جموں / انفو/ وزیربرائے خوراک، شہری رسدات و اَمورِ صارفین، آئی ٹی، ٹرانسپورٹ،اَمورِ نوجوان و کھیل کود، سائنس و ٹیکنالوجی ستیش شرما نے کہا کہ بھارت سکاو¿ٹس اینڈ گائیڈزجموں و کشمیر سٹیٹ برانچ گزشتہ ایک صدی سے زائد عرصے سے نوجوانوں کے کردار، جرا¿ت اور عزم کی تعمیر میں کلیدی کردار اَدا کر رہی ہے۔وزیر موصوف نے اِن باتوں کا اِظہا ر آج یہاں بھارت سکاو¿ٹس اینڈ گائیڈز کی طرف سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اِس موقعہ پر ڈائریکٹر جنرل اَمورِ نوجوان و کھیل کود انورادھا گپتا، سیکرٹری محکمہ زراعت راجندر سنگھ تارا،آر ٹی ڈِی وِنگ کمانڈر منوج جوشی، تنظیم کے دیگر عہدیداران اور سکاو¿ٹس، گائیڈز، روورز، رینجرز اور یونٹ کے سربراہان کی بڑی تعداد موجود تھی۔وزیر نے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ اور حکومت جموں و کشمیر کی جانب سے دِلی مُبارک باد دِی اور نیک خواہشات کا اِظہار کیا ۔اُنہوں نے کہا کہ بھارت سکاو¿ٹس اینڈ گائیڈز کی جموں و کشمیر سٹیٹ برانچ مسلسل ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور ایسے با نظم، ذِمہ دار اور سماجی طور پر باشعور شہری تیار کر رہی ہے جو ہمیشہ قوم کی خدمت کے لئے تیار رہتے ہیں۔اُنہوں نے سکاﺅٹ و گائیڈ تحریک کو محض ایک غیر نصابی سرگرمی قرار دینے کے بجائے اسے ایک طرزِ زِندگی بتایا جو سکاو¿ٹ عہد اور قانون کی رہنمائی میں نوجوانوں کے اندر خدا اور ملک کے تئیں فرض شناسی، دوسروں کی خدمت، جسمانی صحت، ذہنی چوکسی اور اخلاقی دیانت جیسے اَقدار پیدا کرتی ہے۔ستیش شرمانے ہنگامی حالات میںسکاﺅٹس و گائیڈز کے اہم کردار کو اُجاگر کرتے ہوئے کہا کہ آفاتِ سماوی اور بحران کے اوقات میں وہ ہمیشہ اوّلین اِمدادی کارکنوں میں شامل ہوتے ہیں۔ اُنہوں نے جموں و کشمیر سکاﺅٹس اینڈ گائیڈز کی جانب سے تباہ کن سیلاب اور دیگر ہنگامی حالات کے دوران انجام دی گئی مثالی خدمات کو یاد کیا جب انہوں نے آرمڈ فورسز، این ڈی آر ایف اور سول اِنتظامیہ کے ساتھ مل کر اِمدادی سامان کی تقسیم، کمیونٹی کچن کے قیام اور ہزاروں متاثرہ کنبوں کے لئے اُمید کی کرن بننے میں انتھک محنت کی۔اُنہوںنے کہا،” سکاﺅٹس اینڈ گائیڈز کی طرف سے ظاہرکردہ ’خود سے پہلے خدمت‘کا جذبہ ہمارے معاشرے کی بہترین اَقدار کی عکاسی کرتا ہے اور مشکل حالات میں قوم کو مضبوط بناتا ہے۔“وزیر موصوف نے نوجوانوں کی ہمہ جہت ترقی کے لئے کام کرنے والی تنظیموں اور ایک مضبوط، با نظم اور خدمت پر مبنی معاشرے کی تشکیل میں کردار ادا کرنے والے اِداروں کو حکومت کی مسلسل حمایت کا یقین دِلایا۔اِس موقعہ پر اُنہوں نے اَپنی سی ڈی ایف میںسے بھارت سکاﺅٹس اینڈ گائیڈز کے لئے 11 لاکھ روپے دینے کا بھی اعلان کیا۔






