Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

وزیر داخلہ کی صدارت میں اعلیٰ سطحی میٹنگ ، جموں کشمیر کی سیکورٹی صورتحال کا لیا جائزہ

by Indian Times
09/01/2026
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سرینگر /08جنوری / ایس این این //وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں حکومت ہند جموں و کشمیر میں دیرپا امن قائم کرنے اور دہشت گردی کو مکمل طور پر ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے کی بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا کہ مودی سرکار کی مسلسل اور مربوط کوششوں کی وجہ سے جموں و کشمیر میں دہشت گردی کا ماحولیاتی نظام تباہ ہو چکا ہے۔سٹار نیوز نیٹ ورک کے مطابق مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے نئی دہلی میں جموں و کشمیر پر ایک سیکورٹی جائزہ میٹنگ کی صدارت کی۔ جموں و کشمیر کے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا، مرکزی داخلہ سیکرٹری ڈائریکٹر (آئی بی)، جموں و کشمیر کے چیف سیکرٹری اور ڈائریکٹر جنرل پولیس، سی اے پی ایف کے سربراہان اور دیگر سینئر افسران میٹنگ میں موجود تھے۔اس موقعہ پر وزیر داخلہ شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں حکومت ہند جموں و کشمیر میں دیرپا امن قائم کرنے اور دہشت گردی کو مکمل طور پر ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرینس کی پالیسی کو دہراتے ہوئے جناب شاہ نے کہا کہ مودی حکومت کی مسلسل اور مربوط کوششوں کی وجہ سے جموں و کشمیر میں دہشت گردی کا ماحولیاتی نظام درہم برہم ہوگیا ہے۔امیت شاہ نے جموں و کشمیر کے سیکورٹی کے منظر نامے کو مضبوط بنانے کے لیے سیکورٹی ایجنسیوں کی کوششوں کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے والے انسداد دہشت گردی آپریشنز کو مشن موڈ میں جاری رکھا جانا چاہیے۔وزیر داخلہ نے تمام سیکورٹی ایجنسیوں کو ہدایت دی کہ وہ چوکس رہیں اور ہم آہنگی کے ساتھ کام کرتے رہیں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد حاصل ہونے والی کامیابیاں برقرار رہیں اور ہم ‘دہشت گردی سے پاک جموں و کشمیر’ کے ہدف کو جلد سے جلد حاصل کریں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ اس کوشش میں تمام وسائل دستیاب کرائے جائیں گے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

عوام ہندوستان کو خود انحصار اور خوشحال ملک بننا چاہتے ہیں تو جنرل سنہا کے نظریات سے سیکھیں / راجناتھ سنگھ

Next Post

بالدیوراج شرما کی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
Next Post
بالدیوراج شرما کی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات

بالدیوراج شرما کی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS