Wednesday, June 3, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

واٹر شیڈ ڈیولپمنٹ دیہی اور زرعی ترقی کی کلید /جاوید ڈار

by Indian Times
25/12/2025
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

جموں 24 دسمبر /انفو/وزیر برائے زرعی پیداوار ، دیہی ترقی ، پنچائتی راج ، کواپریٹو اور الیکشن مسٹر جاوید احمد ڈار نے آج کہا کہ واٹر شیڈ ڈیولپمنٹ دیہی علاقوں کی ترقی میں اہم کردار نبھانے کے ساتھ ساتھ زرعی شعبے کو مضبوط کرتا ہے ۔ وزیر نے ان باتوں کا اظہار انٹی گریٹڈ واٹر شیڈ منیجمنٹ پروگرام ( آئی ڈبلیو ایم پی ) جموں و کشمیر کے تحت دیہی ترقی اور پنچائتی راج محکمہ کی جانب سے پنچائت بھون ریلوے روڈ جموں میں منعقد کئے گئے واٹر شیڈ مہوتسو 2025 کے موقع پر کیا ۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر موصوف نے واٹر شیڈ منیجمنٹ میں عوامی شرکت ( جن بھاگیداری ) کی اہمیت پر زور دیا ، موجودہ واٹر شیڈ اثاثوں کی بحالی اور پائیدار طریقوں سے دیہی علاقوں کی تبدیلی پر زور دیا ۔ انہوں نے محکمہ کی کاو¿شوں اور حکومت ہند کے زیر اہتمام اسکیموں کی تعریف کی جو موجودہ اور آئندہ نسلوں کیلئے زیر زمین پانی کے وسائل کے تحفظ کا مقصد رکھتی ہیں ۔ وزیر نے پروجیکٹس کی عمل درآمد کے دوران شفافیت اور احتساب کی ضرورت پر زور دیا تا کہ عوام کو موثر خدمات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے ۔ گلوبل وارمنگ کو دنیا کی سب سے بڑا چیلنج قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس بڑھتے ہوئے خطرے سے ہر جاندار متاثر ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت ہند اور جموں و کشمیر میں عمر عبداللہ کی قیادت میں حکومت نے ماحولیات کے تحفظ کیلئے متعدد اقدامات اٹھائے ہیں ۔ مسٹر جاوید احمد ڈار نے افسران کو جموں و کشمیر ڈویژن کے بارش پر انحصار کرنے والے علاقوں ( رین فیڈ ایریاز ) پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت دی ۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ جموں ، سانبہ اور کٹھوعہ اضلاع کے کنڈی علاقوں میں بہت زیادہ صلاحیت موجود ہے اس لئے ان علاقوں میں زیادہ سے زیادہ آئی ڈبلیو ایم پی پروجیکٹس نافذ کئے جائیں ۔ انہوں نے واٹر شیڈ کمیٹیوں اور ان کے چئیر پرسنز سے اپیل کی کہ وہ حقیقی اور ضروری بنیاد پر کام یقینی بنائیں تا کہ متاثرہ افراد ان پروجیکٹس کے فوائد سے مکمل طور پر مستفید ہوں ۔ وزیر نے زور دیا کہ واٹر شیڈ ڈیولپمنٹ دیہی علاقوں کی ترقی اور زرعی شعبے کو مضبوط کرنے کیلئے انتہائی اہم ہے ۔ اس موقع پر سیکرٹری رورل ڈیولپمنٹ اینڈ پنچائتی راج محمد اعجاز اسد نے کہا کہ واٹر شیڈ پروگرام کا بنیادی مقصد قدرتی وسائل کا تحفظ ہے اور یہ تحفظ تب ہی ممکن ہے جب ان وسائل کی ملکیت عوام کو سونپی جائے ۔ ایونٹ کے دوران تین اضلاع بڈگام ، راجوری اور پونچھ کو واٹر شیڈ اقدامات میں شاندار کارکردگی کیلئے ہر ایک کو 20 لاکھ روپے کے ایوارڈ دئیے گئے ۔ ایونٹ میں سیکرٹری آر ڈی ڈی اینڈ پی آر ، ڈائریکٹر آر ڈی ڈی کشمیر ، ڈائریکٹر پنچائتی راج ، ڈائریکٹر آر ڈی ڈی جموں ، چیف ایگزیکٹو آفیسر آئی ڈبلیو ایم پی اور دیگر افسران نے شرکت کی ۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کرسمس کی مُبارک باد دِی

Next Post

امت شاہ نے لیااقدامات کی پیش رفت کا جائزہ

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
 CAAکو واپس لینے کا کوئی سوال نہیں امیت شاہ

امت شاہ نے لیااقدامات کی پیش رفت کا جائزہ

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS