Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Opinion

سکینہ ایتو نے پنچاری اودھمپور کا دورہ کیا

by Indian Times
11/01/2026
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

اودھمپور….انفو….وزیر برائے تعلیم ، سماجی بہبود ، صحت اور طبی تعلیم محترمہ سکینہ ایتو نے ضلع اودھمپور کی تحصیل پنچاری کے دور دراز علاقوں کا وسیع دورہ کیا اور گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول پنچاری میں منعقدہ ایک شاندار تمغہ تقریب کے دوران 6 ویں آئی ایس کے اوآئی انڈیا کراٹے چیمپئن شپ 2025 کے فاتحین کو مبارکباد پیش کی ۔ اس موقع پر مشن ڈائریکٹر پی او ایس ایچ اے این ، ڈائریکٹر سماجی بہبود جموں ، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز جموں ، ڈائریکٹر کالجز ، پی او ایس ایچ اے این کے پروجیکٹ آفیسر ، اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ، جواینٹ ڈائریکٹر سکول ایجوکیشن اودھمپور ۔ ریاسی ، ڈی ڈی سی ممبر پنچاری ، دیگر ضلعی افسران ، تمغہ جیتنے والوں کے والدین اور بڑی تعداد میں مقامی لوگ بھی موجود تھے ۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر نے لڑکیوں کی شاندار کامیابی پر ان لڑکیوں ، ان کے والدین اور مقامی لوگوں کو مبارکباد دی ۔ انہوں نے ان کی لگن ، نظم و ضبط اور لڑاکا جذبے کی تعریف کی اور فخر کا اظہار کیا کہ ان میں سے بہت سی تمغہ جیتنے والی لڑکیاں دور دراز اور پسماندہ علاقوں سے تعلق رکھتی ہیں ، جہاں محدود وسائل اور مشکل حالات کے باوجود انہوں نے جموں و کشمیر کا نام روشن کیا ۔ محترمہ سکینہ نے کہا کہ ان نوجوان کھلاڑیوں کی کامیابی ان کی محنت ، ان کے والدین اور علاقے میں بڑھتی ہوئی کھیلوں کی ثقافت کی عکاسی کرتی ہے ۔ انہوں نے کہا ” آپ کی یہ کامیابی یہ ثابت کرتی ہے کہ صلاحیت جغرافیائی حدودسے آزاد ہوتی ہے ۔ عزم اور مناسب رہنمائی کے ساتھ ہمارا نوجوان قومی اور بین الاقوامی سطح پر کسی بھی پلیٹ فارم پر نمایاں کارکردگی دکھا سکتا ہے ۔ “ وزیر موصوفہ نے کھیلوں کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ کھیلوں کی سرگرمیاں ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کیلئے ایک مشترکہ پلیٹ فارم فراہم کرتی ہیں جہاں وہ اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر سکتے ہیں ۔ انہوں نے شرکاءسے مطالبہ کیا کہ وہ جسمانی تندرستی ، ذہنی صحت اور مجموعی شخصیت کی ترقی کیلئے فعال طور پر کھیلوں میں حصہ لیں ۔ انہوں نے دیہی اور دور دراز علاقوں میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے حکومت کی مسلسل حمایت کا یقین دلایا تا کہ ہونہار کھلاڑیوں کو برابر مواقع میسر آ سکیں ۔ انہوں نے انٹر نیشنل شِٹو ریو کراٹے آرگنائیزیشن آف انڈیا ( آئی ایس کے او آئی ) کی کاوشوں کی بھی تعریف کی کہ وہ نوجوانوں میں خاص طور پر دیہی علاقوں میں کھیلوں کی ثقافت کو فروغ دے رہی ہے ۔ تقریب کے دوران وزیر نے کھلاڑیوں ، کوچز اور والدین سے بات چیت کی اور کوچز اور خاندانوں کے کردار کی قدر کی جو نوجوان صلاحیتوں کی پرورش میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔ انہوں نے تمغہ جیتنے والوں کو حوصلہ افزائی کی کہ وہ اپنی تربیت جاری رکھیں اور قومی و بین الاقوامی مقابلوں میں مزید بڑی کامیابیاں حاصل کرنے کا ہدف رکھیں ۔ تقریب کے دوران وزیر نے 6 ویں آئی ایس کے او آئی انڈیا کراٹے چیمپئن شپ 2025 کے 47 تمغہ جیتنے والوں کو خراجِ تحسین پیش کیا اور انہیں ٹرافی اور انعامات سے نوازا ۔ ایونٹ کے موقع پر وزیر موصوفہ نے بعد میں بیٹی بچاو¿ بیٹی پڑھاو¿ اسکیم کے تحت اسکول بیگ اور چھتریاں تقسیم کیں ۔ بعد میں وزیر نے ڈی ڈی سی ممبر پنچاری ، سابقہ پی آر آئی ممبران اور مقامی لوگوں سے بھی ملاقات کی ۔ انہوں نے صحت ، تعلیم ، سڑکوں اور دیگر شعبوں سے متعلق متعدد مسائل اور مطالبات پیش کئے ۔ان سے بات چیت کے دوران وزیر نے کہا کہ ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز جموں کو پی ایچ سی پنچاری میں طبی نگہداشت کی سہولیات کی اپ گریڈیشن کیلئے ایک جامع منصوبہ تیار کرنے اور عملے کی کمی کو دور کرنے کے سخت احکامات دئیے گئے ہیں کیونکہ یہ علاقہ ضلعی ہیڈ کوارٹر سے دور دراز ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ سڑک کی دیکھ بھال اور متعلقہ کاموں کو متعلقہ محکموں کے ساتھ اٹھایا جائے گا تا کہ فوری حل نکالا جا سکے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پنچاری علاقے کی سیاحت کی صلاحیت کو حکومت مکمل طور پر استعمال کرے گی جس سے علاقے کی مجموعی ترقی ہو گی اور اس کی معاشی کارکردگی میں اضافہ ہو گا ۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

پرنسپل سیکرٹری نے ڈوڈہ میں جاری تعمیر ایس ڈی آر ایف بلڈنگ کا معائینہ کیا ، تیاری کا جائیزہ لیا

Next Post

ستیش شرما نے جموں و کشمیر کیلئے بڑے کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کا مطالبہ کیا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
ستیش شرما نے جموں و کشمیر کیلئے بڑے کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کا مطالبہ کیا

ستیش شرما نے جموں و کشمیر کیلئے بڑے کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کا مطالبہ کیا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS