Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

لیفٹیننٹ گورنر نے 2025 بیچ کے آئی اے ایس اَفسران کے تربیتی اُمیدواروں کے ساتھ بات چیت کی

by Indian Times
30/12/2025
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

جموں…..انفو….لیفٹیننٹ گورنرمنوج سِنہانے پیر کے روز 2025 بیچ کے آئی اے ایس اَفسران کے تربیتی اُمید واروں کے ساتھ بات چیت کی جو وِنٹر سٹیڈی ٹور( بھارت درشن پروگرام )کے تحت پانچ دِن کے لئے جموں کا دورہ کر رہے ہیں۔یہ آفیسر ٹرینی اِس وقت لال بہادر شاستری نیشنل اکیڈمی آف ایڈمنسٹریشن (ایل بی ایس این اے اے ) مسوری میں مرحلہ اوّل کی تربیت حاصل کر رہے ہیں۔دورانِ بات چیت لیفٹیننٹ گورنر نے حکمرانی اور عوامی خدمت سے متعلق اَپنے خیالات کا اِظہار کیا۔ اُنہوں نے مختلف شعبوں میں جموں و کشمیر کے تبدیلی کے سفر کو بھی اُجاگر کیا۔آئی اے ایس اَفسرانِ تربیت کے اس گروپ میں مسکان سریواستو ہریانہ کیڈر، میگھنا چکرورتی اور مودیتا بنسل مغربی بنگال کیڈر، شری دیپک گوڈارا اے جی ایم یوٹی کیڈر، سچیتنا جادھو، راہل راگھون اور امان تیواری تامل ناڈو کیڈر)، وینکٹیش بننا آندھرا پردیش کیڈر شامل ہیں۔ اِس گروپ کی قیادت امیش کمار مینا راجستھان کیڈرکر رہے ہیں جبکہ ودھی اے جی ایم یو ٹی کیڈر ایسوسی ایٹ گروپ لیڈر ہیں۔ دورانِ بات چیت ضلع ترقیاتی کمشنر جموں ڈاکٹر راکیش منہاس بھی موجود تھے۔اِس پروگرام میں شری ماتا ویشنو دیوی مندر، سلال ہائیڈرو الیکٹرک پاور پروجیکٹ، بڑی براہمنا ایس آئی ڈِی سی او اِنڈسٹریل ائیریا،ہندوستان۔پاکستان سرحد اور جموں شہر کے دورہ شامل ہیں۔اِس دورے کا مقصد افسری تربیت حاصل کرنے والے افسران کو خطے کے اِنتظامی، ترقیاتی اور ثقافتی منظرنامے کے بارے میں فراہم کرنا ہے تاکہ ان کی پیشہ ورانہ تربیت میں اِضافہ ہو اور مختلف اِنتظامی ماحول میں حکمرانی کے حوالے سے حساسیت پیدا کی جا سکے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

لیفٹنٹ گورنر نے جے اینڈ کے یو ٹی کے وائلڈ لائف بورڈ کی چھٹی میٹنگ کی صدارت کی

Next Post

ہائی کورٹ کے ایم سی سی نے جموں اورسری نگر میںثالثی کے اِنعقاد سے متعلق تین روزہ ایڈوانس کورس کا اِنعقاد کیا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
ہائی کورٹ کے ایم سی سی نے جموں اورسری نگر میںثالثی کے اِنعقاد سے متعلق تین روزہ ایڈوانس کورس کا اِنعقاد کیا

ہائی کورٹ کے ایم سی سی نے جموں اورسری نگر میںثالثی کے اِنعقاد سے متعلق تین روزہ ایڈوانس کورس کا اِنعقاد کیا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS