Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

لیفٹیننٹ گورنر نے مہامنا پنڈت موہن مالویہ اور شری اَٹل بہاری واجپائی کی یوم ولادت کے موقعہ پر خراجِ عقیدت پیش کیا

by Indian Times
26/12/2025
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

جموں/25دسمبر /انفو/ لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہانے جمعرات کے روز مہامنا پنڈت مدن موہن مالویہ اور سابق وزیر اعظم اَٹل بہاری واجپائی کو ان کی یومِ ولادت کے موقعہ پر خراجِ عقیدت پیش کیا۔اُنہوںنے کہا کہ ترقی یافتہ ہندوستان کے لئے مہامنا اور اَٹل جی کے نظریات و ویژن اور سماجی ہم آہنگی، مساوات اور اِنصاف کا ان کا پیغام ہمیشہ لوگوں کو ترغیب دیتا رہے گا۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ دونوں عظیم شخصیات جدید ہندوستان کے ویژنری معمار ہیں۔لیفٹیننٹ گورنر غازی پور میں پنڈت مدن موہن مالویہ اِنٹر کالج میں منعقدہ ایک یادگاری تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ اِس برس مہامنا پنڈت مدن موہن مالویہ کی 164ویں اور سابق وزیر اعظم اَٹل بہاری واجپائی کی 101ویں یومِ ولادت منائی جا رہی ہے۔اُنہوں نے ہندوستان کی تعلیمی، ثقافتی اور صنعتی ترقی میں مہامنا مالویہ کی بے مثال خدمات کو اُجاگر کیا۔اُنہوںنے کہا کہ مہامنا پنڈت مدن موہن مالویہ نے جدید تعلیم کو ترقی کے ایک طاقتور محرک میں تبدیل کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا،”مہامنا نے عوامی عطیات اور عوامی شراکت کے ذریعے بنارس ہندو یونیورسٹی (بی ایچ یو) قائم کی۔ اُن کے نظریات پر عمل کرتے ہوئے ہم نے کارپوریٹ سماجی ذمہ داری (سی ایس آر) کے تحت بنیادی ڈھانچے کی ترقی کی ہے اور جموں و کشمیر میں آپریشن سندور کے دوران پاکستانی گولہ باری اور حالیہ آفاتِ سماوی سے متاثرہ کنبوں کے لئے زائد اَز1,800 مکانات کی بنیاد رکھی گئی ہے۔“اُنہوں نے سابق وزیر اعظم اَٹل بہاری واجپائی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اٹل جی نے ہندوستان کی اندرونی قوت کو بیدار کیا اور عالمی سطح پر ہندوستانیوںمیں خود اعتمادی کا جذبہ پیدا کیا۔منوج سِنہانے کہا،”اٹل جی نے بہتر طرزِ حکمرانی اور معاشی ترقی کو ترجیح دی۔ اُن کا اثر ہمہ گیر تھا۔ اُن کی اِنتظامی اِصلاحات اور شفافیت، جوابدہی اور مو¿ثر، عوام دوست خدمات کی فراہمی پر توجہ نے جامع، ہمہ گیر اور تیز رفتار ترقی کو یقینی بنایا۔“اُنہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں مہامنا اور اٹل جی کے خواب اَب پورے ہو رہے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ دُنیا کی تیزی سے ترقی کرتی معیشت کے طور پرہندوستان کا ابھرنا اِسی تبدیلی کا ثبوت ہے۔لیفٹیننٹ گورنرنے کہا،”تاریخ میں پہلی بار ہم ایک مضبوط اور فیصلہ کن حکومت کو آتم نر بھر بھارت کے ویژن پور ا کرتے ہوئے دیکھ رہے ہیں۔ قدیم ثقافت کی بحالی، غریب ترین لوگوں کی ترقی اور دیہاتوں کو متحرک مراکز میں تبدیل کرنے سے وزیر اعظم اُن عظیم شخصیات کے نظریات کو حقیقت میں بدل رہے ہیں۔“

ShareTweetSendSend
Previous Post

لیفٹنٹ گورنر نے سوشلسٹ رہنما اور بنارس ہندو یونیورسٹی اسٹوڈنٹس یونین کے سابق صدر بابو مارکنڈیا سنگھ کو خراجِ عقیدت پیش کیا

Next Post

دفعہ370کی دیوارکوگرانابی جے پی کیلئے فخر کامقام /وزیر اعظم نریندر مودی

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
وزیراعظم مودی نے نئی دلّی میں چیف سکریٹریز کی قومی کانفرنس کی صدارت کی

دفعہ370کی دیوارکوگرانابی جے پی کیلئے فخر کامقام /وزیر اعظم نریندر مودی

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS