Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

نائب وزیر اعلیٰ نے جموں میں متعدد وفودو اَفراد سے ملاقات کی

by Indian Times
23/12/2025
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

جموں…..انفو….نائب وزیر اعلیٰ سریندر کمار چودھری نے جموں و کشمیر بھر میں عوامی شکایات کے خوش اسلوبی سے ازالے اور بلا تعطل خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانے پر زور دیا۔اُنہوں نے اِن باتوں کا اِظہار آج سول سیکرٹریٹ جموں میں مختلف عوامی وفود سے ملاقات کے دوران کیا۔ اُنہوں نے اِس بات کا اعادہ کیا کہ حکومت جموں و کشمیر کی مجموعی اور جامع ترقی کے لئے پوری طرح پُرعزم ہے۔نائب وزیر اعلیٰ نے اَفسران کو ہدایت دی کہ عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں اور عوام کی دہلیز پر فوری خدمات کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔دورانِ بات چیت اُنہوں نے جموں و کشمیر کے مختلف اَضلاع سے آئے وفود سے ملاقات کی جن میں طلبا¿، ملازمت کے خواہشمند، اُبھرتے ہوئے کاروباری افراد، تجارتی انجمنوں کے نمائندے، سول سوسائٹی تنظیمیں اور متعدد اِنفرادی وفود شامل تھے۔ وفود نے انہیں اَپنے مسائل، مطالبات اورکئی اہم مسائل سے آگاہ کیا۔نائب وزیرا علیٰ نے وفود کو بغور سُنا اور اُنہیں یقین دِلایا کہ تمام جائز مسائل کو متعلقہ محکموں کے ساتھ اُٹھایا جائے گا تاکہ اُن کا فوری حل ممکن بنایا جا سکے۔اُنہوں نے حکومت کی مختلف فلاحی اور ترقیاتی سکیموں کے تحت بروقت خدمات کی فراہمی اور اِستفادہ کنندگان کی زیادہ سے زیادہ شمولیت کی ضرورت پر بھی زور دیا۔سریندر کمار چودھری نے جموں و کشمیر بھر میں جاری ترقیاتی سرگرمیوں کی بروقت تکمیل اور معیاری کام کو یقینی بنانے پر بھی زور دیا۔اِس موقعہ پر اُنہوں نے متعدد مسائل کے فوری اور خوش اسلوبی سے حل کے لئے متعلقہ افسران کو موقعے پر ہی ہدایات جاری کیں۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے جموںوکشمیر کی ڈیجیٹل تبدیلی پر مبنی کافی ٹیبل بُک’سمن وے‘ جاری کی

Next Post

جاوید احمد ڈار نے سکاسٹ جموں میں کرشی وگیان کیندروں کی سالانہ زونل ورکشاپ کا اِفتتاح کیا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
جاوید احمد ڈار نے سکاسٹ جموں میں کرشی وگیان کیندروں کی سالانہ زونل ورکشاپ کا اِفتتاح کیا

جاوید احمد ڈار نے سکاسٹ جموں میں کرشی وگیان کیندروں کی سالانہ زونل ورکشاپ کا اِفتتاح کیا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS