سرینگر /24دسمبر / ایس این این /وزیر اعظم مودی کی قیادت میں سرکار نے گزشتہ 11سالوں میں جموں کشمیر کو دہشت گردی سے پاک بنانے میں کلیدی رول ادا کیا کا اعلان کرتے ہوئے وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا کہ ملک میں نئے قوانین کے نفاذ سے انصاف کا عمل بہتر ہو گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کچھ سال پہلے ملک میں امن و امان کی بحالی کیلئے کچھ مسائل تھے لیکن ان کو ہم نے ہمیشہ کیلئے حل کردیا اور ملک محفوظ ہاتھوں میں ہے ۔ سٹار نیوز نیٹ ورک کے مطابق ہریانہ میں پولیس کے نئے بیچ کی پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا کہ سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اٹل بہاری واجپائی ایک جنم ذات دیش بھگت تھے اور جہاں کہیں بھی ملک کی سیکورٹی اور سالمیت کو سوال آیا تو وہ چٹان کی طرح کھڑا رہیں ۔ امیت شاہ نے کہا کہ جموںکشمیر اور نکلسواد سے منسلک علاقوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کچھ سال قبل ملک کو تین اہم چیلنجوں کا سامنا تھا جس میں جموں کشمیر دہشت گردی سے متاثر تھا اور شمالی ریاستی میں نکلسواد کا معاملہ تھا تاہم وزیر اعظم مودی کی سربراہی میں حکومت میں یہ سب کچھ ختم ہو گیا اور تمام علاقوں میں اس وقت امن قائم ہے ۔ امیت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کی قیادت میں سرکار نے اس طرح کے کام کئے اور ملک تمام شعبوں میں محفوظ ہے ۔ انہوںنے کہا کہ یہ وزیر اعظم مودی کی سرکار ہے جس نے ملک میں نئے قوانین لائیں تاکہ انصاف کی فراہمی کو جلد از جلد یقینی بنایا جا سکے ۔ مرکزی وزیر نے یہ بھی کہا کہ دنیا میں بھارت اب کمزور نہیں بلکہ طاقتور ملک کے طور پر جانا جاتا ہے۔ ہم نے پوری دنیا کو یہ پیغام دے دیا ہے کہ بھارت کی طاقت کنتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ وہ ملک کو یقین دلا نا چاہتے ہیں کہ ہماری حکومت ہندوستان کا سرنہیں جھکنے دے گی۔امیت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ملک کی معیشت بہت تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے ۔امیت شاہ نے تقریر میں مزید کہا ”نئے قانون کا مقصد حکومت کو بچانا نہیں بلکہ ملک بچانا ہے۔ ایک صحت مند جمہوریت میں، ہر کسی کو حکومت پر تنقید کرنے کا حق ہے، لیکن ہم کسی کو بھی ہندوستان کے بارے میں توہین آمیز کچھ کہنے کی اجازت نہیں دیں گے۔شاہ نے کہا کہ ریاست کا پہلا فرض انصاف ہے۔ عدلیہ، ایگزیکٹو اور مقننہ جمہوریت کے تین ستون ہیں۔ ہمارے آئین کے بنانے والوں نے ملک کو مضبوط انتظامیہ دینے کے لیے کام کو ان تینوں میں تقسیم کیا۔ آج، پہلی بار، یہ تینوں مل کر ملک کو انصاف پر مبنی فوجداری نظام دیں گے نہ کہ سزا پر مبنی نظام ہے ۔






