لیبارٹری(FSL) سری نگر میں سائبر ڈویڑن کی اپ گریڈیشن اور جموں و کشمیر کے سرحدی اضلاع میں بنکروں کی تعمیر کے تحت حاصل ہونے والی پیش رفت کا ایک جامع جائزہ لیا۔انہوں نے مربوط کوششوں کے ذریعے کام کی رفتار کو تیز کرنے اور محکمہ داخلہ کے مختلف ونگز کو مضبوط بنانے کی ہدایت کی۔لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہانے جیل کے افسران اور عملے کو حساس بنانے اور مرکزی زیرانتظام علاقے جموں و کشمیر میں جیلوں کی بار بار چیکنگ اور نگرانی کرنے کی بھی ہدایت کی۔اس دوران لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے مرکزی زیرانتظام علاقے جموں کشمیر میں پردھان منتری ٹی بی مکت بھارت ابھیان کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ انہوںنے تپ دق کے خاتمے کے قومی ہدف کو حاصل کرنے کےلئے ڈپٹی کمشنروںاور محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام کےساتھ اہم حکمت عملیوں اور مداخلتوں پر تبادلہ خیال کیا۔دریں اثناءایل جی جے اینڈ کے کے دفتر نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ایس ایس بی انڈیا کے یوم تاسیس پر کہا کہ SSB کے اہلکاروں اور ان کے اہل خانہ کو میری مبارکباد۔منوج سنہا نے کہا کہSSB قوم کا ایک ثابت قدم اور نڈر محافظ رہا ہے، جو غیر متزلزل لگن اور غیر معمولی بہادری کے ساتھ خدمات انجام دے رہا ہے۔ منوج سنہا نے کہا کہ میں ان کی پیشہ ورانہ مہارت، عزم اور مادر وطن کے لیے بے لوث خدمات کو سلام کرتا ہوں۔






