Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

جاوید رانا نے ضلع پونچھ میں ترقیاتی کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

by Indian Times
27/12/2025
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

جموں      …..     انفو   ….   وزیر برائے جل شکتی ، جنگلات و ماحولیات او رقبائلی اَمور جاوید احمد رانا نے ضلع پونچھ میں ترقی کی رفتار کو تیز کرنے کے مقصد سے آج ایک ورچیول میٹنگ کی صدارت کی جس میں ضلع میں جاری ترقیاتی کاموں کی مجموعی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔جائزہ میٹنگ میں ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ اشوک کمار شرما،مختلف محکموں کے سربراہان اور اہم ضلعی افسران نے شرکت کی۔اِس میٹنگ کا اِنعقاد ضلع میں مالی سال 2025-26 کے دوران تمام شعبوں، سکیموں اور ترقیاتی منصوبوں میں جاری عمل درآمد کے دوران طبعی و مالی کامیابیوں کا جائزہ لینے کے لئے کیا گیا تھا۔وزیر موصوف نے ضلع کے ترقیاتی روڈ میپ کا تفصیلی جائزہ لیاجس میں اہم بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں اور عوامی فلاحی اقدامات پر خصوصی توجہ دی گئی۔اُنہوں نے میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے مقررہ اہداف کو طے شدہ مدت میں حاصل کرنے کی اہمیت پر زور دیا اور واضح کیا کہ کسی بھی مرحلے پر معیار اور شفافیت سے سمجھوتہ نہیں کیا جانا چاہیے۔جاوید رانا نے اَفسران کو ہدایت دی کہ منصوبوں کی عمل آوری میں تیزی لائی جائے اور ٹینڈرنگ، منظوری اور زمینی سطح پر عمل درآمد جیسے تمام عمل کو فاسٹ ٹریک اور وقت کی پابندی کے ساتھ مکمل کیا جائے۔اُنہوں نے ضلع پونچھ کی ہمہ گیر ترقی کے لئے حکومت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ ترقی کی تفصیلی شعبہ وار دستاویزات تیار کریں اور مسلسل مو¿ثر نگرانی کو یقینی بنانے کے لئے ہفتہ وار اَپ ڈیٹس جمع کریں۔وزیر موصوف نے مزید بین ڈیپارٹمنٹل کوآرڈی نیشن کو مضبوط بنانے اوررئیل ٹائم مانیٹرنگ میکانزم اَپنانے پر زور دیا تاکہ عمل درآمد میں موجود خلا کو پُر کیا جا سکے اور یوٹی اور مرکزی معاونت والی سکیمیں نچلی سطح تک بروقت اور مو¿ثر طریقے سے پہنچیں۔دورانِ میٹنگ وزیر نے ضلع میں بجلی کی موجودہ صورتحال اور بجلی کے بنیادی ڈھانچے سے متعلق جاری کاموں کا بھی جائزہ لیا۔اُنہوں نے ریو یمپڈ ڈِسٹری بیوشن سیکٹر سکیم (آر ڈِی ایس ایس ) کی سٹریٹجک اہمیت کو اُجاگر کرتے ہوئے بالخصوص پونچھ جیسے پہاڑی ضلع کے لئے اِس سکیم کو جموں و کشمیر میں بجلی کی تقسیم کے نظام کو مضبوط بنانے کے لئے ایک اِنقلابی اَقدام قرار دیا۔وزیر موصوف نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ ضلع میں آر ڈِی ایس ایس کے کامیاب اور بروقت نفاذ کو یقینی بنانے کے لئے ایک فعال روڈ میپ تیار کیا جائے۔اُنہوںنے اِس بات پر بھی زور دیا کہ تمام جاری اور مکمل شدہ کاموں کی مکمل فزیکل تصدیق کے بغیر کوئی ادائیگی جاری نہیں کی جانی چاہئے۔ جاوید رانانے افسران کو ہدایت دی کہ معیار، پیش رفت اور منظور شدہ تصریحات پر عملدرآمد کی جانچ کے لئے باقاعدہ زمینی معائینہ کیا جائے اور واضح کیا کہ مالی ادائیگیاں سختی سے تصدیقی رپورٹس سے مشروط ہوں گی۔اِس کے علاوہ اُنہوںنے پونچھ فارسٹ ڈویژن کی طرف سے نافذ کی جانے والی جے اینڈ کے گرین ڈرائیوز کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا۔انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ منصوبوں اور سکیموں کی عمل آوری میں حائل کسی بھی رکاوٹ کو فوری طور پر دور کیا جائے تاکہ عوام کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔اِس سے قبل ضلع ترقیاتی کمشنر نے ضلع میں جاری ترقیاتی کاموں کی طبعی و مالی پیش رفت پر مبنی سکیم وار تفصیلی رپورٹ پیش کی۔اُنہوں نے میٹنگ کو جانکاری دی کہ حلقہ ترقیاتی فنڈ (سی ڈِی ایف) کے تحت حویلی میں 151، مینڈھر میں 17 اور سرنکوٹ میں 67 کام جاری ہیں۔اُنہوں نے پردھان منتری گرام سڑک یوجنا (پی ایم جی ایس وائی) کے تحت بتایا کہ مینڈھر میں 19 جبکہ پونچھ میں 23 کام الاٹ کئے گئے ہیں۔اُنہوں نے مزیدبتایاکہ محکمہ تعمیراتِ عامہ (پی ڈبلیو ڈِی) کے تحت پونچھ میں 225، سرنکوٹ میں 18 اور مینڈھر میں 742 کام منظور کئے گئے ہیں۔اُنہوں نے دیہی ترقیاتی اقدامات پر اَپ ڈیٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ محکمہ دیہی ترقی (آر ڈِی ڈِی) کے تحت مجموعی طور پر 3,280 کاموں کے ٹینڈر کئے گئے ہیںجن میں سے 2,842 کام الاٹ کئے جا چکے ہیں۔اُنہوں نے محکمہ آبپاشی و فلڈ کنٹرول، گراو¿نڈ واٹر ڈویژن، بارڈر ائیریا ڈیولپمنٹ پروگرام اور دیگر سکیموں کے تحت جاری کاموں کی تفصیلات بھی پیش کیں اور یقین دِلایا کہ اُن کی تکمیل میں تیزی لانے کے لئے مربوط کوششیں کی جا رہی ہیں۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے میٹنگ کو ضلع پونچھ میں قبائلی فلاحی سکیموں کی عمل آوری کے بارے میں بھی بریفنگ دی۔اُنہوں نے بتایا کہ مختلف مرکزی معاونت والی سکیموں کے تحت 317 کام الاٹ کئے گئے ہیں جو اس وقت تکمیل کے مختلف مراحل میں ہیں۔اُنہوں نے ایس سی اے سے ٹی ایس ایس، پی ایم اے اے جی وائی اور ڈِی اے جے جی یو اے جیسی سکیموں کے تحت نافذ کی جا رہی فلاحی سرگرمیوں کو بھی اُجاگر کیا۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

ستیش شرما نے جموں میں بِگ جے کے پی ایل کے اِفتتاح میں شرکت کی

Next Post

دہشت گردی انسانیت کا سب سے بڑا دشمن / امیت شاہ

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
وزیر داخلہ امیت شاہ نے لوک سبھا میں بل پیش کیے

دہشت گردی انسانیت کا سب سے بڑا دشمن / امیت شاہ

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS