Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

لیفٹنٹ گورنر نے سوشلسٹ رہنما اور بنارس ہندو یونیورسٹی اسٹوڈنٹس یونین کے سابق صدر بابو مارکنڈیا سنگھ کو خراجِ عقیدت پیش کیا

by Indian Times
26/12/2025
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

جموں…. 25 دسمبر /انفو/لیفٹنٹ گورنر مسٹر منوج سنہا نے بنارس ہندو یونیورسٹی ( بی ایچ یو ) اسٹوڈنٹس یونین کے سابق صدر اور مشہور سوشلسٹ رہنما بابو مارکنڈیا سنگھ کو خراجِ عقیدت پیش کیا ۔ وارانسی میں ان کی یاد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لیفٹنٹ گورنر نے بابو مارکنڈیا سنگھ کی زندگی اور خدمات پر روشنی ڈالی ۔ لفٹینٹ گورنر نے کہا ” بابو مارکنڈیا سنگھ نے نوجوانوں کی رہنمائی عزم ، حکمت اور لگن کے ساتھ کی ۔ ان کی زندگی ایک مثال ہے جو نوجوان نسل کو قوم کی تعمیر میں حصہ ڈالنے کی ترغیب دیتی ہے ۔ “ انہوں نے کہا ” بابو مارکنڈیا سنگھ سیاست میں پاکیزگی کی علامت تھے اور ان کی زندگی سائنسی برتری کی پرورش اور انسانیت کیلئے گہرے عزم کا ایک منفرد امتزاج ظاہر کرتی ہے ۔ ان کی زندگی امن ، سماجی انصاف ، انسانی خدمت اور انسانی وقار کے اصولوں پر مبنی تھی ۔ “ لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ بابو مارکنڈیا سنگھ جی معزز مہامانا پنڈت مدن موہن مالویہ جی کے حقیقی شاگرد تھے ۔ انہوں نے کہا مہامانا ہمیشہ ہنر مندی کی ترقی ، بہتر تعلیم اور آزادانہ سوچ پر زور دیتے تھے ، جنہیں وہ سماجی ، معاشی ترقی اور فلاح و بہبود کی ایک ریاست کے قیام کیلئے ضروری سمجھتے تھے۔ بابو مارکنڈیا سنگھ جی انہی اقدار کا زندہ مجسمہ تھے اور انہوں نے اپنی پوری زندگی معاشرے کی ترقی اور قوم کی تعمیر میں وقف کر دی ۔ لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ بھارت پائیدار ترقی ، صلاحیت کی تعمیر اور ہنر مندی کی ترقی ، سب کیلئے برابر مواقع ، علم کی نئی سرحدوں تک پہنچنے ، اختراعات اور تخلیقی صلاحیتوں کیلئے فکری سرمائے کی تعمیر کے واضح مقاصد کے ساتھ تاریخی ترقی کی طرف پراعتماد قدم بڑھا رہا ہے ۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

وزیر اعظم مودی کی قیادت میںجموں کشمیر دہشت گردی سے پاک ہوا / امیت شاہ

Next Post

لیفٹیننٹ گورنر نے مہامنا پنڈت موہن مالویہ اور شری اَٹل بہاری واجپائی کی یوم ولادت کے موقعہ پر خراجِ عقیدت پیش کیا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
لیفٹیننٹ گورنر نے مہامنا پنڈت موہن مالویہ اور شری اَٹل بہاری واجپائی کی یوم ولادت کے موقعہ پر خراجِ عقیدت پیش کیا

لیفٹیننٹ گورنر نے مہامنا پنڈت موہن مالویہ اور شری اَٹل بہاری واجپائی کی یوم ولادت کے موقعہ پر خراجِ عقیدت پیش کیا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS