سرینگر.. 08جنوری… ایس این این … آنجہانی لیفٹنٹ جنرل سرینواس کمار سنہا جیسی شخصیات حکومت کیلئے ایک تحریک ہے کی بات کرتے ہوئے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ قوم اپنی خودمختاری سے متعلق مسائل پر ایک واضح اور مضبوط پالیسی کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے۔سٹار نیوز نیٹ ورک کے مطابق وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ آنجہانی لیفٹنٹ جنرل ایس کے سنہا جیسی شخصیات ہندوستان کی خودمختاری سے متعلق مسائل پر حکومت کی واضح اور پختہ پالیسی کے لئے ایک تحریک ہیں۔ انہوں نے کہا ”جب کہ قوم اپنی خودمختاری سے متعلق مسائل پر ایک واضح اور مضبوط پالیسی کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے، آنجہانی لیفٹنٹ جنرل سرینواس کمار سنہا جیسی شخصیات حکومت کے لیے ایک تحریک ہیں“۔ اپنے ایک ویڈیو پیغام میں یادگاری لیکچر کے دوران لیفٹنٹ جنرل سنہا کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا اور قوم کے تئیں ان کی غیر متزلزل وفاداری اور لگن کی ستائش کی۔ انہوں نے کہا کہ لیفٹیننٹ جنرل سنہا ایک عظیم سپاہی، سفارت کار اور ایک ریاست کے ایگزیکٹو سربراہ تھے جنہوں نے ہمیشہ قوم کو ہر چیز پر فوقیت دی۔راج ناتھ سنگھ نے اس وقت کو یاد کیا جب لیفٹنٹ جنرل سنہا، جو 1926 میں پیدا ہوئے تھے، نے دوسری جنگ عظیم کے دوران برما کے محاذ پر مشکل حالات میں ملک کی نمائندگی کی تھی، اور 1947 میں، جب انہوں نے کشمیر کی طرف پاکستان کی حمایت یافتہ افواج کی پیش قدمی کے دوران سری نگر کے لیے ہندوستانی فوج کی پہلی ہوائی جہاز کو مربوط کرنے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ لیفٹنٹ جنرل سنہا کی پیشہ ورانہ مہارت اور ہندوستانی اور برطانوی اسٹاف کالجوں میں شاندار کارکردگی کی بھی تعریف کرتے ہوئے وزیر دفاع نے انہیں غیر معمولی ذہانت کا بہادر افسر قرار دیا۔راجناتھ سنگھ نے لیفٹنٹ جنرل سنہا کی ملٹری انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر، ایڈجوٹینٹ جنرل اور مختلف کمانڈ عہدوں پر تقرریوں کے دوران ہندوستانی فوج کو جدید سوچ اور ادارہ جاتی طاقت فراہم کرنے کی کوششوں کی تعریف کی۔ انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ لیفٹنٹ جنرل سنہا کے نظریات سے سیکھیں اگر ہندوستان ایک محفوظ، خود انحصار اور خوشحال ملک بننا چاہتا ہے۔






