Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

جموں کشمیر اور لداخ میں فوج کی قربانیوں کی بدولت ملک مضبوط ہوا وزیر دفاع راجناتھ سنگھ

by Indian Times
15/01/2026
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سرینگر۔۔۔14جنوری۔۔۔۔وی او آئی۔۔۔۔وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ مسلح افواج کے سابق فوجی قومی شعور کے زندہ ستون اور اجتماعی جرات کی علامت ہیں، جو اپنی قربانیوں اور اوصاف کے ذریعے آنے والی نسلوں کے لیے تحریک کا ذریعہ ہیں۔وائس آف انڈیا کے مطابق وزیر دفاع نے کہا کہ جموں کشمیر اور لداخ میں ان سابق فوجیوں نے جو اپنی خدمات انجام دیں ہیں اس کی بدولت خطے میں نہ صرف امن و تعمیر و ترقی کا نیا دور جاری ہے بلکہ ہندوستان بھی محفوظ رہا ہے اور اندارنی خطرہ ختم ہوا ہے ۔ انہوںنے بتایا کہ ہم ان تمام فوجیوں کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوںنے ماتر بھومی کی خاطر قربانیاں پیش کی ہیں ۔ راج ناتھ سنگھ نے بتایا کہ وادی کشمیر کی پہاڑی خطوں میں تعینات فوج جب ہماری خاطر سخت سردی برداشت کرتے ہیں تو ہی ہم یہاں پر چین کی سانس لے سکتے ہیں ۔ انہوںنے بتایا کہ لداخ، جموں کشمیر ہو یا شمالی مشرقی ریاستیں ہوں فوج نے ہر محاذ پر اپنی ذمہ داریاں نبھائیں ہیں انہوںنے بتایا کہ کرگل جنگ ہو، آپریشن سندور ہو یا 65کی جنگ ہو ہماری فوج نے کبھی پسپائی نہیں دکھائی اور ہمیشہ اپنی قربانیاں پیش کیںاس لئے سابق فوجیوں کی وہ خدمات ہمیشہ یاد رہیں گی جو انہوںنے ملک کی سلامتی اور تحفظ کےلئے دی ہیں۔ وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے بدھ کے روز مسلح افواج کے ویٹرنز ڈے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سابق فوجی ملک کی تعمیر کے ہر محاذ پر اپنا کردار ادا کرتے ہیں اور اپنی صفات جیسے نظم و ضبط، قیادت اور جرات کے ذریعے سماج کی رہنمائی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سابق فوجیوں کی وردی کا رنگ اور کام کی جگہ بدل سکتی ہے لیکن حب الوطنی اور خدمت کا جذبہ ہمیشہ قائم رہتا ہے۔ راجناتھ سنگھ نے کہا کہ یہ سابق فوجی نہ صرف قومی شعور کے ستون ہیں بلکہ اجتماعی جرات کی علامت بھی ہیں، اور ان کی خدمات آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔ وزیر دفاع نے مزید کہا کہ ملک ان کی قربانیوں اور خدمات کو ہمیشہ یاد رکھے گا اور ویٹرنز ڈے کا مقصد بھی یہی ہے کہ ان کی خدمات کو تسلیم کیا جائے اور انہیں عزت دی جائے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

فوج کی بہادری ،ہمت اور قربانی ہماری قوم کی سلامتی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے/لیفٹیننٹ گورنر

Next Post

ستیش شرما نے گھراٹل میں دنگل مقابلے میں شرکت کی 

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
ستیش شرما نے گھراٹل میں دنگل مقابلے میں شرکت کی 

ستیش شرما نے گھراٹل میں دنگل مقابلے میں شرکت کی 

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS